نئی دہلی میں واقع جامعہ ہمدرد میں نیشنل کیڈٹ کور (NCC) یونٹ نے آرکائیوز بلڈنگ میں فخر اور جوش و جذبے کے ساتھ 78 واں این سی سی ڈے منایا۔ تقریب میں گارڈ آف آنر، ڈرل مظاہرے، حوصلہ افزا تقاریر ، لڑکوں و لڑکیوں، دونوں ونگز کے کیڈٹس کی ثقافتی پیشکشیں شامل تھیں۔ تقریب کے دوران یونیورسٹی، ریاست اور قومی سطح پر کیڈٹس کی سالانہ کامیابیوں کو بھی پیش کیا گیا۔
تقریب میں معزز مہمانان
تقریب کے مہمان خصوصی جامعہ ہمدرد کے معزز وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ایم افشار عالم تھے، جبکہ مہمان اعزازی ماہر تعلیم اور سماجی کارکن ہینا پروین تھیں۔ دیگر معزز مہمانوں میں رجسٹرار کرنل طاہر مصطفیٰ، کنٹرولر آف ایگزامینیشنز سید سعود اختر، ڈائریکٹر سی ڈی او ای پروفیسر ڈاکٹر ایم اے سکندر، ڈین اسٹوڈنٹس ویلفیئر پروفیسر ڈاکٹر ریشما نسرین، ڈپٹی ڈی ایس ڈبلیو ڈاکٹر عظمیٰ بانو، لیفٹیننٹ ڈاکٹر محمد آصف خان، لیفٹیننٹ مہناز بی اور 4 دہلی گرلز بٹالین کے صوبیدار میجر اجمیر سنگھ شامل تھے۔ تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا، جس کے بعد مہمانان کی گل پوشی اور ڈین اسٹوڈنٹس ویلفیئر کے استقبالیہ خطاب نے تقریب کو آگے بڑھایا۔ مقررین نے این سی سی کے کردار اور نوجوانوں میں نظم و ضبط اور ذمہ داری پیدا کرنے کے مقصد پر روشنی ڈالی۔
’نظم و ضبط کامیاب زندگی کی بنیاد‘
اپنے صدارتی خطاب میں پروفیسر ڈاکٹر ایم افشار عالم نے نظم و ضبط کی اہمیت کو کامیاب زندگی کی بنیاد قرار دیتے ہوئے نوجوانوں میں قیادت پیدا کرنے اور ملک کی خدمت میں این سی سی کے کردار کی تعریف کی۔پروگرام میں لیفٹیننٹ مہناز بی نے این سی سی کا حلف دلایا اور نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کیڈٹس کو رینک سے نوازا گیا۔ کیڈٹس کی ثقافتی پیشکشوں نے تقریب کو مزید دوبالا بنایا دیا۔
این سی سی گیت، قومی ترانہ اور شجر کاری مہم
اختتامی کلمات لیفٹیننٹ ڈاکٹر محمد آصف خان نے پیش کیے، جس میں انہوں نے تمام معزز مہمانوں، اساتذہ، کیڈٹس اور عملے کا شکریہ ادا کیا جن کی کوششوں سے 78 واں این سی سی ڈے کامیابی سے منعقد ہوا۔یہ پروگرام این سی سی گیت، قومی ترانہ اور شجر کاری مہم کے ساتھ اختتام پذیر ہوا، جس نے شرکاء کے اندر ملک کے روشن مستقبل کی تعمیر کے لیے مثبت جذبہ بیدار کیا۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
مرکزی وزیر داخلہ و تعاون امت شاہ نے 2029 کے آخر تک پورے بھارت کو…
اسرائیلی وزیر اعظم نے 174 مسافروں کی جان بچانے والے بھارتی پائلٹ کی بہادری کو…
پنڈت دین دیال آڈیٹوریم میں منعقد ’وکست گجرات سے وکست بھارت‘ کے عنوان سے اس…
جنوری 2024 میں وزیر اعظم نریندر مودی کے لکشدیپ دورے کے بعد سیاحت کے ساتھ…
اکھیل وشو گایتری پریوار کے زیر اہتمام صوبائی شکشک گریما سمیلن میں ریاست بھر سے…
اندور میں اسٹیٹ پریس کلب کے زیرِ اہتمام منعقدہ تین روزہ اٹھارویں ’انڈین جرنلزم فیسٹیول‘…