قومی

PM Modi holds a high-level meeting: پی ایم مودی نے کی ہائی لیول میٹنگ، وزیر دفاع اور این ایس اے کے ساتھ تینوں مسلح افواج کے سربراہان بھی رہے موجود

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کے روز اپنی رہائش گاہ پر اعلیٰ دفاعی حکام کے ساتھ ایک ہائی لیول میٹنگ کی صدارت کی۔ اس میٹنگ میں وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ، قومی سلامتی کے مشیر (این ایس اے) اجیت ڈوول، چیف آف ڈیفنس اسٹاف (سی ڈی ایس) جنرل انیل چوہان اور تینوں مسلح افواج کے سربراہان موجود تھے۔ یہ میٹنگ پاکستان کے ساتھ سرحد پر کشیدہ امن کے درمیان ہوئی، جہاں ابھی تک جنگ بندی کی خلاف ورزی کا کوئی تازہ واقعہ رپورٹ نہیں ہوا ہے۔

دراصل، پاکستان نے ہفتہ کے روز جنگ بندی کی خلاف ورزی کی، لیکن رات کو امن تھا۔ اس سے قبل پاکستان نے جنگ بندی کی پاسداری کے عزم کا اظہار کیا تھا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہفتے کے روز جنگ بندی کا اعلان کیا تھا اور نئی دہلی نے کہا کہ ہندوستان اور پاکستان نے فائرنگ اور فوجی کارروائی روکنے پر اتفاق کر لیا ہے۔

اس دوران، وزیر خارجہ جے شنکر نے واضح طور پر کہا کہ ہندوستان نے دہشت گردی کی تمام شکلوں کے خلاف ایک مضبوط اور غیر متزلزل موقف برقرار رکھا ہے اور وہ اسے جاری رکھے گا۔

حالانکہ، ہندوستان کے سخت ردعمل کے بعد پاکستان نے امریکہ سے امن ثالثی کی درخواست کی تھی۔ اس کے بعد انہوں نے جنگ بندی کا اعلان بھی کیا لیکن بعد میں اس کی دوبارہ خلاف ورزی کی۔ ہندوستان نے فوری جوابی کارروائی کی جس کے بعد پاکستان نے ڈرون اور میزائل بھیجنا بند کردیا۔

ہندوستان نے واضح طور پر کہا کہ سری نگر، گجرات کے کچھ حصوں اور راجستھان کے باڑمیر سمیت جموں و کشمیر کے الگ الگ مقامات پر پاکستانی ڈرون دیکھے گئے۔ جس کے بعد انہیں روکا گیا۔ اتنا ہی نہیں کئی سرحدی علاقوں میں پھر سے بلیک آؤٹ کرنا پڑا۔

ہندوستان نے کہا کہ پاکستان نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ہے اور ہندوستانی مسلح افواج مناسب اور سخت جواب دے رہی ہیں۔ ہفتہ کی دیر رات ایک پریس بریفنگ میں خارجہ سکریٹری وکرم مسری نے کہا کہ ہندوستان نے ان خلاف ورزیوں کو بہت سنجیدگی سے لیا ہے۔

مسری نے کہا، ’’ہم پاکستان پر زور دیتے ہیں کہ وہ ان خلاف ورزیوں کو روکنے اور صورتحال کو سنجیدگی اور ذمہ داری سے سنبھالنے کے لیے مناسب اقدامات کرے۔ مسلح افواج صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں اور انہیں بین الاقوامی سرحد اور لائن آف کنٹرول کے ساتھ کسی بھی خلاف ورزی کا سختی سے جواب دینے کی سخت ہدایات دی گئی ہیں۔‘‘

یہ بھی پڑھیں: پونچھ، ادھم پور سے لے کر باڑمیر تک پرامن حالات، جموں و کشمیر حکومت نے کی فرضی خبروں سے ہوشیار رہنے کی اپیل

حالانکہ، بعد میں پاکستان نے کہا کہ وہ جنگ بندی معاہدے پر خلوص نیت سے عمل درآمد کے لیے پرعزم ہے۔ پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا، ’’پاکستان سمجھتا ہے کہ یہ علاقائی مسائل کے حل اور امن، خوشحالی اور استحکام کے حصول کی جانب ایک نئی شروعات ہے۔‘‘

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

PM Modi On Digital India: ریڑھی والے سے لے کر کار شوروم تک، سب کے لیے ایک جیسا پیمنٹ سسٹم! پی ایم مودی نے دنیا کو دکھائی ہندوستان کی ڈیجیٹل طاقت

بلومبرگ نیو اکانومی فورم میں وزیر اعظم نریندر مودی نے ہندوستان کے ڈیجیٹل ادائیگی نظام،…

34 minutes ago

INDIA Bloc: سڑک سے سپریم کورٹ تک لڑائی، نومبر میں اپوزیشن کی بڑی ریلی کی تیاری! دہلی سے بنگال تک تحریک پھیلانے کی حکمت عملی

چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے خلاف ’انڈیا‘ بلاک اپنے احتجاج کو وسیع تحریک میں…

1 hour ago

Finance Minister Nirmala Sitharaman: ایل ٹی سی جی ٹیکس پر نرملا سیتارمن نے کیا کہا؟ کیا حکومت چھوٹے سرمایہ کاروں کے لیے ایل ٹی سی جی ٹیکس کو کرے گی ختم ؟

وزیر خزانہ نے ابھرتے ہوئے شعبوں، خصوصاً قابل تجدید توانائی اور سیمی کنڈکٹر کی تیاری…

2 hours ago

Eat Biryani Only from Hindu Shop: بریانی ہندوؤں کی دکانوں سے ہی کھائیں، درگا پوجا سے پہلے مغربی بنگال میں پوسٹر تنازع

’ٹائمز آف انڈیا‘ کی رپورٹ کے مطابق، ترنمول کانگریس کے ترجمان اور بیلی گھاٹا کے…

2 hours ago