قومی

PM Modi Interacts With Shubhanshu Shukla: وزیر اعظم نریندر مودی کی بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر گروپ کیپٹن شبھانشو شکلا سے بات چیت

26  جون کو ایکزیوم-4 (Ax-4) مشن کی کامیاب ڈوکنگ کے بعد، وزیر اعظم مودی نے مشن پائلٹ شکلا سے رابطہ کیا، جو خلا میں جانے والے دوسرے بھارتی اور ISS میں داخل ہونے والے پہلے بھارتی ہیں۔ وزیر اعظم کے دفتر (PMO) نے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اس رابطے کی تصدیق کرتے ہوئے شکلا کے تاریخی کردار کی تعریف کی، جو بھارت، ہنگری، پولینڈ اور امریکہ کے خلا بازوں پر مشتمل مشن کا حصہ ہیں۔

مودی کا پیغام: 1.4 ارب بھارتیوں کی امیدوں کا علمبردار

اس سے قبل وزیر اعظم نے ایکزیوم-4 مشن کی کامیاب روانگی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا، ’’گروپ کیپٹن شبھنشو شکلا ISS تک پہنچنے والے پہلے بھارتی بننے جا رہے ہیں۔ وہ 1.4 ارب بھارتیوں کی دعاؤں، امیدوں اور خوابوں کو اپنے ساتھ لے کر جا رہے ہیں۔‘‘

خلائی سفر کو شکلا نے ’’جادوئی‘‘ قرار دیا

گروپ کیپٹن شکلا نے خلائی سفر کی یادیں تازہ کرتے ہوئے بتایا کہ ڈریگن اسپیس کرافٹ گریس کے ذریعے سفر ایک جادوئی تجربہ تھا۔ انہوں نے کہا کہ 30  دن کے قرنطینہ کے بعد، میں صرف چاہتا تھا کہ مشن لانچ ہو جائے۔ جب وہ لمحہ آیا، تو وہ کچھ اور ہی تھا۔ آپ اپنی سیٹ میں دھکیل دیے جاتے ہیں— اور پھر اچانک، خاموشی۔ آپ خلا میں معلق ہوتے ہیں۔ یہ جادو کی طرح ہے۔ انہوں نے مشن ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس کامیابی کو اجتماعی کوششوں کا نتیجہ قرار دیا۔

ISS  پر تاریخی آمد

ایکزیوم-4 مشن کے خلا بازوں میں شامل سابق NASA خلا باز پیگی وائٹسن، یورپی اسپیس ایجنسی کے خلا باز سلاوس وُزنانسکی وِشنیوسکی (پولینڈ) اور تیبور کاپو (ہنگری) کے ساتھ گروپ کیپٹن شکلا نے 4:05 شام (IST) پر ہارمونی ماڈیول کے اسپیس فیسنگ پورٹ پر وقت سے پہلے کامیاب ڈوکنگ کی۔ ایکسپیڈیشن 73 ٹیم نے انہیں ISS میں خوش آمدید کہا اور حفاظتی ہدایات دی گئیں۔

ترنگا یاد دلاتا ہے کہ ملک میرے ساتھ ہے

خلائی اسٹیشن پہنچنے پر شکلا نے کہا: یہ میرے لیے اعزاز کی بات ہے کہ میں خلا میں جانے والا 634واں انسان ہوں۔ زمین کو اس زاویے سے دیکھنا ناقابلِ بیان خوشی ہے۔ ISS کا عملہ ہمیں ایسے ملا جیسے ہم ان کے خاندان کا حصہ ہوں۔ میری توقعات سے کہیں بڑھ کر استقبال ہوا۔ کمانڈر وائٹسن سے اپنا ایسٹروناٹ پن حاصل کرنے کے بعد انہوں نے کہا: میرے کندھے پر ترنگا مجھے احساس دلاتا ہے کہ پورا ملک میرے ساتھ ہے۔

بھارتی عوام کے نام پیغام: یہ آپ کی کامیابی بھی ہے

بھارت میں عوام کے لیے اپنے پیغام میں گروپ کیپٹن شکلا نے کہا: آپ کی محبت اور دعاؤں کی بدولت میں ISS تک محفوظ پہنچا ہوں۔ یہاں کھڑا ہونا شاید آسان لگے، لیکن ایسا نہیں ہے— میرا سر درد کر رہا ہے، مگر ہم اس کے عادی ہو جائیں گے۔ اگلے 14 دن ہم سائنسی تجربات کریں گے اور آپ سے جڑے رہیں گے۔ یہ ملک کے لیے ایک تاریخی سنگِ میل ہے۔

بھارت کی خلائی مہمات کے لیے ایک نیا باب

Ax-4  کا عملہ ISS پر دو ہفتے قیام کرے گا، جہاں وہ مختلف سائنسی تجربات، تعلیمی سرگرمیوں اور تجارتی مشنز میں حصہ لیں گے۔ گروپ کیپٹن شبھانشو شکلا کا مشن بھارت کے خلائی عزائم اور عالمی تعاون میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہو رہا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

Nitin Navin seeking his own identity in the shadow of Yogi: یوگی کے سائے میں اپنی سیاسی شناخت تلاش کرتے نتن نوین

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی صدر نتن نوین آج گورکھپور پہنچے، جہاں…

11 hours ago

Mumbai Airport Flights: ممبئی سے نوی ممبئی منتقل ہوں گی 14 بین الاقوامی پروازیں، غیر ملکی ایئرلائنز نے ’ڈیسٹنیشن بیسڈ‘ منصوبے کی حمایت کی

ممبئی ایئرپورٹ کے ٹرمینل-1 کی ازسرنو تعمیر کے پیش نظر 14 بین الاقوامی مقامات کے…

12 hours ago

PM Modi Critical Minerals Processing Scheme: اب بھارت میں ہی ہوگا لیتھیم اور نکل کی پروسیسنگ، مودی کابینہ نے 2,814 کروڑ روپے کی اسکیم کو دی منظوری

مرکزی حکومت نے ’اہم معدنیات کی پروسیسنگ کو فروغ دینے کے لیے سرمایہ جاتی اخراجات…

12 hours ago