قومی

Ramadan 2023: سعودی عرب میں 23 مارچ سے ہوگا رمضان المبارک کا آغاز، برصغیر میں 24 مارچ سے روزہ رکھے جانے کا امکان

Ramadan 2023 in India: سعودی عرب سمیت تمام عرب ممالک میں 21 مارچ کو رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا ہے۔ ایسے میں وہاں پہلا روزہ کل یعنی 23 مارچ کو رکھا جائے گا۔ ساتھ ہی ہندوستان میں 23 مارچ کو چاند نظرآنے کی امید ہے اور24 مارچ کو پہلا روزہ رکھا جائے گا۔ رمضان کے 30 یا پھر 29 روزے (عربی کی تاریخ کے لحاظ سے) مکمل ہونے کے بعد عیدالفطر کا تہوار منایا جاتا ہے۔ اس کا فیصلہ رمضان کے 29ویں روزے کی افطار کے بعد ہوتا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ رمضان المبارک کے روزے ہر مسلمان پر فرض ہیں۔ جو مسلمان بیمار نہیں ہیں یا شرعی عذر نہیں ہے، تو تمام بالغ مسلمانوں کے لئے روزہ رکھنا لازمی ہے۔ حالانکہ رمضان میں بھی اگرکوئی مسلمان بیمار ہے یا شرعی عذر ہے یا پھر خواتین کے لئے مخصوص ایام میں روزہ نہ رکھنے کی رعایت دی گئی ہے، لیکن اس کی قضا لازمی ہے۔ مطلب یہ ہوا کہ بعد میں اس روزے کو پورا کرنا ہوگا۔

وہیں دوسری طرف ایک اہم بات یہ سامنے آئی ہے کہ پاکستان میں عیدالفطر 2023 کی تاریخ پہلے ہی طے ہوتی ہوئی نظرآرہی ہے۔ جی ہاں، ہم آپ کو بالکل ٹھیک بتا رہے ہیں۔ رمضان کی ابھی شروعات بھی نہیں ہوئی ہے کہ عید کی تاریخ تقریباً طے ہوگئی ہے۔ دراصل ایسا پڑوسی ملک پاکستان سے ہوا ہے۔ پاکستان کی چاند کمیٹی کے سکریٹری جنرل مفتی اعجاز احمد نے کہا ہے کہ رمضان کا پہلا روزہ 23 مارچ کو ہو یا پھر 24 مارچ کو، تاہم عید کی تاریخ 22 اپریل ہی رہے گی۔ مفتی خالد کا کہنا ہے کہ نیا چاند بدھ اور جمعرات کی رات کے درمیان 10 بج کر 23 منٹ پر نظرآگیا ہے۔ ایسے میں 22 مارچ کی شام کو چاند نظرآنے کی امید ہے۔

واضح رہے کہ ہندوستان، پاکستان اور آس پاس کے ممالک میں آج یعنی 22 مارچ کو رمضان المبارکب کا چاند دیکھا جائے گا۔ حالانکہ سعودی عرب، قطر، دبئی سمیت تمام عرب ممالک میں 21 مارچ کو چاند نظرنہیں آیا۔ ایسے میں وہاں آج چاند نظرآئے گا اور 23 مارچ کو پہلا روزہ رکھا جائے گا۔ اس کے لحاظ سے ہندوستان سمیت برصغیر میں 24 مارچ کو پہلا روزہ رکھے جانے کا امکان ہے۔

  -بھارت ایکسپریس

Nisar Ahmad

Recent Posts

Muharram 2024: شیعہ پرسنل لا بورڈ نے وژزیر اعظم مودی کو لکھا خط، محرم کے جلوسوں کو لے کر کیا یہ بڑا مطالبہ

خط میں وزیر اعظم  مودی سے اپیل کرتے ہوئے کہا گیا کہ جیسا کہ آپ…

2 hours ago

NEET Paper Leak: نیٹ پیپر لیک معاملہ کے تحت سی بی آئی بیور جیل پہنچی، 13 ملزمین کو روبر بٹھاکر کئے سوالات

سی بی آئی کی پوچھ گچھ کے دوران، تقریباً سبھی ملزمین نے سنجیو کمار عرف…

3 hours ago

PM Modi On Ravindra Jadeja Retirement: رویندر جڈیجہ کی ریٹائرمنٹ پر وزیر اعظم مودی نے کیا ٹویٹ، کہا- آپ…

رویندر جڈیجہ نے انسٹاگرام پر پوسٹ کرکے اپنی ریٹائرمنٹ کی معلومات دی تھی۔ اس پوسٹ…

5 hours ago