قومی

PM Modi lauds Amit Shah: پی ایم مودی نے لوک سبھا میں وزیر داخلہ امت شاہ کے خطاب کو سوشل میڈیا پر کیا شیئر، کہا-نہایت اہم، مفصل اور سنجیدہ خطاب

لوک سبھا میں آپریشن سندور پر بحث کے دوران وزیر داخلہ امت شاہ کی تقریر کو پی ایم مودی نے سراہتے ہوئے اسے نہایت اہم اور مفصل قرار دیا۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر وزیر اعظم مودی نے لوک سبھا میں امت شاہ کے خطاب کی ویڈیو لنک پر مشتمل ٹویٹ کو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’’لوک سبھا میں اپنی اہم تقریر میں وزیر داخلہ امت شاہ نے آپریشن سندور اور آپریشن مہادیو سے متعلق تفصیلی معلومات فراہم کیں۔‘‘

پی ایم مودی نے مزید لکھا کہ ’’دہشت گردی کے خلاف ان کارروائیوں نے بزدل دہشت گردوں کا صفایا کرنے میں بہت اہم کردار ادا کیا ہے۔ اپنے خطاب میں انھوں نے ملک کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے ہماری حکومت کی کوششوں کے بارے میں بھی پوری سنجیدگی کے ساتھ بات کی ہے۔‘‘ واضح رہے کہ وزیر داخلہ امت شاہ نے آج لوک سبھا میں آپریشن سندور پر بحث کے دوران نہ صرف اس پر بات کی، بلکہ گزشتہ روز کشمیر میں ہوئے آپریشن مہادیو کی بھی معلومات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ پہلگام دہشت گردانہ حملے میں ملوث تینوں دہشت گرد مار گرائے گئے ہیں۔

اس دوران وزیر داخلہ نے اپوزیشن پر بھی نشانہ سادھا اور کانگریس کو اس کی غلطی کی یاد دلاتے ہوئے شاہ نے لوک سبھا میں کہا کہ ’’22 اپریل کو پہلگام حملہ ہوا۔ 25 ہندوستانی اور ایک نیپالی شہری مارے گئے تھے۔ میں رات میں ہی سری نگر کے لئے نکل گیا۔ پی ایم مودی نے 23 اپریل کو سی سی ایس  کی میٹنگ کی۔ کانگریس کا بلنڈر تھا انڈس واٹر ٹریٹی۔ ہم نے اسے معطل کیا۔ پاکستانی شہریوں کے ویزا معطل کر انھیں بھیجنے کا کام کیا۔ سی سی ایس نے عزم کیا کہ دہشت گرد جہاں بھی چھپے ہیں، سیکورٹی فورسز انھیں منہ توڑ جواب دیں گی۔‘‘

بھارت ایکسپریس اردو

Bharat Express

Recent Posts

Russia-Ukraine War: روس کا بڑا فضائی حملہ، کیف سمیت 12 علاقوں میں تباہی، 4 بچوں سمیت 19 افراد ہلاک

روس-یوکرین جنگ: روس نے بدھ کی صبح یوکرین کے دارالحکومت کیف سمیت کئی شہروں اور…

12 minutes ago

Relief For Small Traders: چھوٹے تاجروں کے لیے دیوالی سے پہلے خوشخبری! جی ایس ٹی رجسٹریشن سے ریفنڈ تک آسان ہو سکتے ہیں قواعد

جی ایس ٹی کونسل کی میٹنگ میں چھوٹے اور کم خطرے والے کاروباروں کے لیے…

47 minutes ago

Modi 25 Years Public Life: پی ایم مودی کے 25 سالہ عوامی سفر کو وقف خدمت ہفتہ شروع، پٹیالہ میں 400 ضرورت مند خاندانوں کو راشن

وزیر اعظم نریندر مودی کے 25 سالہ عوامی سفر اور ان کی سالگرہ کے موقع…

2 hours ago

Montana Governor praises Modi’s leadership: ’وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت دنیا کے لیے مثال‘، امریکی گورنر نے کی بھرپور ستائش

بھارت کے دورے پر آئے امریکی ریاست مونٹانا کے گورنر گریگ جین فورٹے نے وزیر…

2 hours ago