روم: وزیراعظم نریندر مودی نے اپنے پانچ ملکی دورے کے آخری مرحلے میں اٹلی پہنچنے کے بعد اطالوی وزیراعظم جارجیا میلونی سے ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں نے عشائیے کے بعد روم کے تاریخی اور مشہور مقام کولوزیم (روم میں واقع دنیا کا سب سے قدیم ایمفی تھیٹر) کا دورہ بھی کیا، جہاں مختلف موضوعات پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔
کولوزیم میں غیر رسمی ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلۂ خیال
وزیراعظم مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے دورے کی جھلکیاں شیئر کرتے ہوئے کہا کہ روم پہنچنے کے بعد انہیں وزیراعظم میلونی سے عشائیے پر ملاقات کا موقع ملا، جس کے بعد دونوں نے کولوزیم کا دورہ کیا۔ مودی نے کہا کہ ملاقات کے دوران مختلف موضوعات پر خیالات کا تبادلہ کیا گیا اور وہ آج ہونے والی باضابطہ بات چیت کے منتظر ہیں، جس میں ہندوستان اور اٹلی کی دوستی کو مزید مضبوط بنانے پر تبادلۂ خیال ہوگا۔
جارجیا میلونی نے کیا گرمجوش استقبال
اطالوی وزیر اعظم جارجیا میلونی نے روم پہنچنے پر وزیر اعظم مودی کا خیر مقدم کیا۔ انہوں نے ایکس پر مودی کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا: ’’روم میں خوش آمدید، میرے دوست!‘‘ میلونی نے کولوزیم کے دورے کی تصاویر بھی شیئر کیں، جو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوئیں۔ روم پہنچنے پر وزیر اعظم مودی کا ہندوستانی برادری نے پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر ثقافتی پروگرام بھی پیش کیے گئے۔ وزیر اعظم نے ہوٹل میں موجود ہندوستانی کمیونٹی کے افراد سے ملاقات کی اور ایک بچے کو آٹوگراف بھی دیا، جس نے مودی کی تصویر بطور تحفہ پیش کی تھی۔ اس موقع پر سوامنی سدھانندا گری نے بتایا کہ وہ 2021 کے بعد دوسری بار وزیر اعظم مودی سے مل رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اٹلی کی پارلیمنٹ نے ’’سناتن دھرم سنگھ‘‘ کو اٹلی میں باضابطہ مذہب کے طور پر تسلیم کیا ہے۔
تجارت، دفاع اور ٹیکنالوجی میں تعاون بڑھانے پر توجہ
وزیراعظم مودی کا یہ دورہ ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب ہندوستان اور اٹلی کے تعلقات میں تیزی سے پیش رفت دیکھی جا رہی ہے۔ دونوں ممالک 2025-2029 کے مشترکہ اسٹریٹجک ایکشن پلان پر فعال طور پر کام کر رہے ہیں۔ اس منصوبے کے تحت تجارت، سرمایہ کاری، دفاع و سلامتی، صاف توانائی، اختراع، سائنس و ٹیکنالوجی اور عوامی روابط سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دیا جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ اٹلی پہنچنے سے قبل وزیراعظم مودی ناروے، سویڈن، نیدرلینڈ اور متحدہ عرب امارات کا دورہ کر چکے ہیں۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
امریکہ چین، یورپی یونین اور بھارت سمیت کئی معیشتوں سے درآمد ہونے والی اشیا پر…
اتر پردیش اسمبلی انتخابات 2027 سے پہلے سماجوادی پارٹی نے اپنے امیدواروں کی پہلی فہرست…
اداکار فیصل ملک کا کہنا ہے کہ ’پنچایت‘ کی مضبوط کہانی اور حقیقت سے قریب…
گزشتہ ہفتے ایک سال سے زائد عرصے کی کم ترین سطح پر پہنچنے کے بعد…
وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کی قیادت میں دھند اور کہرے کے باعث ہونے والے…
سرکاری پولی ٹیکنک اور گیبیون دیوار کا سنگ بنیاد، سمندری سلامتی پر اعلیٰ سطحی میٹنگ؛…