ملکی سیاست میں اہم بات چیت کامرحلہ جاری ہے۔ وزیر اعظم نریندرمودی کی صدارت میں اتوار کو این ڈی اے کے وزرائے اعلیٰ اور نائب وزرائے اعلیٰ کی میٹنگ ہوئی۔ اس میٹنگ میں کئی اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ،جس میں سب سے زیادہ توجہ آپریشن سندور کی کامیابی اور مردم شماری جیسی اہم تجاویز پر مرکوز تھیں۔
میٹنگ میں پی ایم مودی نے آپریشن سندور کی کامیابی پر مسلح افواج کو مبارکباد دی۔ اس کے ساتھ ہی ایک قرارداد بھی منظور کی جائے گی، جس میں اس کامیابی کو سراہا جائے گا۔ آپریشن سندورنے ملک کی سلامتی اور فوجی طاقت کو ایک نئی شناخت دی ہے اور حکومت اس پر بہت فخر محسوس کر رہی ہے۔
وزیر اعظم نریندرمودی این ڈی اے کے وزرائے اعلیٰ اور نائب وزرائے اعلیٰ کی میٹنگ میں پہنچے۔ اجلاس میں آپریشن سندور کی کامیابی پر مسلح افواج اور پی ایم مودی کو مبارکباد دینے کے لیے ایک قرارداد منظور کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ میٹنگ میں مردم شماری کے حوالے سے تجویز بھی منظور کی جائے گی۔ اگلے ماہ مودی حکومت کی تیسری میعاد کا پہلا سال مکمل ہو رہا ہے۔
ان رہنماؤں نے اجلاس میں شرکت کی
وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں اتوار کو این ڈی اے پارٹیوں کے وزرائے اعلیٰ اور نائب وزیر اعلیٰ کے ساتھ میٹنگ ہوئی۔ اس میٹنگ میں آندھرا پردیش کے نائب وزیر اعلی پون کلیان، مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلی اجیت پوار، دہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا، اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ اور نائب وزیر اعلی برجیش پاٹھک، اڑیسہ کے نائب وزیر اعلی پاروتی پریدا، چھتیس گڑھ کے وزیر اعلی وشنو دیو سائی اور نائب وزیر اعلی ارون ساؤ اور وجے شرما، راجستھان کے وزیر اعلی بھجن شرما پہنچے۔
بھارت ایکسپریس اردو
نئی دہلی میں منعقدہ 11ویں سنت ایشور سمان میں خدمات انجام دینے والی شخصیات اور…
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے بھی ہندوستان کی بیٹیوں کو گولڈ میڈل جیتنے پر…
راجہ وڈنگ کے استعفے کے چند گھنٹے بعد کانگریس نے پرگٹ سنگھ کو پنجاب پردیش…
ارادھنا مشرا پرتاپ گڑھ کی رام پور خاص اسمبلی نشست سے کانگریس کی رکن اسمبلی…
نیرو ڈھانڈا کی کارکردگی کے اعتراف میں انہیں اختتامی تقریب میں ہندوستانی دستے کی قیادت…
گاندھی جینتی پر دہلی سمیت کئی شہروں میں SIR اور مبینہ ’ووٹ چوری‘ کے خلاف…