پی ایم مودی
نئی دہلی: ’من کی بات‘ کے 122 ویں ایپی سوڈ میں وزیر اعظم نریندر مودی نے ’ووکل فار لوکل‘ کا ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان میں بنائے گئے ہتھیاروں، آلات اور ٹیکنالوجی کی طاقت میں ’آتم نربھر بھارت‘ کا عزم بھی شامل تھا۔
ملک میں ’ووکل فار لوکل‘ کو لے کر نئی توانائی
من کی بات سے خطاب کرتے ہوئے پی ایم مودی نے کہا، ’’ہمارے انجینئرز، ہمارے ٹیکنیشنز، ہر کسی کا پسینہ اس جیت میں شامل ہے۔ اس مہم کے بعد پورے ملک میں ’ووکل فار لوکل‘ کو لے کر ایک نئی توانائی نظر آرہی ہے۔ کئی باتیں دل کو چھو جاتی ہیں۔ ایک والدین نے کہا کہ اب ہم اپنے بچوں کے لیے صرف ہندوستان میں بنے کھلونے ہی لیں گے۔ حب الوطنی کی شروعات بچپن سے ہوگی۔‘‘
کئی نوجوانوں نے ’ویڈ ان انڈیا‘ کا کیا عہد
وزیر اعظم نے کہا، ’’کچھ خاندانوں نے عہد لیا ہے کہ ہم اپنی اگلی چھٹیاں ملک کے کسی خوبصورت مقام پر گزاریں گے۔ کئی نوجوانوں نے ’ویڈ ان انڈیا‘ کا عہد کیا ہے، وہ ملک میں ہی شادی کریں گے۔ کسی نے یہ بھی کہا ہے کہ اب جو بھی تحفہ دیں گے، وہ کسی ہندوستانی کاریگر کے ہاتھوں سے بنا ہوگا۔‘‘
’’یہی تو ہے ہندوستان کی اصل طاقت‘‘
ہم وطنوں کی تعریف کرتے ہوئے پی ایم مودی نے کہا، ’’ساتھیو، یہی تو ہے ہندوستان کی اصل طاقت، ’دلوں کا رابطہ، عوامی شراکت‘۔ میں آپ سب سے بھی گزارش کرتا ہوں، آئیے اس موقع پر عہد کریں، جہاں بھی ممکن ہو، ہم ملک میں بنی چیزوں کو ترجیح دیں گے۔ یہ صرف معاشی خود انحصاری کا معاملہ نہیں ہے، یہ ملک کی تعمیر میں حصہ لینے کا احساس ہے۔ ہمارا ایک قدم ہندوستان کی ترقی میں بہت بڑا حصہ بن سکتا ہے۔‘‘
یہ بھی پڑھیں: پروگرام ’من کی بات‘ میں پی ایم مودی نے سنائی ’کاٹیجھری‘ کی کہانی، جہاں آزادی کے 77 سال بعد پہنچی بس!
’من کی بات‘ سے خطاب کرتے ہوئے پی ایم مودی نے کہا، ’’آج پورا ملک دہشت گردی کے خلاف متحد ہے، غصے سے بھرا ہوا ہے اور پرعزم ہے۔ آج ہر ہندوستانی کا عزم ہے کہ ہمیں دہشت گردی کو ختم کرنا ہے۔ ساتھیو، ’آپریشن سندور‘ کے دوران ہماری افواج نے جو بہادری دکھائی ہے اس نے ہر ہندوستانی کا سر اونچا کر دیا ہے۔ جس پاکیزگی کے ساتھ، جس درستگی کے ساتھ ہماری افواج نے سرحد کے پار دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو تباہ کیا ہے، وہ حیرت انگیز ہے۔‘‘
بھارت ایکسپریس۔
اکاسا ایئر نے بتایا کہ پروازیں منسوخ ہونے سے متاثرہ مسافر مکمل رقم واپسی کا…
مرکزی وزیر مملکت برائے کھیل رکشا کھڈسے نے اس تاریخی پروگرام کی ستائش کرتے ہوئے…
وائٹ ہاؤس کے مطابق میلانیا ٹرمپ اور ان کے نمائندے نے جنگ بندی کی شرائط…
مولانا ارشد مدنی نے کہا کہ جن مساجد کو آج نقصان پہنچایا جا رہا ہے…
ایمرجنگ سائنس، ٹیکنالوجی اینڈ انوویشن کانکلیو سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ہندوستانی…
یونیورسٹی کے مطابق، طلبا نے انتظامیہ کے خلاف اپنے مبینہ ہتک آمیزبیانات پرعوامی طورپرمعافی مانگنے…