قومی

Nasha Mukt Yuva Bharat Sankalp Abhiyan: وزیراعظم مودی 2 اگست سے ’نشہ مکت یووا فار وکست بھارت سنکلپ ابھیان‘ کا کریں گے آغاز

ملک کو منشیات سے پاک بنانے اور 2047 تک ‘وکست بھارت‘کے خواب کو حقیقت میں بدلنے کی سمت میں وزیراعظم نریندر مودی 2 اگست 2026 کو ایک بڑے ملک گیر مہم کا آغاز کرنے جا رہے ہیں۔ ’نشہ مکت یووا فار وکست بھارت سنکلپ ابھیان‘ کے نام سے شروع ہونے والی اس مہم کا بنیادی مقصد نوجوانوں کو منشیات کے جال سے بچانا اور انہیں صحت مند، مثبت اور باوقار طرزِ زندگی کی جانب راغب کرنا ہے۔

ایک کروڑ نوجوان منشیات سے پاک بھارت کا عہد کریں گے

وزیراعظم کے خطاب کے بعد ملک بھر کے تقریباً 10 ہزار مقامات پر بیک وقت حلف برداری کی تقریبات منعقد ہوں گی۔ اس دوران ایک کروڑ سے زائد نوجوان خود منشیات سے دور رہنے اور دوسروں کو بھی اس کے نقصانات سے آگاہ کرنے کا عہد کریں گے۔اس مہم کی قیادت ’میرا یووا بھارت‘ (MY Bharat) کرے گا۔ اس کے علاوہ نیشنل سروس اسکیم (NSS) کے رضاکار، یوتھ کلب، اسکول، کالج، غیر سرکاری تنظیمیں (NGOs) اور 125 سے زائد روحانی تنظیمیں مل کر اس مہم کو عوامی تحریک کی شکل دیں گی۔

ہر اتوار بیداری مہم جاری رہے گی

یہ صرف ایک روزہ آگاہی پروگرام نہیں ہوگا بلکہ اسے مسلسل 100 ہفتوں تک جاری رکھا جائے گا۔ آئندہ 100 ہفتوں کے دوران ہر اتوار ملک بھر میں نوجوانوں کی قیادت میں مختلف سرگرمیوں کا انعقاد کیا جائے گا۔ان سرگرمیوں میں میراتھن اور پیدل ریلیاں، کھیلوں کے مقابلے، اسٹریٹ ڈرامے، مراقبہ (میڈیٹیشن) اور ثقافتی پروگرام شامل ہوں گے، تاکہ کھیل، فن اور ثقافتی سرگرمیوں کے ذریعے منشیات سے پاک معاشرے کا پیغام عام لوگوں تک پہنچایا جا سکے۔ مہم میں نمایاں خدمات انجام دینے والے رضاکاروں کو 50ویں، 75ویں اور 100ویں ہفتے میں خصوصی طور پر اعزاز سے نوازا جائے گا۔

منسکھ منڈاویا کی نوجوانوں سے اپیل

مرکزی وزیر برائے امورِ نوجوانان و کھیل ڈاکٹر منسکھ منڈاویا نے ملک کے نوجوانوں سے اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی اپیل کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ نوجوانوں کی فعال شرکت سے ہی منشیات کے مافیا اور نشہ آور اشیا کے خلاف ایک مضبوط سماجی دیوار کھڑی کی جا سکتی ہے، جو ملک کو صحت مند اور ترقی یافتہ مستقبل کی جانب لے جانے میں اہم کردار ادا کرے گی۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Abul Kalam

Recent Posts

Jammu Kashmir Budgam Encounter: کشمیر میں لشکر کا اعلیٰ کمانڈر موسیٰ ہلاک، فوج نے بڈگام کے جنگلات میں دہشت گرد کو کیا ہلاک

سکیورٹی ایجنسیوں کو بڈگام کے یوسمرگ علاقے کے گھنے جنگلات میں پاکستانی دہشت گردوں کی…

11 minutes ago

Asian Games 2026: ایشین گیمز 2026، بھارتی خواتین کی ٹریپ ٹیم نے جیتا سلور، پی ایم مودی اور امت شاہ نے دی مبارکباد

منیشا کیر، نیرو اور آشِما اہلاوت کی تین رکنی ٹیم نے خواتین کے ٹریپ ٹیم…

9 hours ago

Asian Games 2026: ایشین گیمز، خواتین کی 4×400 میٹر ریلے ٹیم نے جیتا تاریخی گولڈ میڈل، وزیر اعظم نریندر مودی نے دی مبارکباد

وزیر اعظم کے دفتر (PMO) نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر مبارکباد دیتے ہوئے…

10 hours ago