قومی

Anant-Radhika Engagement: مکیش امبانی کے چھوٹے بیٹے اننت امبانی کی رادھیکا مرچینٹ سے ہوئی منگنی، انٹیلیا میں جم کر منایا گیا جشن

Anant Ambani Radhika Merchant Engagement: ملک کے مشہور صنعت کار مکیش امبانی کے بیٹے اننت امبانی اور رادھیکا مرچینٹ کی منگنی ہوگئی ہے۔ منگنی تقریب ممبئی واقع امبانی کے گھر انٹیلیا میں منعقد ہوئی۔ اس موقع پر پورا خاندان ایک ساتھ نظرآیا۔ خاص بات یہ ہے کہ اننت اور رادھیکا کی منگنی گول دھنا اور چنری رسم ورواج سے ہوئی ہے۔ اس دوران امبانی فیملی کے اراکین نے شاندار ڈانس پرفارمنس کیا۔

اس منگنی کی تصاویر بھی سامنے آگئی ہیں، جس میں اننت امبانی اور رادھیکا مرچینٹ اپنی پوری فیملی کے ساتھ نظرآئے۔ کچھ دن پہلے ہی اننت امبانی اور رادھیکا مرچینٹ کی روکا سیریمنی ہوئی تھی۔ تقریب کی تصاویر اور ویڈیو خوب وائرل ہوئے تھے، جس میں رادھیکا پنک رنگ کا لہنگا پہن کر عالیہ بھٹ کے گانے ‘گھر مورے پردیسیا’ پر ڈانس کرتی ہوئی نظرآئی تھیں۔

واضح رہے کہ گول دھنا گجراتی ٹریڈیشن میں یہ ایک پری ویڈنگ سیریمنی ہے، جس میں مہمانوں کو گڑ اور دھنیا کے بیج تقسیم کئے جاتے ہیں۔ ان اشیاء کو دولہے کے گھر پر تقسیم کیا جاتا ہے، جہاں پروگرام ہوتا ہے۔ دلہن کی فیملی دولہے کے گھر تحفہ اور مٹھائی لے کر آتا ہے اور پھر جوڑا ایک دوسرے کو انگوٹھی پہناتا ہے۔ ایک دوسرے کو انگوٹھی پہنانے کے بعد جوڑا اپنی فیملی کے بڑے لوگوں سے آشیرواد (دعائیں) لیتا ہے۔

اننت امبانی اور رادھیکا مرچینٹ کے ساتھ ساتھ ان کی فیملی نے مندر میں ‘بھگوان کرشن’ کا آشیرواد لیا۔ سیریمنی شروع کرنے سے پہلے روایتی لگن پتریکا کا پاٹھ کیا گیا۔ گول دھنا اور چنری رسم ورواج کے بعد اننت اور رادھیکا کی فیملی نے ایک دوسرے کو تحفے دیئے۔

اننت امبانی کی بہن ایشیا امبانی نے منگنی تقریب کی شروعات کا اعلان کیا۔ اس کے بعد اننت امبانی اور رادھیکا نے فیملی اور دوستوں کے سامنے ایک دوسرے کو منگنی کی انگوٹھی پہنائی۔

واضح رہے کہ اننت امبانی اور رادھیکا مرچینٹ، ایک دوسرے کو بچپن سے جانتے ہیں۔ دونوں کو امبانی فیملی کی تقریب میں اکثروبیشتر دیکھا گیا ہے۔

 

-بھارت ایکسپریس

Bharat Express

Recent Posts

Delhi Assembly Election 2025: اروند کیجریوال کے خلاف بی جے پی امیدوار طے؟ دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی امیدواروں کی پہلی فہرست تیار!

دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی نے امیدواروں کے ناموں پر غوروخوض تقریباً…

49 minutes ago

Delhi Riots 2020 Case: دہلی فسادات 2020 کے ملزم رہے دو مسلم نوجوان باعزت بری

صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کامیاب پیروی پر وکلاء کی ستائش…

1 hour ago