قومی

PM Modi invites Israeli President: وزیراعظم نریندر مودی نے اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ کو بھارت آنے کی دی دعوت، اسٹارٹ اپ، تعلیم، اختراع اور ٹیکنالوجی پر تبادلۂ خیال

یروشلم: وزیراعظم نریندر مودی نے اسرائیل کے دورے کے دوران اسحاق ہرزوگ سے ملاقات کی۔ اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے اسٹارٹ اپس، تعلیم، اختراع (انوویشن)، ٹیکنالوجی اور دیگر باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی گفتگو کی۔ وزیراعظم نریندر مودی اور صدر اسحاق ہرزوگ نے صدارتی گارڈن میں ’’ایک پیڑ ماں کے نام‘‘ مہم کے تحت پودا بھی لگایا۔ ملاقات کے دوران وزیراعظم نے صدر ہرزوگ کو بھارت کے دورے کی باضابطہ دعوت بھی دی۔

وزیراعظم مودی کا بیان

وزیراعظم نریندر مودی نے کہا: ’’صدر محترم، آپ نے جن گرمجوش الفاظ کے ساتھ ہمارا استقبال کیا، اس کے لیے میں آپ کا شکر گزار ہوں۔ کل سے جس انداز میں میرا اور میرے وفد کا استقبال ہوا ہے، وہ بھارت کے لیے اسرائیلی عوام کے دلوں میں موجود گہرے تعلق کا مظہر ہے، اور اس کے لیے میں تہہ دل سے ممنون ہوں۔‘‘ انہوں نے مزید کہا: ’’آپ نے درست فرمایا کہ بھارت اور اسرائیل کے تعلقات کئی شعبوں میں مضبوطی سے آگے بڑھ سکتے ہیں۔ سائنس، انوویشن، تعلیمی ادارے اور خاص طور پر پانی کے انتظام اور زراعت کے شعبے میں آپ کو مہارت حاصل ہے۔ بھارت آج بھی اسرائیل کی کئی کامیاب ٹیکنالوجیز کو، خصوصاً زراعت میں، نافذ کرنے کی کوشش کر رہا ہے اور اس کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں۔‘‘

بھارت آنے کی خصوصی دعوت

صدر اسحاق ہرزوگ کو بھارت آنے کی دعوت دیتے ہوئے وزیراعظم نے کہا: ’’مجھے خوشی ہے کہ مجھے آپ سے مختلف مواقع پر ملاقات کا موقع ملا ہے۔ میں نے بھارت کے بارے میں آپ کے خیالات کی وضاحت سنی ہے اور آپ کے دل میں بھارت کے لیے جو احترام ہے، اسے محسوس کیا ہے۔ اس کے لیے میں آپ کا شکر گزار ہوں۔ بھارت کے عوام آپ کا استقبال کرنے کے لیے بے تاب ہیں۔ میں آپ کو خصوصی طور پر بھارت آنے کی دعوت دیتا ہوں۔ میری گزارش ہے کہ صرف دہلی آ کر واپس نہ جائیں، بلکہ کچھ وقت نکالیں تاکہ بھارت کے دیگر ادارے اور عوام بھی آپ کا خیرمقدم کر سکیں۔‘‘

اسرائیلی صدر کا ردعمل

صدر اسحاق ہرزوگ نے کہا: ’’میں باصلاحیت بھارتی طلبہ کو اسرائیل میں تعلیم حاصل کرنے کی ترغیب دیتا ہوں، اور اسرائیلی طلبہ کو بھارت میں تعلیم حاصل کرنے کی حوصلہ افزائی کرتا ہوں۔ اسرائیل اور بھارت کے درمیان یہ رابطہ عالمی جنوب کے مفاد میں جیو اسٹریٹجک صورتحال کو بدل سکتا ہے۔ ہم جانتے ہیں کہ آپ کئی شعبوں میں دنیا کی قیادت کر رہے ہیں اور ہم بے حد مسرور ہیں کہ آپ ہمارے ساتھ موجود ہیں۔‘‘ اس سے قبل صدر اسحاق ہرزوگ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں وزیرِ اعظم نریندر مودی کے استقبال کی تیاریاں دکھائی گئیں۔ ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے انہوں نے لکھا: ’’وزیراعظم نریندر مودی، اسرائیل کے عوام کھلے دل سے آپ کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ میں آج یروشلم میں آپ کی میزبانی کا منتظر ہوں۔‘‘

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

Nitin Navin seeking his own identity in the shadow of Yogi: یوگی کے سائے میں اپنی سیاسی شناخت تلاش کرتے نتن نوین

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی صدر نتن نوین آج گورکھپور پہنچے، جہاں…

9 hours ago

Mumbai Airport Flights: ممبئی سے نوی ممبئی منتقل ہوں گی 14 بین الاقوامی پروازیں، غیر ملکی ایئرلائنز نے ’ڈیسٹنیشن بیسڈ‘ منصوبے کی حمایت کی

ممبئی ایئرپورٹ کے ٹرمینل-1 کی ازسرنو تعمیر کے پیش نظر 14 بین الاقوامی مقامات کے…

10 hours ago

PM Modi Critical Minerals Processing Scheme: اب بھارت میں ہی ہوگا لیتھیم اور نکل کی پروسیسنگ، مودی کابینہ نے 2,814 کروڑ روپے کی اسکیم کو دی منظوری

مرکزی حکومت نے ’اہم معدنیات کی پروسیسنگ کو فروغ دینے کے لیے سرمایہ جاتی اخراجات…

10 hours ago

PM Modi Calls Sharad Pawar Health Update: اسپتال سے ڈسچارج ہوئے شرد پوار، وزیر اعظم مودی نے آرام کرنے کا دیا مشورہ

وزیر اعظم نریندر مودی نے این سی پی (ایس پی) کے سربراہ شرد پوار کو…

11 hours ago