قومی

PM Modi inaugurated projects: وزیراعظم مودی نے 15,200 کروڑ روپے کے جی پی آر اے ہاؤسنگ منصوبے کا کیا افتتاح، دہلی میٹرو کے نئے منصوبوں کا بھی آغاز

نئی دہلی: وزیراعظم نریندر مودی نے اتوار کو دہلی میں جنرل پول ریزیڈینشل اکاموڈیشن (GPRA) کے تحت 15,200 کروڑ روپے مالیت کے بڑے ہاؤسنگ منصوبے کا افتتاح کیا اور متعدد نئے منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا۔ اس منصوبے کے تحت 2,722 نئے فلیٹس کا افتتاح کیا گیا جبکہ 6,632 اضافی فلیٹس کی تعمیر کا آغاز بھی کیا گیا۔ مرکزی حکومت دہلی کی سات پرانی سرکاری رہائشی کالونیوں کو جدید انداز میں دوبارہ تعمیر کر رہی ہے۔ یہ منصوبہ تقریباً 537 ایکڑ کے وسیع علاقے پر پھیلا ہوا ہے۔

21 ہزار سے زیادہ نئے مکانات کی فراہمی

ان کالونیوں میں موجود کئی سرکاری مکانات بہت پرانے اور غیر محفوظ ہو چکے تھے اور تقریباً 40 فیصد رہائش کے قابل نہیں رہے تھے۔ نئے منصوبے کے تحت پرانی کم اونچائی والی عمارتوں کی جگہ جدید بلند رہائشی کمپلیکس تعمیر کیے جا رہے ہیں، جن کی تکمیل کے بعد 21 ہزار سے زائد نئے رہائشی یونٹس دستیاب ہوں گے۔ حکام کے مطابق اس منصوبے کو سیلف فنانسنگ ماڈل کے تحت مکمل کیا جا رہا ہے، جس کے لیے سرکاری خزانے سے اضافی رقم خرچ نہیں کی جائے گی۔ منصوبے کی تقریباً 69.41 ایکڑ زمین کو تجارتی اور رہائشی مقاصد کے لیے استعمال کر کے سرمایہ حاصل کیا جائے گا۔

دہلی میٹرو کے نئے کوریڈورز

وزیراعظم مودی نے اسی موقع پر 18,300 کروڑ روپے مالیت کے دہلی میٹرو منصوبوں کا بھی افتتاح اور سنگِ بنیاد رکھا۔ انہوں نے دو نئے میٹرو کوریڈورز کا افتتاح کیا:

مجلس پارک – موجپور بابا پور (پنک لائن) تقریباً 12.3 کلومیٹر

دیپالی چوک – مجلس پارک (میجنٹا لائن) تقریباً 9.9 کلومیٹر

ان منصوبوں سے براری، وزیرآباد، کھجوری خاص، بھجن پورہ، یمنا وہار، مدھوبن چوک، حیدرپور بدلی مور اور بھلسوا سمیت کئی علاقوں کو فائدہ ہوگا۔ وزیراعظم نے دہلی میٹرو کے فیز 5 اے کے تحت تین نئے کوریڈورز کا سنگ بنیاد بھی رکھا، جن کی مجموعی لمبائی تقریباً 16.10 کلومیٹر ہوگی۔

یہ کوریڈورز درج ذیل ہیں:

آر کے آشرم مارگ – اندرا پرستھ

ایروسٹی – اندرا گاندھی ایئرپورٹ ٹرمینل 1

تغلق آباد – کالندی کنج

ان منصوبوں سے نوئیڈا، جنوبی دہلی اور ایئرپورٹ کے درمیان سفر مزید آسان ہو جائے گا۔ اس موقع پر دہلی بی جے پی کے صدر ویریندر سچدیوا نے عالمی یوم خواتین پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم مودی کی قیادت میں دہلی کو بڑے ترقیاتی منصوبے مل رہے ہیں، جو شہر کی ترقی میں اہم کردار ادا کریں گے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

Adani Foundation Story: مشرقی اترپردیش میں سماجی تبدیلی کی نئی عبارت لکھ رہا ہے اڈانی فاؤنڈیشن

ملک بھر میں اڈانی فاؤنڈیشن 19 سے زائد ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں…

33 minutes ago

The Signature Award 2026: نودیپ سنگھ کو سپلائر ڈیولپمنٹ میں نمایاں خدمات کے لیے ’دی سگنیچر ایوارڈ 2026‘ سے نوازا گیا

نودیپ سنگھ نے اپنے ہاسپیٹیلٹی کیریئر کا آغاز ہندوستان سے کیا۔ امرتسر سے لندن تک…

3 hours ago