قومی

PM Modi Meets King Harald V of Norway: وزیر اعظم مودی کی ناروے کے بادشاہ ہیرالڈ پنجم سے ملاقات، دوطرفہ دوستی اور تعاون پر تبادلۂ خیال

اوسلو: وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کے روز اوسلو کے رائل پیلس میں ناروے کے بادشاہ ہیرالڈ پنجم سے ملاقات کی۔ اس دوران دونوں لیڈران نے مختلف شعبوں، خصوصاً نئی ٹیکنالوجی میں بھارتی اور ناروے کی کمپنیوں کی شاندار پیش رفت پر تبادلۂ خیال کیا۔ ملاقات کے دوران وزیر اعظم مودی نے کنگ ہیرالڈ کو بھارت کے عوام کی جانب سے نیک خواہشات بھی پیش کیں۔

تاریخی دوستی اور مشترکہ اقدار پر زور

وزیر اعظم دفتر (پی ایم او) کے مطابق، وزیر اعظم مودی نے ناروے کی قدرتی خوبصورتی کی تعریف کی اور اس بات پر زور دیا کہ بھارت اور ناروے کے درمیان دیرینہ دوستی جمہوریت، قانون کی حکمرانی اور عوام پر مبنی طرز حکمرانی جیسی مشترکہ اقدار پر قائم ہے، جو وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہو رہی ہے۔ ملاقات کے بعد کنگ ہیرالڈ نے وزیر اعظم مودی کے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام بھی کیا۔ وزیر اعظم نے شاہی مہمان نوازی پر ناروے کے بادشاہ کا شکریہ ادا کیا۔

مودی کو ملا ناروے کے اعلیٰ ترین اعزاز

اس سے قبل صبح کے وقت وزیر اعظم مودی کو ناروے کے سب سے بڑے اعزاز ’رائل ناروے جین آرڈر آف میرٹ کے گرینڈ کراس‘ سے نوازا گیا۔ یہ اعزاز خود کنگ ہیرالڈ نے انہیں پیش کیا۔ اعزاز حاصل کرنے کے بعد وزیر اعظم مودی نے کہا کہ وہ اس اعزاز کو حاصل کرکے خود کو فخر محسوس کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ اعزاز بھارت کے عوام کے نام ہے اور بھارت و ناروے کے درمیان مضبوط اور دائمی دوستی کو خراج تحسین پیش کرتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ اعزاز عالمی ترقی کے لیے دونوں ممالک کے مشترکہ عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ وزیر اعظم نے اس موقع پر کنگ ہیرالڈ اور ناروے کے عوام کا شکریہ بھی ادا کیا۔

گرین اسٹریٹجک پارٹنرشپ تک بڑھے تعلقات

پی ایم او کے مطابق یہ اعزاز ناروے کا سب سے بڑا اعزاز ہے، جو غیر ملکی سربراہان حکومت کو ناروے اور انسانیت کی خدمت میں نمایاں کردار ادا کرنے پر دیا جاتا ہے۔ وزیر اعظم مودی نے اپنے ناروے کے ہم منصب جوناس گہر اسٹور کے ساتھ مشترکہ میڈیا خطاب میں اعلان کیا کہ بھارت اور ناروے کے تعلقات کو ’گرین اسٹریٹجک پارٹنرشپ‘ تک بڑھا دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ شراکت داری بھارت کے وسیع پیمانے، رفتار اور ٹیلنٹ کو ناروے کی ٹیکنالوجی اور سرمایہ کے ساتھ جوڑتے ہوئے دونوں ممالک کی کمپنیوں کو عالمی سطح کے حل تیار کرنے میں مدد دے گی۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Nitin Navin seeking his own identity in the shadow of Yogi: یوگی کے سائے میں اپنی سیاسی شناخت تلاش کرتے نتن نوین

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی صدر نتن نوین آج گورکھپور پہنچے، جہاں…

7 hours ago

Mumbai Airport Flights: ممبئی سے نوی ممبئی منتقل ہوں گی 14 بین الاقوامی پروازیں، غیر ملکی ایئرلائنز نے ’ڈیسٹنیشن بیسڈ‘ منصوبے کی حمایت کی

ممبئی ایئرپورٹ کے ٹرمینل-1 کی ازسرنو تعمیر کے پیش نظر 14 بین الاقوامی مقامات کے…

8 hours ago

PM Modi Critical Minerals Processing Scheme: اب بھارت میں ہی ہوگا لیتھیم اور نکل کی پروسیسنگ، مودی کابینہ نے 2,814 کروڑ روپے کی اسکیم کو دی منظوری

مرکزی حکومت نے ’اہم معدنیات کی پروسیسنگ کو فروغ دینے کے لیے سرمایہ جاتی اخراجات…

8 hours ago

PM Modi Calls Sharad Pawar Health Update: اسپتال سے ڈسچارج ہوئے شرد پوار، وزیر اعظم مودی نے آرام کرنے کا دیا مشورہ

وزیر اعظم نریندر مودی نے این سی پی (ایس پی) کے سربراہ شرد پوار کو…

9 hours ago