قومی

PM Modi in Bikaner Speech: مودی کا خون گرم ہے، اب مودی کی رگوں میں خون کے بجائے گرم سندور دوڑ رہا ہے:وزیراعظم

پہلگام حملے کے ایک ماہ بعد جب پی ایم مودی راجستھان پہنچے تو دہشت گردی کے خلاف ان کا موقف بہت سخت نظر آیا۔ وزیر اعظم مودی نے سرحد کے قریب سے دنیا کو ایسا پیغام دیا جسے پاکستان کبھی نہیں بھولے گا۔ پی ایم مودی نے دہشت گردی کے خلاف آپریشن سندور کے بارے میں جارحانہ لہجے میں بات کی۔پی ایم مودی نے کہاکہ پاکستان ایک بات بھول گیا، اب بھارت ماتا کا خادم مودی سر اونچا کیے یہاں کھڑا ہے، مودی کا دماغ ٹھنڈا ہے، ٹھنڈا ہے، لیکن مودی کا خون گرم ہے، اب  تومودی کی رگوں میں خون کے بجائے گرم سندور دوڑ رہا ہے، پاکستان کو ہر دہشت گرد حملے کی بھاری قیمت چکانی پڑے گی اور یہ قیمت پاکستانی فوج ادا کرے گی۔پی ایم مودی نے کہاکہ آج، آپ کے آشیرواد اور فوج کی بہادری سے، ہم نے وہ عہد پورا کر دیا ہے۔ ہماری حکومت اور تینوں فوجوں نے ایسا جال بچھا دیا کہ پاکستان کو ہتھیار ڈالنے پر مجبور ہونا پڑا۔

 دنیا کو پیغام دیتے ہوئے پی ایم نے کہا کہ ہم نے دہشت گردوں کے سب سے بڑے ٹھکانے تباہ کر دیے ہیں، دنیا اور ملک کے دشمنوں نے بھی دیکھا ہے کہ جب سندور بارود میں بدل جاتا ہے تو کیا ہوتا ہے۔وزیر اعظم نے مزید کہاکہ یہ ایک اتفاق ہے کہ پانچ سال پہلے جب بالاکوٹ میں فضائی حملہ ہوا تھا، میرا پہلا جلسہ راجستھان میں ہی بارڈر پر ہوا تھا، یہ ویر بھومی کی تپسیا ہے کہ ایسے اتفاقات ہوتے ہیں، اب آپریشن سندور ہوا، تو اس کے بعد میرا پہلا جلسہ یہاں بیکانیر میں ہو رہا ہے، میں نے راجستھان کے بارڈر پر راجستھان میں کہا تھا کہ فضائی حملے کے بعد جب میں یہاں آیا تو اس سرزمین پر قسم کھا کر کہتا ہوں کہ میں اس ملک کو جھکنے نہیں ہونے دوں گا۔

پی ایم مودی نے کہا کہ پتہ نہیں پاکستان کا رحیم یار خان ایئربیس کب کھلے گا، یہاں سے سرحد کے بالکل پار ہے، وہ  آئی سی یو میں ہے، بھارتی فوج کے درست حملے نے اس ایئربیس کو تباہ کردیا ہے۔ پی ایم مودی نے امریکہ کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ یہ بھارت کا عزم ہے، دنیا کی کوئی طاقت اس عزم کو متزلزل نہیں کرسکتی۔ پی ایم مودی نے کہاکہ آج، راجستھان کی سرزمین سے، میں ہم وطنوں کو بڑی عاجزی کے ساتھ بتانا چاہتا ہوں کہ  میں ملک کے کونے کونے میں چل رہی ترنگا یاترا کے لوگوں کا بہت شکرگزار ہوں۔ میں ہم وطنوں سے کہتا ہوں کہ جو لوگ سندور اجاڑنے نکلے تھے وہ خاک میں مل گئے،۔پی ایم مودی نے یہ بھی کہاکہ جن کو اپنے ہتھیاروں پر نازتھا، وہ آج ملبے کے ڈھیر کے نیچے دب گئے ہیں۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

Lal Bahadur Shastri Birth Anniversary: ہندوستان کا کسان اٹھ کھڑا ہوا! جانیے شاستری جینتی پر پی ایم مودی نے سابق وزیر اعظم کے لیے کیا کہا؟

شاستری جینتی پر پی ایم مودی نے لال بہادر شاستری کو خراج عقیدت پیش کرتے…

32 minutes ago

PM Modi Tribute: دو اکتوبر کو پی ایم مودی کی ملک کے عوام سے خاص اپیل! راج گھاٹ پہنچ کر کھادی کے بارے میں کیا کہا؟

گاندھی جینتی پر پی ایم مودی نے راج گھاٹ پہنچ کر باپو کو خراج عقیدت…

2 hours ago

Bigg Boss 20: بگ باس 20 سے باہر آتے ہی قاضی کی فین ہوئیں ایشا رِکھی، سابق شوہر بادشاہ سے تعلق پر بھی کی بات

سابق شوہر اور ریپر بادشاہ کے ساتھ اپنا نام جوڑے جانے اور اپنی عوامی شبیہ…

2 hours ago