قومی

PM Modi meet Delhi blast Victims: بھوٹان سے لوٹتے ہی ایل این جے پی اسپتال پہنچے وزیراعظم مودی، لال قلعہ دھماکہ کے زخمیوں سے کی ملاقات

نئی دہلی: وزیراعظم نریندرمودی بھوٹان کے اپنے دوروزہ دورے سے واپس آگئے ہیں۔ دہلی پہنچنے کے بعد وہ سیدھے وزیراعظم رہائش گاہ جانے کے بجائے ایل این جے پی اسپتال گئے۔ وہاں انہوں نے دہلی کے لال قلعہ دھماکہ کے متاثرین سے ملاقات کی۔ بھوٹان میں اپنے خطاب میں پی ایم مودی نے واضح طورپرکہا کہ کسی بھی سازشی کوبخشا نہیں جائے گا۔ پی ایم مودی کی صدارت میں آج دہلی دھماکے سے متعلق میٹنگ بھی ہونے والی ہے۔

قابل ذکرہے کہ وزیراعظم نریندرمودی کچھ دیرپہلے ہی بھوٹان سے واپس آئے ہیں۔ انہوں نے ایل این جے پی اسپتال کا دورہ کیا اوردھماکے میں زخمی ہونے والوں سے ملاقات کی۔ انہوں نے انہیں مکمل تعاون کا یقین بھی دلایا۔ انہوں نے وہاں موجود ڈاکٹروں کی ٹیم سے بھی ملاقات کی ہے۔

این آئی اے کررہا ہے پورے معاملے کی جانچ

لال قلعہ میٹرودھماکہ معاملے میں دہلی پولیس نے یواے پی اے (غیرقانونی سرگرمیوں کی روک تھام ایکٹ) کی دفعہ 16 اور18 دھماکہ خیز ایکٹ اوربی این ایس کی دفعات کے تحت کوتوالی تھانے میں معاملہ درج کیا ہے۔ حالانکہ پورے معاملے کی جانچ این آئی اے کوسونپی گئی ہے۔

کارمیں دھماکہ ہونے سے کئی لوگ جاں بحق

خبروں کے مطابق، ڈاکٹرعمرپلوامہ کے کوئل کا رہنے والا تھا۔ اس نے 2017 میں گورنمنٹ میڈیکل کالج سری نگر سے ایم بی بی ایس کیا تھا۔ لال قلعہ کے پاس جس کارمیں دھماکہ ہوا ہے، اس میں عمرکے موجود ہونے کا خدشہ ہے۔ حالانکہ اب تک یہ طے نہیں ہوپایا ہے کہ عمر تھا یا نہیں۔ فی الحال ڈی این اے سیمپل کی جانچ کی جا رہی ہے کہ اس کے بعد ہی طے ہوپائے گا کہ عمرکارمیں سوارتھا یا نہیں۔ سیکورٹی ایجنسیوں نے الفلاح یونیورسٹی، دھوج، فتح پورتگا، فرید آباد اورجموں وکشمیرکے الگ الگ حصوں میں تلاشی بھی لی ہے۔ ڈاکٹرعمریہیں پڑھاتا تھا۔

پوسٹ مارٹم رپورٹ آئی سامنے

دھماکہ میں مارے گئے لوگوں کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آچکی ہے۔ اس میں انکشاف ہوا ہے کہ کان کے پردے، پھپھڑے اورآنتیں پھٹ چکی تھیں۔ اس کے ساتھ ہی لاشوں کی ہڈیاں ٹوٹیں، سرپرچوٹ کے نشان ملے ہیں۔ گہری چوٹ اورزیادہ خون بہنے سے موت ہوئیں۔

بھارت ایکسپریس اردو-

Nisar Ahmad

Recent Posts

Prime Minister Narendra Modi: پوپ لیو چہاردہم کی سرجری کے بعد وزیر اعظم مودی نے جلد صحت یابی کی پرارتھناکی

سرجری کے دوران جانچے گئے بافتوں سے پہلے کیے گئے ٹیسٹوں کی بنیاد پر لگائے…

2 hours ago