قومی

Dr. Motup Angmo Honoured ACOIN Award 2024: ڈاکٹر موٹوپ انگمو کو ڈاکٹر شرت چندرا داس اینڈومنٹ اے سی او آئی این ایوارڈ 2024 سے نوازا گیا

ڈاکٹر انگمو نے 2017 میں ایس این ایم اسپتال، لیہ سے وابستہ ہوئیں اور تب سے وہ لداخ کی صحت خدمات کا قیمتی اثاثہ رہی ہیں۔ 2018 سے انہوں نے آنکھوں کے شعبے کی مکمل ذمہ داری خود سنبھالی ہے، جس میں بیرونی اور اندرونی مریضوں کے علاج، متعدد قسم کی ایکسٹرا اور انٹرا آکیولر سرجریز (جن میں ہنگامی آپریشن بھی شامل ہیں) کے ساتھ ریٹینا کے امراض کے لیے انٹراویٹریئل انجیکشن دینا شامل ہے۔ وہ گزشتہ چھ برسوں سے دن رات ہنگامی صورتحال کے لیے تیار رہتی ہیں اور سال میں صرف دو مرتبہ اپنے آبائی علاقے نوبرا ویلی جا پاتی ہیں۔

پسماندہ طبقوں تک رسائی

ڈاکٹر انگمو نے اپنی کلینیکل خدمات سے بڑھ کر لداخ کے دور دراز علاقوں میں معیاری آئی کیئر پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے چانگتھنگ، نوبرا، شام اور کرگل کے علاقوں میں متعدد آؤٹ ریچ اور اسکول اسکریننگ کیمپ منعقد کیے۔ اس کے علاوہ انہوں نے اے ایم ٹی طلبہ کی تعلیم اور نرسنگ اسٹاف و اوپتھلمک اسسٹنٹس کی تربیت کے ذریعے مقامی سطح پر نئی مہارت یافتہ طبی افرادی قوت تیار کرنے میں بھی نمایاں کردار ادا کیا ہے۔ یہاں تک کہ گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں میں اسسٹنٹ پروفیسر کے طور پر منتخب ہونے کے باوجود، ڈاکٹر انگمو نے لداخ میں ہی رہنے کا فیصلہ کیا تاکہ اپنی برادری کی خدمت جاری رکھ سکیں، کیونکہ وہ اس پورے خطے کی واحد آئی اسپیشلسٹ ہیں۔ انہوں نے اب تک تین ہزار سے زیادہ آئی سرجریز انجام دی ہیں، جن سے لداخ میں قابلِ تدارک نابینائی میں نمایاں کمی آئی ہے۔

لداخ کے لیے فخر کا باعث

محکمہ صحت خدمات لداخ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر تاشی تھنلس نے ڈاکٹر موٹوپ انگمو کو اس قومی اعزاز پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ ان کی انتھک خدمت، پیشہ ورانہ مہارت اور کمیونٹی آئی ہیلتھ کے تئیں عزم لداخ سمیت پورے ملک کے صحت کے پیشہ وروں کے لیے ایک قابلِ تقلید مثال ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Abul Kalam

Recent Posts

Congress’s Counterattack on Regime Change: ’رجیم چینج‘ پر کانگریس کا جوابی حملہ، کہا- ہم فخر سے کہتے ہیں، حکومت بدل کر رہیں گے

کانگریس کے رکن پارلیمنٹ پون کھیڑا نے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کے ’رجیم چینج‘…

43 minutes ago

Analysts Optimistic About Jio Platforms: جیو پلیٹ فارمز کے آئی پی او پر تجزیہ کار خوش، لسٹنگ پر 15-20فیصد اضافے کی توقع

ایمکے ریسرچ نے شرح نمو کے مقابلے میں مناسب قیمت کو دیکھتے ہوئے ’ سبسکرائب…

56 minutes ago

Abhijit Dipke in Custody: ’لہرا دو ترنگا‘ مارچ سے پہلے ابھیجیت دیپکے حراست میں، کناٹ پلیس جانے کی کر رہے تھے کوشش

ترنگا مارچ سے پہلے پارٹی کے بانی ابھیجیت دیپکے کو دہلی پولیس نے حراست میں…

1 hour ago

Saudi Arabia Flight Alert: ایئر انڈیا کی 20 اکتوبر تک پروازیں منسوخ، انڈیگو سمیت 4 ایئرلائنز متاثر

سعودی عرب میں سکیورٹی کی بگڑتی صورتحال کے درمیان ایئر انڈیا نے ریاض، دمام اور…

2 hours ago