قومی

Mann Ki Baat Episode 131-Organ Donation: ’من کی بات‘ پروگرام میں وزیر اعظم نریندر مودی نے اعضا عطیہ کی متاثر کن مثالیں کیں پیش، کیرالہ کی بچی آلن شیرین ابرہیم کا کیا ذکر

وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کے روز ‘من کی بات’ پروگرام کے 131ویں ایپی سوڈ میں کیرالہ کی 10 ماہ کی بچی آلن شیرین ابراہیم کا ذکر کیا۔ انہوں نے بتایا کہ آلن کو برین ڈیڈ قرار دیے جانے کے بعد اس کے والدین نے اعضا عطیہ کرنے کا فیصلہ لیا، جس کے باعث کئی لوگوں کی زندگیاں بچ سکیں۔ وزیر اعظم مودی نے کہا کہ کسی بھی والدین کے لیے اپنے بچے کو کھونا سب سے بڑا دکھ ہوتا ہے، لیکن اتنے گہرے غم کے باوجود آلن کے والدین نے انسانیت کی خدمت کا راستہ اختیار کرتے ہوئے دوسروں کی زندگی بچانے کا عظیم فیصلہ کیا۔

والدین کا حوصلہ مند فیصلہ

وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ آلن کے والد ارون ابراہیم اور والدہ شیرین نے جس جرات مندانہ فیصلے کا مظاہرہ کیا، وہ اُن کی بلند فکر اور عظیم شخصیت کی عکاسی کرتا ہے۔ اپنی معصوم بیٹی کو کھونے کے باوجود انہوں نے دوسروں کو زندگی دینے کا عہد کیا۔ آلن کا نام اب ملک کے کم عمر ترین آرگن ڈونرز میں شامل ہو چکا ہے۔

اعضا عطیہ کے بارے میں بڑھتی بیداری

وزیر اعظم نے کہا کہ بھارت میں اعضا عطیہ کے حوالے سے مسلسل بیداری بڑھ رہی ہے، جس سے نہ صرف ضرورت مند مریضوں کو نئی زندگی مل رہی ہے بلکہ طبی تحقیق کو بھی نئی سمت حاصل ہو رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کئی ادارے اور افراد اس میدان میں غیر معمولی خدمات انجام دے رہے ہیں۔

دیگر متاثر کن مثالیں

انہوں نے دہلی کی لکشمی دیوی کی مثال پیش کی، جنہوں نے ہارٹ ٹرانسپلانٹ کے بعد کیدارناتھ جیسے دشوار گزار مقام کا سفر مکمل کیا۔ ان کا دل پہلے صرف 15 فیصد تک کام کر رہا تھا، لیکن ڈونر ہارٹ ملنے کے بعد اُن کی زندگی بدل گئی۔ اسی طرح مغربی بنگال کے گورانگ بنرجی نے پھیپھڑوں کی پیوندکاری کے بعد دو مرتبہ ناتھولا کی بلند چوٹی تک سفر کر کے نئی مثال قائم کی۔

ملک کے عوام کے نام پیغام

انہوں نے کہا کہ ایسے واقعات ہمیں یہ سبق دیتے ہیں کہ اعضا عطیہ کسی انسان کی زندگی مکمل طور پر بدل سکتا ہے۔ یہ صرف طبی میدان کے لیے ہی اہم نہیں بلکہ معاشرے میں انسانیت، ہمدردی اور باہمی تعاون کے جذبے کو بھی مضبوط بناتا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Abul Kalam

Recent Posts

Nitin Navin seeking his own identity in the shadow of Yogi: یوگی کے سائے میں اپنی سیاسی شناخت تلاش کرتے نتن نوین

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی صدر نتن نوین آج گورکھپور پہنچے، جہاں…

9 hours ago

Mumbai Airport Flights: ممبئی سے نوی ممبئی منتقل ہوں گی 14 بین الاقوامی پروازیں، غیر ملکی ایئرلائنز نے ’ڈیسٹنیشن بیسڈ‘ منصوبے کی حمایت کی

ممبئی ایئرپورٹ کے ٹرمینل-1 کی ازسرنو تعمیر کے پیش نظر 14 بین الاقوامی مقامات کے…

11 hours ago

PM Modi Critical Minerals Processing Scheme: اب بھارت میں ہی ہوگا لیتھیم اور نکل کی پروسیسنگ، مودی کابینہ نے 2,814 کروڑ روپے کی اسکیم کو دی منظوری

مرکزی حکومت نے ’اہم معدنیات کی پروسیسنگ کو فروغ دینے کے لیے سرمایہ جاتی اخراجات…

11 hours ago

PM Modi Calls Sharad Pawar Health Update: اسپتال سے ڈسچارج ہوئے شرد پوار، وزیر اعظم مودی نے آرام کرنے کا دیا مشورہ

وزیر اعظم نریندر مودی نے این سی پی (ایس پی) کے سربراہ شرد پوار کو…

12 hours ago