وزیر اعظم نریندر مودی نے مہارانا پرتاپ کی جینتی کے موقع پر انھیں یاد کرتے ہوئے خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’’ایکس‘‘ پر اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے مہارانا پرتاپ کی بہادری اور حب الوطنی کو سلام پیش کیا۔ انھوں نے کہا کہ مہارانا پرتاپ کی بہادرانہ زندگی آج بھی ہم وطنوں کے لیے مثالی اور مشعلِ راہ ہے۔
’ایکس‘ پر پوسٹ کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے لکھا ’’ملک کے لافانی جنگ جو مہارانا پرتاپ کو ان کی جینتی پر خراج عقیدت۔ مادر وطن کی عزت نفس کی حفاظت کے لیے انھوں نے جس جرات اور بہادری کا مظاہرہ کیا وہ آج بھی ہمارے بہادروں کے لیے مشعل راہ ہے۔ مادر وطن کے لیے وقف ان کی بہادرانہ زندگی ہمیشہ ہم وطنوں کو متاثر کرتی رہے گی۔‘‘
سینئر بی جے پی لیڈران نے بھی پیش کیا خراج عقیدت
دریں اثنا بی جے پی کے سینئر لیڈران نے بھی مہارانا پرتاپ کی جینتی پر انھیں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ راجستھان کے وزیر اعلی بھجن لال شرما نے مہارانا پرتاپ کو ’’ہندوستانی عزت نفس کی طاقتور گرج‘‘ اور ’’ویر شرومنی‘‘ قرار دیتے انھیں قربانی اور حب الوطنی کی علامت کہا۔ اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے بھی مہارانا پرتاپ کو ’’آزادی کی ابدی آواز‘‘ اور ’’قربانی کا روشن پرچم‘‘ قرار دیتے ہوئے دلی خراج عقیدت پیش کیا۔ وہیں مرکزی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے مہارانا پرتاپ کی بہادری کو مثالی قرار دیا۔ انھوں نے کہا کہ وہ آزادی پسندوں کے لیے مزاحمت کی علامت بن گئے تھے اور یہاں تک کہ ویتنام کی جنگ میں امریکہ کے خلاف جدوجہد کے دوران ویتنام کے لوگوں کو بھی متاثر کیا تھا۔
بہادری اور قربانی کی علامت: مہارانا پرتاپ
واضح رہے کہ مہارانا پرتاپ 9 مئی 1540 کو پیدا ہوئے اور وہ موجودہ راجستھان میں میواڑ کی سلطنت پر حکومت کرتے تھے۔ انھیں مغل بادشاہ اکبر کے خلاف اپنی بہادرانہ مزاحمت کے لیے یاد کیا جاتا ہے، خاص طور پر 1576 میں ہلدی گھاٹی کی لڑائی کے دوران۔ پورا ملک آج ان کی جینتی منا رہا ہے اور سیاسی لیڈران سے لے کر عوام تک سب انھیں یاد کرتے ہوئے انھیں خراج عقیدت پیش کر رہے ہیں۔
بھارت ایکسپریس اردو
مہاراشٹر کے ہنگولی شہر میں پیر کی رات ایک دردناک حادثہ پیش آیا۔ شہر کے…
تعلیمی سیشن 27-2026 سے RBSE کی 10ویں جماعت کے طلبہ کو سال میں دو مرتبہ…
موسم سرما کے شیڈول سے قبل نوی ممبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے لیے مناسب کرائے والی…
لندن ہیتھرو سے شکاگو جا رہی برٹش ایئرویز کی BA295 پرواز نے آئرلینڈ کے اوپر…
گومتی میں بڑھتی آبی سطح اور حالیہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر وزیر اعلیٰ یوگی…
راہل گاندھی نے چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار پر فارم-6 میں غیر قانونی اور یکطرفہ…