نئی دہلی۔ ڈیٹا بی اِنگز کی تازہ رپورٹ کے مطابق 4 پی ایم نے ایک بار پھر یوٹیوب پر اپنی شاندار موجودگی درج کراتے ہوئے اکتوبر 2025 میں ملک کا نمبر-1 سیاسی تبصراتی چینل ہونے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔ اکتوبر میں اپ لوڈ کئے گئے ویڈیوز پر 4 پی ایم کو 260.5 ملین ویوز ملے، جو مجموعی مارکیٹ شیئر کا 16 فیصد ہے—یہ کسی بھی سیاسی کمینٹری چینل کے مقابلے میں سب سے زیادہ ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ 4 پی ایم کی مقبولیت کی وجہ اس کا زمینی مسائل کو سیدھی، سچّی اور بےباک زبان میں پیش کرنا، بڑے سیاسی ایشوز کی سادہ اور متوازن وضاحت کرنا اور عوامی مسائل کو طاقت کے ساتھ اٹھانا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ چینل کے ویڈیوز مسلسل وائرل ہوتے ہیں۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ اسی نیٹ ورک کا علاقائی چینل 4 PM UP بھی پہلی بار ٹاپ 15 کی فہرست میں شامل ہو کر 45.9 ملین ویوز کے ساتھ 11ویں مقام پر پہنچ گیا۔
ناظرین کے اعتماد کا اظہار
تیزی سے بدلتی ڈیجیٹل دنیا میں لگاتار دوسرے سال بھی نمبر-1 مقام حاصل کرنا اس بات کا ثبوت ہے کہ عوام سچی، بےلاگ اور نڈر صحافت کو ترجیح دیتے ہیں۔
اس کامیابی پر 4 پی ایم کے ایڈیٹر سنجے شرما نے کہا:
“4 PM National نے وہ کردکھایا جو کسی نے سوچا بھی نہیں تھا۔ دو سال سے مسلسل نمبر 1 اور اس مہینے بھی 260.5 ملین ویوز کے ساتھ سب سے اوپر! اور اس بار 4 PM UP کا ٹاپ لسٹ میں شامل ہونا ایک بڑا سنگ میل ہے۔ یہ عوام کا اعتماد ہے، ‘TRP of Trust’۔ جب آپ سچ بولتے ہیں اور عوام کی آواز بنتے ہیں، تو ملک آپ کے ساتھ کھڑا ہوتا ہے۔”
انہوں نے ناظرین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ صرف شروعات ہے، آگے اور بھی بڑی کامیابیاں سامنے آئیں گی۔
بھارت ایکسپریس اردو
دہلی کے ماولنکر ہال میں منعقد پینٹنگ نمائش ’ڈسکور دی پاور آف ایکسپریشن‘ میں بھارت…
بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک، مہاکوی گوپال داس نیرج فاؤنڈیشن ٹرسٹ اور سونوی ایونٹس ممبئی…
مرکزی وزیر داخلہ و تعاون امت شاہ نے 2029 کے آخر تک پورے بھارت کو…
اسرائیلی وزیر اعظم نے 174 مسافروں کی جان بچانے والے بھارتی پائلٹ کی بہادری کو…
پنڈت دین دیال آڈیٹوریم میں منعقد ’وکست گجرات سے وکست بھارت‘ کے عنوان سے اس…
جنوری 2024 میں وزیر اعظم نریندر مودی کے لکشدیپ دورے کے بعد سیاحت کے ساتھ…