قومی

Modi May Flag Off Key Mizoram Rail Link on September 13: وزیر اعظم مودی 13 ستمبر کو تاریخی بیرابی-سائرنگ ریل لائن کا کر سکتے ہیں آغاز

وزیراعظم نریندر مودی 13 ستمبر کو ممکنہ طور پر بیرابی-سائرانگ ریلوے منصوبے کا افتتاح کریں گے، جس کے بعد آیزول، شمال مشرق کی ایسی چوتھی ریاستی دارالحکومت بن جائے گی جسے براہِ راست ریل رابطہ حاصل ہوگا۔ یہ خبر میزورم کے وزیر اعلیٰ کے دفتر کے ایک اعلیٰ افسر نے دی ہے۔ یہ منصوبہ آسام کے ہائیلاکنڈی ضلع کے بیرابی اسٹیشن کو آیزول کے قریب سائرانگ سے جوڑتا ہے، جس کی کل لمبائی 51.38 کلومیٹر ہے۔ وزیر اعلیٰ لالدوہوما نے خود اشارہ دیا ہے کہ وزیراعظم اس منصوبے کا افتتاح کر سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ پی ایم او کی جانب سے باضابطہ تصدیق تاحال باقی ہے۔

وزیراعظم مودی کو اس کے افتتاح کی دعوت میزورم کے وزیر اعلیٰ نے 14 جولائی کو نئی دہلی میں ان سے ملاقات کے دوران دی تھی۔ ریلوے سیفٹی کمشنر کی منظوری کے بعد اب اس لائن پر مسافر اور مال گاڑیاں دونوں چلائی جا سکیں گی۔ 8215 کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل ہونے والا یہ منصوبہ میزورم کی دیرینہ خواہش کی تکمیل کے ساتھ ریاست کی تجارتی، سماجی و معاشی ترقی کو نئی رفتار دے گا۔ یہ منصوبہ نہ صرف دشوار گزار پہاڑی علاقوں میں تعمیراتی مہارت کا مظہر ہے بلکہ ایک اہم انفرا اسٹرکچر سنگ میل بھی ہے۔

اس شاندار ریلوے لائن میں 48 سرنگیں، 55 بڑے اور 87 چھوٹے پل شامل ہیں، جن میں پل نمبر 196 کی اونچائی 104 میٹر ہے، جو دہلی کے قطب مینار سے بھی 42 میٹر زیادہ بلند ہے۔ اس کے علاوہ 5 روڈ اوور برج اور 6 روڈ انڈر برج بھی اس منصوبے کا حصہ ہیں۔ یہ منصوبہ وزیراعظم مودی کے ’مشرقی ہندوستان کی ترقی‘ کے وژن کے تحت شمال مشرقی ریاستوں کو قومی دھارے سے جوڑنے کی ایک اور بڑی پیش رفت ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Bharat Express

Recent Posts

PM Modi Boosts Morale of Para-Athletes: وزیراعظم مودی نے پیرا ایتھلیٹس کا حوصلہ بڑھایا، کہا-عزم ہو تو کوئی بھی ہدف ناممکن نہیں

وزیر اعظم مودی نے کہا کہ عالمی کھیلوں کے میدان میں ہندوستان کی شناخت مسلسل…

21 minutes ago

PM Modi to visit Vaishali: بہار میں این ڈی اے حکومت کا ایک سال مکمل، 21 نومبر کو وزیر اعظم مودی کا ویشالی دورہ ممکن، بڑے جشن کی تیاریاں

وزیر اعظم کے مجوزہ بہار دورے اور پروگرام کی تیاریوں کے سلسلے میں جمعرات کو…

35 minutes ago

Malayalam Actress Arrested for Luring Doctor: علاج کے بہانے ڈاکٹر کو فلیٹ پر بلا کر بے رحمی سے پیٹا، ملیالم اداکارہ سمیت 3 گرفتار

ڈاکٹر کا الزام ہے کہ فلیٹ میں اتولیا سمیت 12 افراد موجود تھے۔ جیسے ہی…

40 minutes ago

Nepal’s Prime Minister Balen Shah Praises PM Modi: نیپال کے وزیر اعظم بالیندر شاہ نے پی ایم مودی کی ستائش کی، بھارت کے تعاون پر ادا کیا شکریہ

نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں جمعرات کے روز بھارت کے خارجہ سکریٹری وکرم مسری نے…

1 hour ago