قومی

PM Modi meets Maldives VP Latheef: وزیر اعظم مودی کی مالدیپ کے نائب صدر حسین محمد لطیف سے ملاقات، بنیادی ڈھانچے اور ماحولیاتی تبدیلی پر تبادلۂ خیال

مالے—وزیراعظم نریندر مودی نے ہفتہ کے روز مالدیپ کے نائب صدر حسین محمد لطیف سے ملاقات کی۔ یہ ملاقات دونوں ممالک کے درمیان مضبوط شراکت داری اور مستقبل کی مشترکہ ترجیحات پر مرکوز رہی، جس میں بنیادی ڈھانچہ، توانائی، ٹیکنالوجی اور ماحولیاتی تبدیلی جیسے اہم شعبے زیر بحث آئے۔ وزیر اعظم مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا کہ ان کی نائب صدر لطیف سے ہونے والی گفتگو خوشگوار رہی اور دونوں رہنماؤں نے ہندوستان-مالدیپ دوستی کے اہم ستونوں پر تبادلہ خیال کیا۔ مودی نے کہا کہ ہمارے ممالک بنیادی ڈھانچے، ٹیکنالوجی، ماحولیاتی تبدیلی اور توانائی جیسے شعبوں میں قریبی تعاون جاری رکھے ہوئے ہیں، جو دونوں ملکوں کی عوام کے لیے انتہائی سودمند ہے۔ ہم مستقبل میں اس شراکت داری کو مزید گہرا کرنے کے خواہاں ہیں۔

دیرینہ دوستی کی نئی جہتیں

وزیر اعظم مودی صدر محمد معیضو کی دعوت پر دو روزہ سرکاری دورے پر مالدیپ پہنچے ہیں۔ اس دورے میں وہ مالدیپ کی آزادی کی 60ویں سالگرہ کے موقع پر مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کر رہے ہیں۔ جمعہ کو ان کے اعزاز میں دیے گئے ضیافت سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے کہا تھا کہ ہندوستان-مالدیپ رشتے محض سفارتی نہیں بلکہ صدیوں پر محیط تاریخی اور تہذیبی ہم آہنگی کے عکاس ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم صرف ہمسائے نہیں بلکہ سچے دوست ہیں، جو ہر ضرورت کے وقت ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہے ہیں۔ مالدیپ ہندوستان کی ‘نیبرہُڈ فرسٹ’ پالیسی میں ایک خاص مقام رکھتا ہے۔

اقتصادی اور بحری سلامتی شراکت داری کا وژن

خارجہ سکریٹری وکرم مسری نے جمعہ کو ایک خصوصی بریفنگ میں کہا کہ اس دورے نے دونوں ممالک کو اپنے باہمی تعاون کا جائزہ لینے اور اسے مزید وسعت دینے کا موقع فراہم کیا۔ انہوں نے بتایا کہ دونوں فریقین نے ’ہندوستان-مالدیپ جامع اقتصادی اور بحری سلامتی شراکت داری‘ کے وژن پر تبادلہ خیال کیا اور اس کے مختلف پہلوؤں پر عمل درآمد جاری رکھنے اور تعاون کے نئے امکانات تلاش کرنے پر اتفاق کیا۔

آٹھ اہم معاہدوں پر دستخط

جمعہ کو وزیر اعظم مودی اور صدر معیزو کی موجودگی میں آٹھ کلیدی معاہدے طے پائے، جن میں لائن آف کریڈٹ، قرض کی ادائیگی، ماہی گیری، ڈیجیٹل تبدیلی اور ’یونائیفائیڈ پیمنٹس انٹرفیس‘ (UPI) شامل ہیں۔ یہ معاہدے دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی اور تکنیکی شراکت داری کو نئی بلندیوں تک لے جانے کی سمت ایک اہم قدم ہیں۔ یہ دورہ نہ صرف دو طرفہ تعلقات کی گہرائی کو اجاگر کرتا ہے بلکہ آئندہ برسوں میں تعاون کے نئے باب کھولنے کے لیے راہ ہموار کرتا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

Water crisis in Delhi or the tanker business? دہلی میں پانی کا بحران یا ٹینکروں کا کاروبار؟ بھارت ایکسپریس کی تحقیقاتی رپورٹ میں چونکا دینے والے انکشافات

کیشوپور، جنک پوری، روہنی، سونیا وہار اور منگول پوری سمیت کئی علاقوں میں خفیہ کیمرے…

4 hours ago

PM Modi speaks with Canada PM Mark Carney: ’’ہندوستان اور کینیڈا کے تعلقات میں مثبت پیش رفت کو آگے بڑھانے پر اتفاق‘‘ وزیراعظم مودی کی مارک کارنی سے گفتگو

تجارت، توانائی، ٹیکنالوجی، سلامتی اور عوامی روابط سمیت اہم شعبوں میں ٹھوس نتائج حاصل کرنے…

5 hours ago

Rahul Gandhi Defamation Case: ’چوکیدار چور ہے‘ ہتک عزت معاملے میں راہل گاندھی کو سپریم کورٹ سے بڑی راحت، نچلی عدالت کی کارروائی پر روک

وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف مبینہ ’چوکیدار چور ہے‘ تبصرے سے متعلق فوجداری ہتک…

5 hours ago