پی ایم مودی نے احمد آباد ہوائی اڈے پر اعلیٰ حکام کے ساتھ کی جائزہ میٹنگ
احمد آباد: وزیر اعظم نریندر مودی جمعہ کے رز احمد آباد پہنچے۔ جہاں انہوں نے سول اسپتال کا دورہ کیا اور طیارہ حادثے کے زخمیوں سے ملاقات کی۔ جس میں واحد زندہ بچ جانے والا وشو کمار رمیش بھی شامل تھا۔ پی ایم مودی نے احمد آباد ہوائی اڈے پر اعلیٰ حکام کے ساتھ ایک جائزہ میٹنگ کی صدارت بھی کی۔ پی ایم مودی کے آفیشل ایکس ہینڈل پر معلومات دی گئی۔ پی ایم مودی نے لکھا، ’’احمد آباد ہوائی اڈے پر اعلیٰ حکام کے ساتھ جائزہ میٹنگ کی صدارت کی۔‘‘
پی ایم مودی نے ایک اور ایکس پوسٹ میں لکھا، ’’احمد آباد میں ہوائی جہاز کے المناک حادثے کے بعد زخمی ہونے والے افراد سے ملاقات کی، جن میں واحد زندہ بچا شخص بھی شامل ہے اور انہیں یقین دلایا کہ ہم اس مشکل وقت میں ان کے اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔ پورا ملک ان کی جلد صحت یابی کی دعا کر رہا ہے۔‘‘
سیدھے جائے حادثہ پر پہنچے پی ایم مودی
صبح تقریباً 8:30 بجے احمد آباد ہوائی اڈے پر پہنچنے کے بعد پی ایم مودی سیدھے جائے حادثہ پر گئے، جہاں انہوں نے تقریباً 20 منٹ تک معائنہ کیا۔ انہوں نے راحت اور بچاؤ کاموں میں مصروف اہلکاروں اور نیشنل ڈیزاسٹر ریسپانس فورس (این ڈی آر ایف) کی ٹیموں سے تفصیلی معلومات لی۔ مقامی انتظامیہ اور این ڈی آر ایف کی ٹیمیں راحت اور بچاؤ کاموں میں لگاتار مصروف ہیں۔
احمد آباد سول اسپتال پہنچے پی ایم مودی
جائے حادثہ کا دورہ کرنے کے بعد پی ایم مودی احمد آباد سول اسپتال پہنچے، جہاں انہوں نے حادثے میں زخمی ہونے والے لوگوں سے ملاقات کی اور ان کی صحت کے بارے میں جانکاری حاصل کی۔ اس دوران گجرات کے وزیر اعلی بھوپیندر پٹیل، مرکزی شہری ہوابازی کے وزیر رام موہن نائیڈو اور ریاستی وزیر داخلہ ہرش سنگھوی بھی وزیر اعظم مودی کے ساتھ موجود تھے۔
امت شاہ نے کل لیا تھا صورت حال کا جائزہ
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے جمعرات کے روز ہی موقع پر پہنچ کر صورت حال کا جائزہ لیا تھا۔ انہوں نے گجرات کے وزیر اعلی بھوپیندر پٹیل اور احمد آباد پولیس کمشنر کے ساتھ تال میل بنا کر امدادی کارروائیوں کو تیز کرنے کی ہدایت دی تھی۔
بھارت ایکسپریس۔
افغانستان نے اپنے آخری چھ وکٹیں صرف 29 رنز کے اضافے پر گنوا دیں۔ افغانستان…
عدالت نے کہا کہ سوربھ بھاردواج کی پوسٹس اور ویڈیوز کو الگ الگ حصوں میں…
حکومت نوجوانوں اور طلبہ کی آواز دبانے کی جتنی کوشش کرے گی، نئی نسل کا…
اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسانی حقوق کے ترجمان تھامین الخیتان نے دہلی میں احتجاج…
دھرو راٹھی گیانیش کمار کے استعفے کے مطالبے پر جنتر منتر پر مجوزہ احتجاج میں…
پیوش گوئل نے کہا کہ ہندوستان کا ہدف مالی سال 2026-27 میں ایک ٹریلین ڈالر…