انٹرٹینمنٹ

Salman Khan Angered by Paparazzi’s Behavior: ’’اگر جیل میں ڈالوگے تو وہاں بھی ڈٹ کر کھڑا رہوں گا…‘‘، پاپارازی کے رویے پر سلمان خان برہم، سوشل میڈیا پر دیا سخت انتباہ

ممبئی: بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے اسپتال میں پاپارازی کے رویے اور پرائیویسی کی خلاف ورزی پر شدید ناراضگی ظاہر کی ہے۔ بدھ کے روز اداکار نے سوشل میڈیا پر مسلسل چار پوسٹس شیئر کرتے ہوئے فوٹوگرافروں کے رویے پر اپنی گہری مایوسی کا اظہار کیا۔

سلمان خان کا جذباتی پیغام

اپنی پہلی پوسٹ میں سلمان خان نے لکھا، ’’اگر میں اسپتال میں کسی میڈیا والے کو میرے درد سے لطف اندوز ہوتے دیکھوں تو مجھے بہت تکلیف ہوگی۔ میں نے ہمیشہ صحافیوں کا ساتھ دیا، ان سے بات کی، ان کا خیال رکھا اور یہ یقینی بنایا کہ ان کے گھروں کے چولہے بھی جلتے رہیں۔‘‘

’’یہ فلم کا سین نہیں ہے‘‘

دوسری پوسٹ میں اداکار نے لکھا، ’’لیکن اگر کوئی میرے دکھ اور نقصان سے پیسہ کمانا چاہتا ہے تو کم از کم خاموش رہے، اس کا مذاق یا تماشہ نہ بنائے۔ بھائی، بھائی، بھائی… یہ کوئی فلم کا سین نہیں ہے۔ تصویر زیادہ اہم ہے یا کسی کی زندگی؟‘‘

آئندہ ایسا نہ کرنے کی تنبیہ

سلمان خان نے مزید لکھا، ’’ایسے وقت میں میں بہت کچھ سنا سکتا ہوں۔ میرے غم سے فائدہ اٹھانے کی کوشش آئندہ میرے ساتھ مت کرنا… صرف کوشش بھی مت کرنا۔ جب تمہارے اپنے گھر کا کوئی شخص اسپتال میں ہوگا تو کیا میں بھی ایسا ہی رویہ اختیار کروں گا؟‘‘

سخت وارننگ بھی دی

اپنی آخری پوسٹ میں سلمان خان نے سخت لہجے میں خبردار کرتے ہوئے کہا، ’’میں 60 سال کا ہو گیا ہوں، لیکن لڑنا ابھی بھی نہیں بھولا… یہ یاد رکھنا۔ اور اگر جیل میں ڈالوگے تو وہاں بھی ڈٹ کر کھڑا رہوں گا۔‘‘

اسپتال کے باہر پیش آیا واقعہ

اطلاعات کے مطابق منگل کی رات سلمان خان کسی سے ملاقات کے لیے ایک اسپتال گئے تھے۔ جاتے وقت انہوں نے پاپارازی کو خوش دلی سے پوز بھی دیے۔ حالانکہ، واپسی کے وقت جب فوٹوگرافر زور زور سے ان کا نام اور ان کی آنے والی فلم ’ماتر بھومی‘ کا نام پکارنے لگے تو اداکار ناراض ہو گئے۔

’پاگل ہو کیا؟‘

سلمان خان نے اپنی گاڑی آگے بڑھاتے ہوئے پاپارازی کو تمیز سے پیش آنے کی نصیحت کی اور غصے میں کہا، ’پاگل ہو کیا؟‘ اس کے بعد پاپارازی نے معذرت کی اور ویڈیو بنانا بند کر دیا۔

Md Hammad

Recent Posts

Nitin Navin seeking his own identity in the shadow of Yogi: یوگی کے سائے میں اپنی سیاسی شناخت تلاش کرتے نتن نوین

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی صدر نتن نوین آج گورکھپور پہنچے، جہاں…

3 hours ago

Mumbai Airport Flights: ممبئی سے نوی ممبئی منتقل ہوں گی 14 بین الاقوامی پروازیں، غیر ملکی ایئرلائنز نے ’ڈیسٹنیشن بیسڈ‘ منصوبے کی حمایت کی

ممبئی ایئرپورٹ کے ٹرمینل-1 کی ازسرنو تعمیر کے پیش نظر 14 بین الاقوامی مقامات کے…

4 hours ago

PM Modi Critical Minerals Processing Scheme: اب بھارت میں ہی ہوگا لیتھیم اور نکل کی پروسیسنگ، مودی کابینہ نے 2,814 کروڑ روپے کی اسکیم کو دی منظوری

مرکزی حکومت نے ’اہم معدنیات کی پروسیسنگ کو فروغ دینے کے لیے سرمایہ جاتی اخراجات…

5 hours ago

PM Modi Calls Sharad Pawar Health Update: اسپتال سے ڈسچارج ہوئے شرد پوار، وزیر اعظم مودی نے آرام کرنے کا دیا مشورہ

وزیر اعظم نریندر مودی نے این سی پی (ایس پی) کے سربراہ شرد پوار کو…

6 hours ago