اسپورٹس

Team India Dominating ICC Rankings: ونڈے اور ٹی-20 میں دنیا کا نمبر-1 بلے باز ہندوستانی، دیکھیں ٹسٹ میں بہتر کون؟

آئی سی سی رینکنگ میں ہندوستانی بلے بازمسلسل جلوہ بکھیررہے ہیں۔ سفید گیند (وہائٹ بال) میں فی الحال ٹیم انڈیا نمبر-1 ہے۔ ونڈے اورٹی-20 یعنی دونوں سفید گیند فارمیٹ میں دنیا کا نمبر-1 بلے بازبھی ہندوستانی ہی ہے۔ حالانکہ ٹسٹ فارمیٹ میں ہندوستانی ٹیم نہ صرف رینکنگ بلکہ بلے بازی رینکنگ میں بھی جدوجہد کرتی ہوئی نظرآرہی ہے۔

ونڈے کے ٹاپ-4 میں تین ہندوستانی

ونڈے کی بات کریں توٹیم انڈیا رینکنگ میں ٹاپ پرہے۔ وہیں، ہندوستانی کپتان شبھمن گل ایک بارپھردنیا کے نمبر-1 ونڈے بلے بازبن گئے ہیں۔ ونڈے میں ہندوستانی بلے بازاس قدرڈومینیٹ کر رہے ہیں کہ ٹاپ-5 بلے بازوں میں تین ہندوستانی ہیں۔ وراٹ کوہلی تیسرے اورروہت شرما ونڈے میں چوتھے نمبرکے بلے بازہیں۔ شبھمن گل نمبر-ون ہیں۔ وراٹ کوہلی تیسرے نمبرپرہیں جبکہ روہت شرما چوتھے نمبرپرہیں۔

ٹی-20 میں ایشان کشن ٹاپ پر

ٹی-20 کی بلے بازی رینکنگ میں ایشان کشن پہلے مقام پرہیں۔ ان کے ریٹنگ پوائنٹس 910 ہیں اوروہ وراٹ کوہلی، سوریہ کماریادواورابھیشیک شرما کے بعد ایسے چوتھے ہندوستانی کرکٹر بنے ہیں، جنہوں نے ٹی-20 بلے بازی رینکنگ میں 900 یا اس سے زیادہ ریٹنگ پوائنٹس حاصل کئے ہیں۔ ابھیشیک شرما دنیا کے نمبر-3 ٹی-20 بلے بازہیں اورتلک ورما چھٹے مقام پرہیں۔ ایشان کشن نمبر-1 ون پوزیشن پرہیں۔ ابھیشیک شرما تیسرے نمبرپرہیں جبکہ تلک ورما چھٹے نمبرپرہیں۔

ٹسٹ میں کون ہے بادشاہ؟

ہندوستانی کھلاڑیوں کی بات کریں تو، دوہندوستانی کرکٹرٹیسٹ بلے بازی رینکنگ میں ٹاپ-10 میں شامل ہیں، لیکن ایک بھی ہندوستانی ٹاپ-5 میں شامل نہیں ہے۔ کپتان شبھمن گل بدستور ساتویں اوریشسوی جیسوال نویں نمبرپرہیں۔ رشبھ پنتھ ٹاپ-20 ٹیسٹ بلے بازوں میں تیسرے ہندوستانی ہیں۔ ہندوستان اس وقت ٹیسٹ ٹیم رینکنگ میں چوتھے نمبرپرہے۔ شبھمن گل ساتویں نمبر پرہیں۔ یشسوی جیسوال 9ویں نمبرپر ہیں۔ جبکہ رشبھ پنت 13ویں نمبرپر قابض ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو-

Nisar Ahmad

Recent Posts

Sustainability on Wheels: حیدرآباد کے اکشے سی ایس دیش پانڈے کا انوکھا ماڈل، اب کچرا پروسیسنگ پلانٹ خود پہنچے گا آپ کے پاس

’Switcheko‘ کا موبائل ویسٹ پروسیسنگ ماڈل، کچرا پیدا ہونے والی جگہ پر ہی کرے گا…

7 minutes ago

Weather Update Today: مانسون کی رخصتی سے پہلے بادل برسنے کو تیار، دہلی سمیت 15 ریاستوں میں بارش اور طوفان کا الرٹ

بنگال کی خلیج میں بننے والے موسمی نظام اور ہمالیائی خطے میں فعال مغربی ہواؤں…

1 hour ago

Asian Games 2026: ایشین گیمز 2026 میں روشیبینا دیوی کا دم دار مظاہرہ، ووشو میں بھارت نے جیتا چاندی کا تمغہ

آئچی-ناگویا ایشین گیمز 2026 میں بھارت کی شاندار شروعات، منی پور کی روشیبینا دیوی نے…

2 hours ago

Sleeper Bus Fire Accident: نوئیڈا سے مہوبہ جا رہی سلیپر بس بنی آگ کا گولہ، یمنا ایکسپریس وے پر 9 مسافروں کی جل کر دردناک موت

اتر پردیش کے گریٹر نوئیڈا میں یمنا ایکسپریس وے پر ایک دل دہلا دینے والا…

3 hours ago

PM Modi Seva Yatra: وڈ نگر سے وارانسی تک 35,500 کلومیٹر کا سفر، 500 سے زائد نوجوان آج وزیر اعظم مودی سے کریں گے براہِ راست گفتگو

’سیوا یاترا‘ میں شامل نوجوان اسکولوں، اسپتالوں، یتیم خانوں اور اولڈ ایج ہومز میں صفائی…

3 hours ago