-بھارت ایکسپریس
PM Modi In Mumbai: وزیراعظم نریندر مودی نے ممبئی میٹرو کی دو لائنوں کا افتتاح کیا، جس کی لاگت تقریباً 38,800 کروڑ روپئے ہے۔ وزیراعظم مودی نے کہا کہ توسیع شدہ ہندوستان کی تعمیر میں ہمارے شہروں کا کردار سب سے اہم ہے۔ سال 2014 تک ممبئی میں صرف 11-10 کلو میٹر تک میٹرو چلتی تھی، لیکن ہماری ڈبل انجن کی حکومت نے میٹرو کے کام کو شاندار رفتار دی ہے۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ ممبئی کے لئے بے حد ضروری میٹرو ہے، چھترپتی شیوا جی ٹرمنل کی جدید کاری کا کام ہو، سڑکوں میں سدھار کا بہت بڑا پروجیکٹ ہو اور بالا صاحب ٹھاکرے جی کے نام سے آپلا دواخانے کی شروعات ہو، یہ ممبئی شہر کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرنے والے ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ آزادی کے بعد پہلی بار آج ہندوستان بڑے خواب دیکھنے اور انہیں پورا کرنے کی ہمت دکھا رہا ہے، ورنہ ہمارے یہاں تو گزشتہ صدی کا ایک لمبا کال کھنڈ صرف غریبی کی بحث کرنا، دنیا سے مدد مانگنا، جیسے کرنے میں ہی گزرگیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ بھی آزاد ہندوستان کی تاریخ میں پہلی بار ہو رہا ہے، جب دنیا کو بھی ہندوستان کے بڑے بڑے عزائم پر بھروسہ ہے۔
وزیراعظم مودی نے کہا کہ ہندوستان کو لے کر دنیا میں اتنا مثبت پہلو اس لئے ہے کیونکہ آج سبھی کو لگتا ہے کہ ہندوستان اپنی استطاعت کا بہت ہی اعلیٰ طریقے سے استعمال کر رہا ہے۔ آج ہندوستان بے مثال خود اعتمادی سے لبریز ہے۔
وزیراعظم مودی نے مزید کہا کہ آج ہر کسی کو لگتا ہے کہ ہندوستان تیزی سے ترقی اور خوشحالی کے لئے کچھ ضروری کام کر رہا ہے۔ چھترپتی شیواجی مہاراج کی ترغیب سے ‘سوراج’ اور ‘سُراج’ کا جذابہ آج کے ہندوستان میں ڈبل انجن سرکار میں جھلکتی ہے۔
-بھارت ایکسپریس
دہلی ہائی کورٹ نے بدھ کو اناؤ عصمت دری کیس کے مجرم اور سابق ایم…
ممبئی کے تین بڑے فنکاروں کو پاکستان سے دھمکی آمیز میل موصول ہوئی ہے۔ ذرائع…
ٹیم انڈیا نے شاندار شروعات کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف پہلے T20 میچ میں 7…
ترلوک پوری کے جلسہ عام میں ایک خاص نظارہ دیکھنے کو ملا۔ یہاں ریلی میں…
یہ حادثہ شمالی مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں بدھ (22 جنوری) کی شام کو پیش…
ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…