-بھارت ایکسپریس
Sports Minister Anurag Thakur On Wrestlers Allegations: بھارتیہ کشتی فیڈریشن کے صدر اور بی جے پی رکن پارلیمنٹ برج بھوشن شرن سنگھ (Brij bhushan sharan singh) پر پہلوانوں نے سنگین الزام لگائے۔ اس کے بعد سے ماحول گرم ہے۔ اس معاملے میں اب وزیر کھیل انوراگ ٹھاکر کا ردعمل سامنے آیا ہے۔ انہوں نے پہلوانوں کے الزامات پر کارروائی کرنے کی یقینی دہانی کراتے ہوئے احتجاج کرنے والے پہلوانوں کو ڈنر (عشائیہ) پر مدعو کیا ہے۔ ساتھ ہی فیڈریشن کو نوٹس بھی بھیجا ہے۔
پہلوانوں کے دھرنے پر بیٹھنے کے بعد انوراگ ٹھاکر نے چنڈی گڑھ میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جو الزامات لگے ہیں، وہ سنگین ہیں، اس کا نوٹس لیتے ہوئے وزارت کھیل ہندوستانی کشتی فیڈریشن کو نوٹس دیا ہے اور 72 گھنٹے کے اندر جواب مانگا ہے۔ جو کیمپ لگنا تھا، اسے آگے کے لئے ملتوی کردیا گیا ہے۔ میری کوشش ہے کہ میں واپس جاکر کھلاڑیوں سے ملون گا اور مناسب کارروائی کی جائے گی۔
کھلاڑیوں سے کریں گے ملاقات
وزیر کھیل انوراگ ٹھاکرنے اپنی بات رکھتے ہوئے کہا کہ ابھی وہ یہاں پر ہیں اور دہلی جاتے ہی کھلاڑیوں سے ملاقات کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ‘کھلاڑیوں کی بات سنی جائے گی۔ کافی سنگین الزام کھلاڑیوں نے لگائے ہیں۔ ہم اپنے سبھی پروگرام چھوڑ کر دہلی واپس جا رہے ہیں اور کھلاڑیوں سے ملاقات کریں گے’۔ انہوں نے کہا کہ ان کی بات سنی جائے گی اور پھر آگے کی کارروائی کی جائے گی۔ انوراگ ٹھاکر نے کہا کہ کھیل اور کھلاڑیوں کے لئے ہم لوگ لگے رہتے ہیں۔
یہ ہے پورا معاملہ
بجرنگ پونیا، ونیش پھوگاٹ، ساکشی ملک جیسے اسٹار پہلوانوں سمیت 30 پہلوان دہلی کے جنتر منتر پر 18 جنوری سے احتجاج کر رہے ہیں۔ ان پہلوانوں نے ہندوستانی کشتی فیڈریشن کے صدر برج بھوشن سنگھ اور کئی کوچوں کے خلاف جنسی استحصال کا الزام لگایا ہے۔ ان الزامات اور احتجاج کے بعد آج وزارت کھیل اور پہلوانوں کے درمیان میٹنگ بھی ہوئی۔ حالانکہ احتجاج کر رہے پہلوان اس بات چیت سے مطمئن نہیں نظرآئے اور انہوں نے انصاف ملنے تک احتجاج جاری رکھنے کی بات کہی ہے۔
-بھارت ایکسپریس
اکھلیش یادو نے یہ بھی کہا کہ بی جے پی دھرم کے راستے پر نہیں…
نوئیڈا کے ڈی سی پی رامبدن سنگھ نے بتایا کہ یہ جعلساز اکثر اپنے فراڈ…
ایشیا میں، وزیر اعظم نے 2014 میں بھوٹانی پارلیمنٹ اور نیپال کی آئین ساز اسمبلی…
پروفیسر ایم زید عابدین نے جاب فیئر کے بارے میں تفصیل سے بتایا اور کہا…
12 جولائی 2015 کو، وزیر اعظم نے بشکیک، کرغزستان میں مہاتما گاندھی کے مجسمے کی…
وزیر اعظم نے کہا کہ یہ دنیا کے لیے تصادم کا وقت نہیں ہے، یہ…