قومی

PM pays tribute on Hul Diwas: ہول دیوس پر صدر جمہوریہ دروپدی مرمو اور وزیراعظم نریندر مودی کا سنتھال بغاوت کے مجاہدین کو خراج عقیدت

نئی دہلی: وزیراعظم نریندر مودی نے ہول دیوس کے موقع پر سنتھال بغاوت کے مجاہدین کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اس دن کو قبائلی برادری کے غیر معمولی جذبے اور وطن پرستی کی علامت قرار دیا۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ قبائلی برادری نے ہمیشہ مادرِ وطن کے لیے جان نچھاور کرنے کا جذبہ دکھایا ہے۔ انہوں نے کہا ’’ہول دیوس ہماری قبائلی برادری کے غیر معمولی جذبے کی ایک طاقتور علامت ہے۔ بھارتی تاریخ کے اس عظیم موقع پر میں ان تمام بہادر مجاہدین سیدو، کانہو، چاند-بھیرو اور پھولو-جھانو کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں، جنہوں نے غیر ملکی اقتدار کے ظلم و ناانصافی کے خلاف ڈٹ کر مقابلہ کیا۔ قبائلی وقار اور عزت کے تحفظ کے لیے ان کی جدوجہد اور قربانیوں کی داستان ہمیشہ ملک کے عوام کو نئی توانائی بخشتی رہے گی۔‘‘

صدرجمہوریہ دروپدی مرمو کا پیغام

صدر دروپدی مرمو نے بھی ہول دیوس کے موقع پر سنتھال بغاوت کے رہنماؤں اور شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ 1855 کی تاریخی سنتھال بغاوت کے قائدین نے قبائلی سماج کے استحصال کے خلاف اور اپنی شناخت کے تحفظ کے لیے تاریخی جدوجہد کی تھی۔ صدر نے کہا کہ سیدو، کانہو، چاند-بھیرو، پھولو-جھانو اور سنتھال بغاوت کے دیگر شہداء کی بہادری، قربانی اور ایثار ہمیشہ ملک کے شہریوں کے لیے باعث تحریک رہے گی۔

ہول دیوس کی کیا ہے اہمیت؟

ہر سال 30 جون کو منایا جانے والا ہول دیوس 1855 کی سنتھال بغاوت کی یاد میں منایا جاتا ہے، جو 1857 کی جنگِ آزادی سے دو سال قبل برطانوی اقتدار کے خلاف ہونے والی ابتدائی منظم عوامی تحریکوں میں شمار کی جاتی ہے۔ 30 جون 1855 کو موجودہ جھارکھنڈ کے بھوگناڈیہہ گاؤں میں دس ہزار سے زائد سنتھال قبائلی جمع ہوئے تھے اور برطانوی حکومت کے خلاف آزادی کا اعلان کرتے ہوئے استحصالی زمینداری نظام، غیر منصفانہ ٹیکسوں اور جبری مشقت کے خلاف مسلح بغاوت شروع کی تھی۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

Flipkart-Amazon Sale 2026: فلیپ کارٹ اور ایمیزون کی سب سے بڑی تہوار سیل شروع، آئی فون سے لیپ ٹاپ اور ٹی وی تک بمپر آفرز

انڈین فیسٹیول 2026: فلیپ کارٹ بگ بلین ڈیز اور ایمیزون گریٹ انڈین فیسٹیول سیل شروع…

58 minutes ago

Demand CEC Resignation: ایس آئی آر معاملہ، چیف الیکشن کمشنر کے استعفے کا مطالبہ، 10 اکتوبر کے احتجاج میں نوجوانوں سے شرکت کی اپیل

انڈین مسلمز فار سول رائٹس کے چیئرمین، 51 رکنی مانیٹرنگ کمیٹی آف انڈین مسلمز کے…

1 hour ago