قومی

PM Modi’s Mann Ki baat Episode-131, Rajaji Utsav: ’من کی بات‘ پروگرام میں وزیراعظم نریندر مودی نے ‘راجاجی اُتسو’ منانے کا کیا اعلان سوَدیشی مصنوعات اپنانے کی اپیل

وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کے روز اپنے ریڈیو پروگرام ‘من کی بات’ کے 131ویں ایپی سوڈ میں ملک کے عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت اب غلامی کی علامتوں کو پیچھے چھوڑ کر اپنی ثقافت اور روایات سے جڑی چیزوں کو اہمیت دینے کی جانب بڑھ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسی سمت میں راشٹرپتی بھون کی جانب سے بھی ایک اہم قدم اٹھایا گیا ہے۔

راشٹرپتی بھون میں راجاجی اُتسو کا انعقاد

وزیر اعظم نریندر مودی نے بتایا کہ 23 فروری کو راشٹرپتی بھون میں ‘راجاجی اُتسو’ منایا جائے گا۔ اس موقع پر آزاد بھارت کے پہلے بھارتی گورنر جنرل سی راجگوپالاچاری کے مجسمے کی نقاب کشائی مرکزی صحن میں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ راجاجی نے اقتدار کو عہدہ نہیں بلکہ عوامی خدمت کا ذریعہ سمجھا اور ان کی سادگی، خود نظم و ضبط اور آزاد فکر آج بھی ملک کے لیے باعثِ تحریک ہے۔

برطانوی مجسموں کی جگہ بھارتی ہیروز

وزیر اعظم نے کہا کہ آزادی کے بعد بھی راشٹرپتی بھون میں برطانوی حکام کے مجسمے موجود رہے، جبکہ ملک کے عظیم لیڈروں کو مناسب مقام نہیں دیا گیا۔ برطانوی معمار ایڈون لٹیئنز کا مجسمہ بھی وہاں نصب تھا، جسے اب ہٹا کر راجاجی کا مجسمہ قائم کیا جا رہا ہے۔ اس تقریب کے دوران راجگوپالاچاری کی زندگی اور خدمات پر مبنی ایک خصوصی نمائش بھی لگائی جائے گی، جو 24 فروری سے یکم مارچ تک جاری رہے گی۔

نمائش دیکھنے کی اپیل

وزیر اعظم مودی نے عوام سے اپیل کی کہ وہ وقت نکال کر راشٹرپتی بھون میں منعقد اس نمائش کو ضرور دیکھیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ اقدام غلامی کی ذہنیت سے آزادی اور بھارتی ثقافت کو عزت دینے کی سمت ایک اہم قدم ہے۔

تہواروں میں سوَدیشی اپنانے کا پیغام

اپنے خطاب میں وزیر اعظم نے لوگوں سے کہا کہ وہ تہوار خاندان اور عزیزوں کے ساتھ خوشی سے منائیں اور ‘ووکَل فار لوکل’ کے اصول کو یاد رکھیں۔ انہوں نے زور دیا کہ ہولی اور دیگر تہواروں کے دوران غیر ملکی اشیا کے بجائے سوَدیشی مصنوعات کا استعمال کیا جائے، جس سے نہ صرف تہواروں کی اصل روح برقرار رہے گی بلکہ ملک کو خود کفیل بنانے کی مہم کو بھی تقویت ملے گی۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Abul Kalam

Recent Posts

PM Modi Attends ‘Bhajan Clubbing’: پنڈت دین دیال اپادھیائے کی جینتی پر ’بھجن کلبنگ‘ میں شریک ہوئے پی ایم مودی، کھنجری بجاتے آئے نظر

وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کی شام دہلی کے دین دیال اپادھیائے پارک پہنچ…

2 hours ago

Opposition Protest Against CEC Gyanesh Kumar: سی ای سی گیانیش کمار کے خلاف سڑک پر اپوزیشن، پٹنہ میں آر جے ڈی کا احتجاج، کانگریس نے مانگا استعفیٰ

انتخابی کمیشن کی کارروائی اور ووٹر فہرست کی نظرثانی سے متعلق اپوزیشن کا احتجاج، کانگریس…

2 hours ago