سیاست

India Becomes 4th Largest Economy: بھارت جاپان کو پیچھے چھوڑ کر بن گی دنیا کی چوتھی بڑی معیشت، نیتی آیوگ نے کہا- اب صرف یہ تین ممالک

جاپان کو پیچھے چھوڑتے ہوئے، ہندوستان اب دنیا کی چوتھی سب سے بڑی معیشت بن گیا ہے ،یہ معلومات نیتی آیوگ کے سی ای او بی وی آر سبرامنیم نے ہفتہ 24 مئی 2025 کو دی۔ انہوں نے نیتی آیوگ کی گورننگ کونسل کی 10ویں میٹنگ کے بعد کہا کہ عالمی اور اقتصادی ماحول ہندوستان کے لیے سازگار ہے۔

بی وی آر سبرامنیم نے کہا، “ہم دنیا کی چوتھی بڑی معیشت ہیں۔ آج ہم 4 ٹریلین ڈالر کی معیشت بن چکے ہیں۔” بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے، انہوں نے مزید کہا، “ہندوستانی معیشت اب جاپان سے  بھی بڑی ہو چکی ہے۔ ہندوستان نے یہ سنگ میل حاصل کرکے تاریخ رقم کی ہے۔ اب صرف امریکہ، چین اور جرمنی کی معیشتیں ہندوستان سے آگے ہیں۔ مجھے امید ہے کہ ہم بھی جلد ہی تیسرے نمبر پر پہنچ جائیں گے۔”

نیتی آیوگ کے سی ای او نے کیا بڑا دعویٰ

نیتی آیوگ کے سی ای او نے کہا کہ ہم اپنے منصوبے پر قائم ہیں اور اگر سب کچھ ٹھیک رہا تو اگلے ڈھائی سے تین سالوں میں ہم جرمنی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے دنیا کی تیسری سب سے بڑی معیشت بن جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان نے یہ مقام ایسے وقت میں حاصل کیا ہے، جب امریکی ٹیرف کی وجہ سے دنیا میں  اتھل  پتھل  مچی ہوئی ہے، لیکن امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی ہندوستان کی ترقی کو نہیں روک سکے ہیں۔

بی وی آر سبرامنیم نے ٹیرف اور ایپل آئی فون پر یہ بات کہی

امریکی صدر کی جانب سے ایپل آئی فونز پر ٹیرف لگانے سے متعلق ایک سوال پر، سی ای او بی وی آر سبرامنیم نے کہا، “ہمیں امید ہے کہ امریکا میں فروخت ہونے والے ایپل آئی فونز بھارت یا کسی اور جگہ پر نہیں بلکہ امریکا میں تیار ہوں گے۔ فی الحال یہ کہنا مشکل ہے کہ مستقبل کے ٹیرف کیا ہوں گے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ ہم یقینی طور پر تیاری کے لیے سستی جگہ ضرور ہوں گے۔”

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

JNU Students on Indefinite Hunger Strike: جے این یو میں طلبہ کی غیر معینہ مدت کی بھوک ہڑتال، یہ ہیں اہم مطالبات

طلبہ کا الزام ہے کہ بھوک ہڑتال کے دوران JNU کے وائس چانسلر نے چیف…

26 minutes ago

Jantar Mantar Protest: جنتر منتر پر اپوزیشن کے احتجاج کے پیش نظر سکیورٹی سخت، دفعہ 163نافذ

سکیورٹی انتظامات کے تحت جنتر منتر کے آس پاس کے حساس مقامات پر اضافی پولیس…

1 hour ago

Navi Mumbai Airport: نوی ممبئی ایئرپورٹ سے اب سفر ہوگا انتہائی آسان، اڈانی گروپ نے شروع کیں ای-شیوائی بسیں

موسم سرما کے شیڈول سے قبل نوی ممبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے لیے مناسب کرائے والی…

11 hours ago

British Airways Emergency: برٹش ایئرویز کی پرواز میں اچانک ایمرجنسی، 37 ہزار سے 9 ہزار فٹ تک نیچے آیا بوئنگ 777، لندن ڈائیورٹ

لندن ہیتھرو سے شکاگو جا رہی برٹش ایئرویز کی BA295 پرواز نے آئرلینڈ کے اوپر…

11 hours ago