گلوبل مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں واپس چھلانگ لگا دی ہے اوربرینٹ کروڈ تقریباً 2 ڈالرمہنگا ہوگیا ہے۔ اس درمیان بدھ کی صبح سرکاری تیل کمپنیوں کی طرف سے جاری پٹرول-ڈیژل کی تازہ قیمتوں میں بھی تبدیلی نظرآرہی ہے۔ آج نوئیڈا سے لکھنؤ تک پٹرول کی قیمتوں میں بڑی تبدیلی ہوئی ہے۔ پھر بھی دہلی-ممبئی جیسے ملک کے چاروں میٹرو شہروں میں تیل کی قیمتیں مستحکم بنی ہوئی ہیں۔
سرکاری تیل کمپنیوں کے مطابق، نوئیڈا میں پٹرول 27 پیسے مہنگا ہوا اور 96.92 روپئے لیٹر پہنچ گیا۔ ڈیژل بھی 26 پیسے چڑھ کر 90.08 روپئے لیٹرہوگیا ہے۔ غازی آباد میں پٹرول 32 پیسے سستا ہوا اور 96.26 روپئے لیٹرہوگیا ہے، جبکہ ڈیژل 30 پیسے گرکر 89.45 روپئے فی لیٹر پہنچ گیا ہے۔ یوپی کے دارالحکومت لکھنؤ میں پٹرول 14 پیسے سستا ہوکر 96.43 روپئے لیٹر فروخت ہو رہا ہے جبکہ ڈیژل 13 پیسے گرکر 89.63 روپئے لیٹرہوگیا ہے۔
کچے تیل کی باتیں کریں تو گزشتہ 24 گھنٹے میں اس کی قیمتوں میں خاصی تبدیلی آئی ہے۔ برینٹ کروڈ کی قیمت بڑھ کر75.05 ڈالر فی بیرل کی قیمت چل رہی ہے۔ ڈبلیو ٹی آئی کی قیمت بھی گلوبل مارکیٹ میں بڑھ کر 69.33 ڈالرفی بیرل ہے۔
چاروں میٹرو شہروں میں پٹرول-ڈیژل کی قیمت
دہلی میں پٹرول 96.65 روپئے اور ڈیژل 89.82 روپئے فی لیٹر
ممبئی میں پٹرول 106.31 روپئے اور ڈیژل 94.27 روپئے فی لیٹر
چنئی میں پٹرول 102.63 روپئے اور ڈیژل 94.24 روپئے فی لیٹر
کولکاتا میں پٹرول 106.03 روپئے اور ڈیژل 92.76 روپئے فی لیٹر
ان شہروں میں قیمتوں میں ہوئی تبدیلی
غازی آباد میں پٹرول 96.26 روپئے اور ڈیژل 89.45 روپئے فی لیٹر ہوگیا ہے۔ جبکہ لکھنؤ میں پٹرول 96.43 روپئے اور ڈیژل 89.63 روپئے فی لیٹر سے فروخت ہو رہی ہے۔ وہیں نوئیڈا میں پٹرول 96.92 روپئے اور ڈیژل 90.08 روپئے فی لیٹر ہوگیا ہے۔
ایسے معلوم کرسکتے ہیں آج کی تازہ قیمت
پٹرول اور ڈیژل کی روزانہ قیمت آپ ایس ایم ایس کے ذریعہ بھی جان سکتے ہیں۔ انڈین آئل کے کسٹمر آرایس پی اور اپنے شہر کا کوڈ لکھ کر 9224992249 نمبر پر اور بی پی سی ایل صارف آرایس پی اوراپنے شہر کا کوڈ لکھ کر 9223112222 نمبرپر ایس ایم ایس بھیج کر جانکاری حاصل کرسکتے ہیں۔ وہیں، ایچ پی سی ایل صارف HPPrice اوراپنے شہر کا کوڈ لکھ کر9222201122 نمبر پر بھیج کر قیمت معلوم کرسکتے ہیں۔
۔بھارت ایکسپریس
دہلی ہائی کورٹ نے بدھ کو اناؤ عصمت دری کیس کے مجرم اور سابق ایم…
ممبئی کے تین بڑے فنکاروں کو پاکستان سے دھمکی آمیز میل موصول ہوئی ہے۔ ذرائع…
ٹیم انڈیا نے شاندار شروعات کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف پہلے T20 میچ میں 7…
ترلوک پوری کے جلسہ عام میں ایک خاص نظارہ دیکھنے کو ملا۔ یہاں ریلی میں…
یہ حادثہ شمالی مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں بدھ (22 جنوری) کی شام کو پیش…
ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…