قومی

PM Modi offers Condolences: سری لنکا میں سائیکلون دتواہ کی تباہ کاری ، وزیر اعظم مودی کا اظہار تعزیت، بھارت کا ‘آپریشن ساگر بندھو’ کے تحت امدادی سامان روانہ

نئی دہلی۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے سری لنکا میں تباہ کن سائیکلون دتواہ سے ہونے والی بھاری جانی و مالی نقصان پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں بھارت اپنے ہمسایہ ملک کے ساتھ کھڑا ہے۔ انہوں نے
اعلان کیا کہ متاثرین کی مدد کیلئے بھارت نے ’آپریشن ساگر بندھو‘ کا آغاز کیا ہے اور ہنگامی بنیادوں پر کولمبو کیلئے امدادی سامان روانہ کیا گیا ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ بھارت نے فوری طور پر HADR (Humanitarian Assistance and Disaster Relief) کے تحت ضروری امدادی سامان بھیجا ہے اور جیسے جیسے حالات بدلیں گے بھارت مزید مدد دینے کیلئے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ قدم Neighbourhood First پالیسی اور Vision MAHASAGAR کے جذبے کے تحت اٹھایا گیا ہے۔

وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے بتایا کہ امدادی کارواں کا آغاز INS Vikrant اور INS Udaigiri سے ہوا، جو جمعرات کو کولمبو پہنچے اور ضروری امدادی مواد حوالے کیا۔ انہوں نے کہا کہ مزید اقدامات بھی جاری ہیں تاکہ سری لنکا کو بدترین موسمی حالات سے نمٹنے میں تعاون مل سکے۔ یہ فوری امدادی کارروائی قدرتی آفات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان گہرے سمندری تعاون اور مضبوط تعلقات کی عکاسی کرتی ہے۔

سری لنکا میں بھاری تباہی

سری لنکا کے Disaster Management Centre (DMC) کے مطابق سائیکلون ڈٹواہ نے بڑے پیمانے پر تباہی مچائی ہے:

  • 56 افراد ہلاک
  • 14 زخمی
  • 21 لاپتہ
  • 43 ہزار سے زائد افراد متاثر
  • 4 گھر مکمل تباہ، 666 مکانات کو جزوی نقصان

شدید بارش، سیلاب، لینڈ سلائیڈ اور تیز ہواؤں نے معمولات زندگی مفلوج کر دیئے ہیں۔ خراب موسم کے سبب بندرانائکے انٹرنیشنل ایئرپورٹ (BIA) کی 15 پروازوں کو متبادل ہوائی اڈوں مٹالا، ترواندرم اور کوچین کی طرف موڑ دیا گیا۔

محکمہ موسمیات ہند نے شمالی تمل ناڈو، پڈوچیری اور جنوبی آندھرا پردیش کیلئے طوفانی انتباہ جاری کیا ہے۔ جمعہ صبح 8:30 بجے کے مطابق طوفان سری لنکا کے ساحلوں اور خلیج بنگال کے جنوب مغربی حصے پر موجود تھا اور امکان ہے کہ 30 نومبر کی صبح تک ہندوستانی ساحل کے قریب پہنچ جائے گا۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Flipkart-Amazon Sale 2026: فلیپ کارٹ اور ایمیزون کی سب سے بڑی تہوار سیل شروع، آئی فون سے لیپ ٹاپ اور ٹی وی تک بمپر آفرز

انڈین فیسٹیول 2026: فلیپ کارٹ بگ بلین ڈیز اور ایمیزون گریٹ انڈین فیسٹیول سیل شروع…

2 hours ago

Demand CEC Resignation: ایس آئی آر معاملہ، چیف الیکشن کمشنر کے استعفے کا مطالبہ، 10 اکتوبر کے احتجاج میں نوجوانوں سے شرکت کی اپیل

انڈین مسلمز فار سول رائٹس کے چیئرمین، 51 رکنی مانیٹرنگ کمیٹی آف انڈین مسلمز کے…

2 hours ago