قومی

Prateek Yadav Announces Divorce: ’خودغرض عورت ہے…‘، پرتیک یادو کی دھماکہ خیز پوسٹ، اپرنا یادو سے طلاق کا اعلان؛ ملائم خاندان میں کہرام

اتر پردیش کی سیاست کے سب سے بااثر ’ملائم خاندان‘ میں ایک بار پھر بڑی دراڑ کی خبر سامنے آئی ہے۔ سماج وادی پارٹی کے سرپرست آنجہانی ملائم سنگھ یادو کے چھوٹے بیٹے اور اکھلیش یادو کے بھائی پرتیک یادو نے اپنی اہلیہ اور بی جے پی کی  لیڈر اپرنا یادو سے طلاق لینے کا اعلان کر دیا ہے۔ پرتیک یادو نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر نہایت غصے سے بھری ایک پوسٹ کے ذریعے اپنی اہلیہ پر سنگین الزامات عائد کیے ہیں، جس سے سیاسی اور سماجی حلقوں میں ہلچل مچ گئی ہے۔

’وہ صرف مشہور ہونا چاہتی ہے‘ (پرتیک یادو بمقابلہ اپرنا یادو)

پرتیک یادو نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل (@iamprateekyadav) پر لکھا: ’’میں اس خودغرض عورت کو جلد از جلد طلاق دینے جا رہا ہوں۔ اس نے میرے خاندان کے رشتے خراب کر دیے ہیں۔ وہ بس مشہور اور بااثر بننا چاہتی ہے۔ اس وقت میری ذہنی صحت بہت خراب ہے اور اسے اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا، کیونکہ اسے صرف اپنی ہی فکر ہے۔ میں نے اپنی زندگی میں اتنی بری عورت نہیں دیکھی، اور بدقسمتی سے میری شادی اسی سے ہوئی۔‘‘

کیا سیاست بنی رشتوں میں دراڑ؟ (پرتیک یادو اور اپرنا یادو)

ملائم سنگھ یادو کی چھوٹی بہو اپرنا یادو نے سماج وادی پارٹی کی نظریاتی لکیر سے ہٹ کر بی جے پی کا دامن تھام لیا تھا۔ اس وقت وہ اتر پردیش اسٹیٹ ویمن کمیشن کی نائب صدر ہیں۔ سیاسی حلقوں میں یہ چرچا ہے کہ اپرنا کی بی جے پی سے قربت اور اکھلیش یادو و ڈمپل یادو کے خلاف دیے گئے بیانات خاندان کے اندر اختلافات کی بڑی وجہ بنے۔ پرتیک یادو نے اپنی پوسٹ میں اپرنا کو ’’فیملی ڈسٹرائر‘‘ (خاندان توڑنے والی) کہا ہے، جو اس بات کی طرف اشارہ کرتا ہے کہ سیاسی خواہشات نے نجی رشتوں کی قربانی لے لی۔

2001 سے شروع ہوا تھا ساتھ

یہ رشتہ جتنی تلخی کے ساتھ ختم ہونے جا رہا ہے، اس کی شروعات اتنی ہی رومانوی تھیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق 2001 میں ایک برتھ ڈے پارٹی کے دوران پرتیک نے اپرنا سے ان کی ای میل آئی ڈی مانگی تھی۔ تقریباً دس سال تک ڈیٹنگ کے بعد 2011 میں دونوں کی منگنی ہوئی اور 2012 میں ایک ہائی پروفائل شادی انجام پائی، جس میں امیتابھ بچن سے لے کر انل امبانی تک کئی معروف شخصیات شریک ہوئیں۔ تاہم 12 برس بعد اب یہ رشتہ طلاق کی دہلیز پر کھڑا ہے۔ فی الحال اپرنا یادو کی جانب سے اس معاملے پر کوئی ردِعمل سامنے نہیں آیا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Abul Kalam

Recent Posts

Hasan Mahmud Makes History: حسن محمود نے رقم کی تاریخ، ٹیسٹ کرکٹ میں ہیٹ ٹرک لینے والے بنت بنگلہ دیش کے پہلے تیز گیندباز

افغانستان نے اپنے آخری چھ وکٹیں صرف 29 رنز کے اضافے پر گنوا دیں۔ افغانستان…

10 minutes ago

Jantar Mantar Protest: سی جے پی کے احتجاج پر اقوام متحدہ نے ظاہر کی تشویش، کس معاملے پر کیا گیا تھا احتجاج؟

اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسانی حقوق کے ترجمان تھامین الخیتان نے دہلی میں احتجاج…

2 hours ago

Gurugram Police Release Dhruv Rathee: یوٹیوبر دھرو راٹھی کو گروگرام پولیس نے دیر رات کیا رہا، احتجاج میں شرکت نہ کرنے کی دی ہدایت

دھرو راٹھی گیانیش کمار کے استعفے کے مطالبے پر جنتر منتر پر مجوزہ احتجاج میں…

2 hours ago

Union Commerce and Industry Minister Piyush Goyal: ہندوستان کی عالمی تجارتی پوزیشن مضبوط بنانے کے لیے فیصلہ کن اقدامات ضروری: پیوش گوئل

پیوش گوئل نے کہا کہ ہندوستان کا ہدف مالی سال 2026-27 میں ایک ٹریلین ڈالر…

3 hours ago