قومی

Uttam Nagar Violence: اتم نگر قتل کیس میں ’بلڈوزر ایکشن‘! ملزم نظام الدین کا گھر منہدم، اب تک کیا کیا ہوا؟

دارالحکومت کے اتم نگر (جے جے کالونی) میں 26 سالہ ترون کو پیٹ پیٹ کر قتل کیے جانے کے معاملے میں دہلی انتظامیہ ‘فل ایکشن موڈ’ میں نظر آ رہی ہے۔ اتوار کو ایم سی ڈی کی ٹیم نے مرکزی ملزمان میں سے ایک نظام الدین سے منسلک جائیداد پر بلڈوزر چلا کر اسے منہدم کر دیا۔ افسران کے مطابق یہ کارروائی غیر قانونی تعمیرات کی بنیاد پر کی گئی ہے۔

7 گرفتار، سنگین دفعات عائد

پولیس نے اس معاملے میں فوری کارروائی کرتے ہوئے اب تک 7 افراد کو گرفتار کیا ہے، جن میں ایک نابالغ بھی شامل ہے۔ عمرالدین (49)، جمعدین (36)، قمرالدین (36)، مشتاق (46)، مظفر (25) اور طاہر (18) کو حراست میں لیا گیا ہے۔ ایف آئی آر میں قتل (دفعہ 103-1) کے ساتھ ساتھ درج فہرست ذات اور درج فہرست قبائل (انسدادِ مظالم) ایکٹ کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔

علاقے میں کشیدگی اور سکیورٹی کے سخت انتظامات

ترون کی موت کی خبر پھیلتے ہی شر پسند عناصر سرگرم ہو گئے اور انہوں نے کالونی میں پہنچ کر کئی گاڑیوں میں توڑ پھوڑ کی اور ایک کار کو آگ لگا دی۔ حالات کو قابو میں رکھنے کے لیے دہلی پولیس کے ساتھ نیم فوجی دستوں کو بھی تعینات کیا گیا ہے۔ پورے علاقے کو تین زون میں تقسیم کر کے سینئر افسران کی نگرانی میں رکھا گیا ہے۔ گرفتاری کے خوف سے ملزمان کے اہل خانہ اپنے گھروں پر تالے لگا کر وہاں سے ہٹ گئے ہیں۔

اب تک کا اہم واقعاتی سلسلہ

4 مارچ (ہولی): غبارہ پھینکنے کے بعد جھگڑا اور ترون پر جان لیوا حملہ

5 مارچ: اسپتال میں علاج کے دوران ترون کی موت، علاقے میں احتجاج اور ہنگامہ

6-7 مارچ: پولیس کی کارروائی، 7 ملزمان کی گرفتاری اور سکیورٹی فورسز کی تعیناتی

8 مارچ: ایم سی ڈی کی جانب سے ملزم نظام الدین کے گھر پر بلڈوزر کارروائی

وزیراعلیٰ ریکھا گپتا کا سخت موقف

وزیراعلیٰ ریکھا گپتا نے اس واقعے کی سخت مذمت کرتے ہوئے اسے معاشرے کو جھنجھوڑ دینے والا قرار دیا۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم “ایکس” پر لکھا کہ دہلی میں اس طرح کی درندگی کے لیے “زیرو ٹالرنس” کی پالیسی اپنائی گئی ہے۔ انہوں نے انتظامیہ کو ہدایت دی کہ ملزمان کے خلاف سخت ترین اور مثال قائم کرنے والی کارروائی کی جائے، تاکہ مستقبل میں کوئی اس طرح کی جرأت نہ کر سکے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Abul Kalam

Recent Posts

Heavy Rainfall Alert: ملک کی 23 ریاستوں میں بارش اور آندھی کا الرٹ، 90 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل سکتی ہیں ہوائیں

مانسون کی واپسی کے فوراً بعد محکمہ موسمیات (IMD) کے حوالے سے شدید طوفان، بارش…

19 minutes ago

A Vision for Mumbai’s Future Gateway: ممبئی ایئرپورٹ کے ٹرمینل 1 کی ازسرنو تعمیر، 60 سال پرانی عمارت کی جگہ بنے گا جدید ’گیٹ وے‘

دسمبر 2030 تک نیا ٹرمینل تیار کرنے کا منصوبہ، سالانہ 2 کروڑ مسافروں کو سنبھالنے…

10 hours ago