قومی

Objectionable Poster about PM Modi in Delhi: دہلی میں وزیر اعظم مودی کے خلاف ’قابل اعتراض‘ پوسٹر، 100 ایف آئی آر اور 6 گرفتار، جانئے کیا ہے پورا معاملہ

Objectionable Poster about PM Modi in Delhi: وزیراعظم نریندر مودی کے خلاف قابل اعتراض پوسٹر لگانے کے معاملے میں دہلی پولیس نے 100 ایف آئی آر درج کی ہے۔ رپورٹس کے مطابق، ان پوسٹروں پر لکھا تھا، ”مودی ہٹاؤ-دیش بچاؤ“۔ دہلی پولیس کے اسپیشل سی پی دیپیندر پاٹھک نے بتایا کہ پورے شہر میں وزیراعظم نریندر مودی کے خلاف قابل اعتراض پوسٹر لگائے گئے، جس کو لے کر اب تیزی سے کارروائی کی جا رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ان (قابل اعتراض) پوسٹروں میں پرنٹس پریس کی جانکاری نہیں ہے۔

اسپیشل سی پی دیپیندر پاٹھک نے نیوز ایجنسی اے این آئی سے کہا کہ اب تک 6 افراد کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ ان پوسٹروں کا لنک عام آدمی پارٹی سے جڑا ہوا ہے۔ دیپیندر پاٹھک نے بتایا کہ عام آدمی پارٹی کے دفتر سے نکلتے ہی وین کو پولیس نے روکا تھا، جس میں سے کئی پوسٹر ضبط کئے گئے اور موقع پر کچھ گرفتاریاں بھی کی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ پرنٹنگ پریس ایکٹ اور پراپرٹی ایکٹ کے غلط استعمال کی دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔

پورے شہر سے ہٹائے گئے ہزاروں پوسٹر

دی انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق، پورے دہلی شہر سے تقریباً  2000  پوسٹروں کو ہٹایا گیا ہے۔ اسپیشل سی پی دیپیندر پاٹھک نے بتایا کہ عام آدمی پارٹی دفتر سے نکلتے ہوئے جس وین کو روکا گایا، اس سے ایک شخص کو گرفتار کیا گیا، جس نے بتایا کہ اس کے مالک نے اسے یہاں پر پوسٹروں کی ڈیلیوری کے لئے کہا تھا۔ دیپیندر پاٹھک نے کہا کہ اس نے ایک دن پہلے بھی پوسٹروں کی ڈیلیوری کی تھی۔

اتنے پوسٹروں کا دیا تھا آرڈر

پولیس کے مطابق، دو پرنٹنگ پریس فارموں کو 50-50 ہزار پوسٹر بنانے کا آرڈر دیا گیا تھا اور کمپنیوں سے وابستہ ملازمین نے اتوار دیر رات سے پیر کی صبح تک پوسٹروں کو الگ الگ علاقوں میں لگایا۔ اپنے پرنٹنگ پریس کا نام پوسٹروں پر شائع نہیں کرنے کے الزام میں مالکان کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ڈی سی پی (نارتھ ویسٹ) جتیندر مینا نے ضلع میں 20 ایف آئی آر درج ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ابھی تک کوئی گرفتاری نہیں کی ہے۔ ایک افسر نے کہا،  ‘بیشتر ایف آئی آرعوامی جائیداد پراپرٹی ایکٹ اور پریس اینڈ بک رجسٹریشن ایکٹ کے غلط استعمال کے تحت درج کی گئیں۔’

  -بھارت ایکسپریس

Bharat Express

Recent Posts

جے ڈی یو-ٹی ڈی پی کومولانا ارشد مدنی کا انتباہ، مسلمانوں کے پیٹھ میں خنجرنہیں ماریں چندرا بابونائیڈواورنتیش کمار

جمعیۃعلماء ہند کے صدرمولانا ارشدمدنی نے آندھرا اوربہارکے وزرائے اعلیٰ کوکھلے لفظوں میں یہ باور…

8 hours ago

Sambhal Violence News: سنبھل تشدد معاملے میں شاہی جامع مسجد کے صدر گرفتار، پولیس نے کہا- ان کا رول ٹھیک نہیں

سنبھل میں کل ہوئے تشدد کے بعد آج صورتحال قابو میں ہے۔ یہاں پرانٹرنیٹ بند…

9 hours ago