قومی

Development Projects: وزیراعظم مودی نے 33,500 کروڑ روپے کے ترقیاتی منصوبوں کا کیا افتتاح، دہلی میں سرکاری رہائشی کالونیوں کی ازسرِ نو تعمیر

نئی دہلی: وزیراعظم نریندر مودی نے اتوار کو قومی دارالحکومت دہلی میں تقریباً 33 ہزار 500 کروڑ روپے مالیت کے متعدد ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھا۔ اس موقع پر ایک خصوصی تقریب میں وزیر اعظم کو اعزاز سے بھی نوازا گیا۔ اس سے قبل وزیر اعظم مودی نے سروجنی نگر میں واقع GPRA ٹائپ-5 سرکاری رہائشی کوارٹرز کا دورہ کیا اور منتخب خواتین الاٹیز کو گھروں کی چابیاں بھی حوالے کیں۔ حکومت ہند دہلی کی سات پرانی سرکاری رہائشی کالونیوں کی جدید انداز میں ازسرِ نو تعمیر کر رہی ہے۔

سات بڑی کالونیوں کی ازسر نو تعمیر

اس منصوبے کے تحت جن کالونیوں کو دوبارہ تعمیر کیا جا رہا ہے ان میں سروجنی نگر، نیتا جی نگر، نوروجی نگر، کستوربا نگر، تیاگ راج نگر، سری نواس پوری اور محمد پور شامل ہیں۔ یہ منصوبہ تقریباً 537 ایکڑ رقبے پر پھیلا ہوا ہے۔ حکام کے مطابق ان کالونیوں میں موجود کئی سرکاری مکانات بہت پرانے اور ساختی طور پر غیر محفوظ ہو چکے تھے، جن میں سے تقریباً 40 فیصد رہائش کے قابل نہیں رہے تھے۔ نئے منصوبے کے تحت کم اونچائی والی پرانی عمارتوں کی جگہ جدید بلند رہائشی کمپلیکس تعمیر کیے جائیں گے اور 21 ہزار سے زیادہ نئے مکانات فراہم کیے جائیں گے۔

بغیر سرکاری بجٹ کے منصوبہ مکمل ہوگا

اس ترقیاتی منصوبے کو سیلف فنانسنگ ماڈل کے تحت مکمل کیا جا رہا ہے، جس کے لیے سرکاری خزانے سے کوئی اضافی فنڈ استعمال نہیں کیا جائے گا۔ منصوبے کے تقریباً 69.41 ایکڑ (تقریباً 12.9 فیصد) زمین کو تجارتی اور رہائشی مقاصد کے لیے استعمال کر کے سرمایہ حاصل کیا جائے گا۔ حکام کے مطابق زمین کے محدود تجارتی استعمال سے تقریباً 35,100 کروڑ روپے کی آمدنی متوقع ہے، جبکہ منصوبے کی کل لاگت 32,800 کروڑ روپے ہے۔اس طرح یہ منصوبہ نہ صرف بغیر بجٹ بوجھ کے مکمل ہوگا بلکہ حکومت کو تقریباً 2,300 کروڑ روپے کا اضافی فائدہ بھی حاصل ہو سکتا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

Weather Update: اگلے 8 گھنٹوں میں 13 ریاستوں میں موسم کی دوہری مار، 60 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے طوفان اور موسلادھار بارش کا الرٹ

محکمہ موسمیات نے تمل ناڈو، کیرالہ اور مہاراشٹر سمیت 13 ریاستوں میں تیز بارش اور…

34 minutes ago

Asian Para Games: ایشین پیرا گیمز، وزیر اعظم نریندر مودی نے بے بی سہانا کے تاریخی تمغے کو سراہا، بھارتی پیرا ایتھلیٹس کی تعریف

ایشین پیرا گیمز 2026 میں بھارتی تمغہ جیتنے والے کھلاڑیوں کو وزیر اعظم نریندر مودی…

9 hours ago

Marco Rubio India visit: ’ریفائننگ سپر پاور‘ بنا بھارت، امریکہ بھی معترف، تجارتی معاہدے پر امریکی وزیر خارجہ کا بڑا اشارہ

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے بھارت کو ’ریفائننگ سپر پاور‘ قرار دیتے ہوئے توانائی…

10 hours ago

بی جے پی یوا مورچہ کی نئی ٹیم کا اعلان، یوپی کے نکھل اور ہرش وردھن کو ملی بڑی ذمہ داری، یہاں دیکھیں پوری فہرست

نکھل منی تیواری قومی نائب صدر اور ہرش وردھن سنگھ قومی جنرل سکریٹری مقرر کئے…

11 hours ago

Regime Change: راہل گاندھی کے ویتنام سے لوٹتے ہی ہوگا ’رجیم چینج‘، سنجے راوت کے بیان سے سیاسی ہلچل

رکن پارلیمنٹ سنجے راوت نے وجے دشمی کے موقع پر آر ایس ایس سربراہ موہن…

11 hours ago