برازیل کے صدر لولا ڈی سلوا نے بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی کو ملک کا سب سے اعلیٰ شہری اعزاز “گرینڈ کالر آف دی نیشنل آرڈر آف دی سدرن کراس” عطا کیا۔ یہ اعزاز برازیل میں غیر ملکی شخصیات کو غیر معمولی خدمات کے اعتراف میں دیا جاتا ہے۔
وزیراعظم نے اس موقع پر کہا کہ میں اپنے دوست صدر لولا کا ریئو اور برازیلیا میں ہمیں دی گئی گرم جوشی سے بھری میزبانی پر دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔ صدر لولا کی جانب سے برازیل کا سب سے بڑا اعزاز دینا نہ صرف میرے لیے فخر کی بات ہے، بلکہ 140 کروڑ ہندوستانیوں کے لیے بھی باعثِ عزت ہے۔
یہ اعزاز دونوں ممالک کے درمیان بڑھتے ہوئے سفارتی تعلقات اور عالمی پلیٹ فارم پر بھارت کی اہمیت کا مظہر قرار دیا جا رہا ہے۔ اس سے پہلے اس اعزاز سے صرف جاپان کے بادشاہ نارو ہیتو ، یوٹراگوئے کے سابق صدر خوزے موجیکا اور اٹلی کے صدر سر جیو میٹارلہ ہی سرفراز کیے گئے ہیں۔
پی ایم مودی کا برازیلیا میں شاندار رسمی استقبال
اس سے قبل برازیلیا میں وزیر اعظم مودی کا رسمی طور پر شاندار استقبال پیش کیا گیا، جس میں ایک نادر مثال کے طور پر 114 گھڑسواروں پر مشتمل دستے نے وزیر اعظم مودی کو سلامی دی۔ پی ایم مودی کو یہ اعزاز چین، روس اور جنوبی افریقہ جیسے عالمی طاقتوں کے درمیان ہندوستان کی بڑھتی ہوئی عالمی ساکھ کی عکاسی کرتا ہے۔ مستقبل میں اس تعاون کی روشنی میں ماحولیات، صحت، تعلیم، سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبوں میں مشترکہ منصوبوں اور مضبوط رشتوں کی توقع کی جا رہی ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو
ٹرسٹ کے سکریٹری عاصم رضا کے مطابق ایوارڈ آئندہ یکم نومبر کو دوپہر ڈھائی بجے…
اڈانی گروپ نے ممبئی کے ماٹونگا میں دھاراوی بازآبادکاری منصوبے کے تحت 10,432 بازآبادکاری مکانات…
سفارت خانے کے مطابق، اس کے افسران نے ان اسپتالوں کا دورہ کیا ہے جہاں…
دسمبر کے پہلے ہفتے میں دہلی میں بڑی ریلی منعقد کرنے کی تیاری، ملک بھر…
ایس آئی آر اور الیکشن کمیشن کے خلاف انڈیا اتحاد کا دہلی میں زبردست احتجاج،…
صدر دروپدی مرمو نے چھ ریاستوں میں نئے گورنروں کی تقرری کا اعلان کیا، راجندر…