قومی

PM Modi meets renowned composer Ilaiyaraaja: وزیر اعظم مودی نے معروف موسیقار الائیا راجا سے کی ملاقات، لندن میں ان کی تاریخی سمفنی کارکردگی کی تعریف کی

منگل کو وزیر اعظم نریندر مودی نے معروف میوزک کمپوزر الائیاراجا کے ساتھ اپنی ملاقات کی تصویریں شیئر کرتے ہوئے لندن میں راجا کی حالیہ سمفنی کارکردگی کی تعریف کی۔ ایکس پر اپنی پوسٹ میں وزیر اعظم مودی نے لکھا ’’راجیہ سبھا کے رکن تھیرو الائیاراجا جی سے مل کر خوشی ہوئی، جن کی ذہانت کا ہماری موسیقی اور ثقافت پر گہرا اثر قائم ہوا ہے۔ انھوں نے اپنی پہلی مغربی کلاسیکی سمفنی پیش کر کے ایک بار پھر تاریخ رقم کی ہے۔ فلہارمونک آرکسٹرا کا یہ اہم کارنامہ بے مثال موسیقی کے سفر میں اس کے ایک اور سنگِ میل کی نشان دہی کرتا ہے، جس کی عالمی سطح پر بھی تعریف ہو رہی ہے۔‘‘

الائیا راجا نے وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا

الائیاراجا نے بھی سوشل میڈیا پر اظہار تشکر کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی کے ساتھ ملاقات کو ’یادگار‘ قرار دیا۔ انھوں نے لکھا ’’عزت مآب جناب @narendramodi جی کے ساتھ ایک یادگار ملاقات۔ ہم نے بہت سی چیزوں کے بارے میں بات کی، جس میں میری سمفنی ’’Valiant‘‘ کی تعریف بھی شامل تھی۔ ان کے حمایت اور تعریف کا میں ممنون ہوں۔‘‘ 10مارچ کو چنئی واپسی پر معروف موسیقار راجا کا ہوائی اڈے پر ممتاز سیاسی اور ثقافتی شخصیات نے پرتپاک استقبال کیا تھا۔ استقبال کرنے والوں میں تمل ناڈو کے وزیر تھنگم تھینراسو، بی جے پی کے ریاستی نائب صدر کرو ناگراجن اور وی سی کے لیڈر وانی اراسو شامل تھے۔ تمل ناڈو حکومت نے قومی اور عالمی دونوں سطحوں پر موسیقی میں ان کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے سرکاری طور پر الائیا راجا کا خیرمقدم کیا۔

میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے الائیاراجا نے اپنے خیر خواہوں بالخصوص لندن میں اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کیا۔ انھوں نے کہا ’’آپ سب کا شکریہ کہ مجھے مسکراتے ہوئے چہروں کے ساتھ رخصت کیا، جس نے پروگرام کو نہایت کامیاب بنا دیا۔ سمفنی کے دوران شائقین کی طرف سے مجھے جو پیار ملا وہ ناقابل بیان تھا۔ وہاں گزرا ہوا ہر لمحہ شائقین کی تحسین سے مملو تھا۔‘‘

کون ہیں الائیا راجا؟

واضح رہے کہ چار دہائیوں پر محیط اپنے کیریئر میں الائیاراجا نے ایک ہزار سے زائد فلموں کے لیے موسیقی ترتیب دی ہے اور ہندوستانی سنیما میں اپنی ایک بڑی میراث قائم کی ہے۔ 1943 میں پنائی پورم، تھینی ضلع میں پیدا ہونے والے راجا نے لوک اور کلاسیکی موسیقی کو ملا کر ایک منفرد موسیقی تیار کی ہے، جس نے جنوبی ہند کی فلم انڈسٹری میں ایک انقلاب برپا کر دیا۔ سنیما کے علاوہ الائیاراجا کی موسیقی نے ہندوستان کے ثقافتی اور سماجی منظر نامے پر انمٹ نقوش ثبت کیے ہیں۔ ان کی موسیقی کلاسیکی روایت اور جدید فن کاری کا بہترین امزاج پیش کرتی ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Ghulam Mohammad

Recent Posts

Bihar Boat Accident: وزیراعظم مودی نے راگھوپور کشتی حادثے پر دکھ کا کیا اظہار، کہا، دکھ کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں

بہار کے ضلع ویشالی کے راگھوپور میں کشتی حادثے نے کئی خاندانوں کی خوشیاں چھین…

3 minutes ago

Meerut Blue Drum Murder Case: میرٹھ کے نیلے ڈرم قتل معاملے میں عدالت کا بڑا فیصلہ، ساحل اور مسکان کو پھانسی کی سزا

میرٹھ کے مشہور سوربھ راجپوت قتل معاملے میں عدالت نے مسکان رستوگی اور اس کے…

46 minutes ago

UP MLC Elections: اکھلیش یادو کا بڑا داؤ، تو یوگی آدتیہ ناتھ کی دھواں دھار ریلیاں! یوپی کی 11 ایم ایل سی نشستوں پر سیاسی گھمسان

اتر پردیش میں قانون ساز کونسل کے انتخابات اسمبلی الیکشن سے پہلے دونوں جماعتوں کے…

2 hours ago

PM Narendra Modi: لیہہ ایئرپورٹ سے زانسکار تک چمکے گا لداخ، وزیر اعظم نریندر مودی 3,350 کروڑ روپے کے ترقیاتی منصوبوں کا کریں گے افتتاح

وزیر اعظم نریندر مودی 15 اکتوبر کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے لداخ میں تقریباً 3,350…

2 hours ago