قومی

PM Modi In Gujarat Visit Rally: ’جو سندور مٹائے گا، اس کا خود ہی مٹنا طے‘، وزیراعظم مودی نے داہود میں پاکستان کوپھردی سخت وارننگ

وزیراعم نریندرمودی نے پیر (26 مئی، 2025) کوگجرات کے داہود میں کئی منصوبوں کا افتتاح کیا۔ اس موقع پرانہوں نے ایک عوامی جلسے کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ملک مایوسی سے نکل کریقین کی روشنی میں ترنگا لہرا رہا ہے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے دہشت گردوں کو وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ جو ہماری ماؤں اوربہنوں کا سندورمٹانے کی کوشش کرے گا، اس کا مٹنا طے ہے۔

وزیراعظم مودی نے کہا، ”سوچئے، جموں وکشمیرکے پہلگام میں دہشت گردوں نے جوکچھ کیا، کیا ہندوستان خاموش بیٹھ سکتا ہے؟ کیا مودی خاموش بیٹھ سکتا ہے؟ اگرکوئی ہماری بہنوں کے سندورکومٹائے گا تواس کا بھی مٹنا طے ہوجاتا ہے۔ اس لئے آپریشن سندورصرف ایک فوجی کارروائی نہیں ہے۔ یہ ہم ہندوستانیوں کے تہذیب وثقافت اورہمارے جذبات کا اظہارہے۔ دہشت گردوں نے 140 کروڑ ہندوستانیوں کو چیلنج کیا تھا۔ اس لئے مودی نے وہی کیا، جس کے لئے ملک کی عوام نے مجھے پردھان سیوک کی ذمہ داری دی ہے۔“

ہماری فوج نے پاکستانی فوج کو دھول چٹا دی: وزیراعظم

انہوں نے مزید کہا، ”دہشت پھیلانے والوں نے خواب میں بھی نہیں سوچا ہوگا کہ مودی سے مقابلہ کرنا اتنا مشکل ہوسکتا ہے۔ دہشت گردوں کو تلاش کرلیا۔ 22 تاریخ کو انہوں نے جو کھیل کھیلا تھا، ہم نے ان کو مٹی میں ملا دیا۔ ہماری فوج نے پاکستانی فوج کو دھول چٹا دی۔ ہم ملک کی فوج کی بہادری کو سلام پیش کرتے ہیں۔ اس ملک کا ایک واحد کام ہندوستان سے دشمنی ہے۔“

کچھ لوگوں کی مجھے گالیاں دینے کی عادت ہوگئی: وزیراعظم مودی

انہوں نے کہا، ”ملک کی ترقی کے لئے جو کچھ بھی چاہئے، وہ ہم ہندوستان میں ہی بنائیں، یہ آج کے وقت کا مطالبہ ہے۔ آج ہم کھلونے سے لے کرفوج کے اسلحے  دنیا بھرکے ممالک کو برآمد (ایکسپورٹ) کررہے ہیں۔ تھوڑی دیرپہلے یہاں ہزاروں کروڑ روپئے کے منصوبوں کا افتتاح اورسنگ بنیاد رکھا گیا۔ کچھ لوگوں کو عادت ہوگئی ہے گالیاں دینے کی۔ وہ کہتے تھے کہ الیکشن آیا مودی جی نے سنگ بنیاد رکھا، کچھ بننے والا نہیں ہے۔ آج تین سال بعد اس فیکٹری میں پہلا الیکٹرک لوکوموٹیو بن کرتیارہوگیا، آج اسے ہری جھنڈی دکھائی۔“

ہرایک سیکٹرمیں آگے بڑھ رہا ہے ملک: وزیراعظم

وزیراعظم مودی نے کہا، ”آج 26 مئی کا دن ہے۔ سال 2014 میں آج کے ہی دن پہلی بارمیں نے وزیراعظم کے طورپرحلف لیا تھا۔ گجرات کے آپ سبھی لوگوں نے مجھے بھرپورآشیرواد دیا ہے۔ آپ کے آشیرواد سے ہم ملک کے باشندوں کی خدمت میں لگے رہے ہیں۔ آپ کی وجہ سے ہم نے ملک میں کئی بڑے فیصلے لئے ہیں۔ ملک ہرایک سیکٹرمیں آگے بڑھا ہے۔ آج گجرات کو ایک اورحصولیابی حاصل ہوئی ہے۔ گجرات کے صد فیصد ریلوے نیٹ ورک کی برق کاری مکمل ہوچکی ہے۔ اس کے لئے میں آپ سبھی کوبہت بہت مبارکباد دیتا ہوں۔“

Nisar Ahmad

Recent Posts

UPITS 2026: یو پی آئی ٹی ایس 2026، 25 ستمبر سے گریٹر نوئیڈا میں سجے گا اتر پردیش کا بڑا تجارتی میلہ، وزیر داخلہ امت شاہ کریں گے افتتاح

پانچ روزہ بین الاقوامی تجارتی میلے میں اتر پردیش کی صنعت، برآمدات، ٹیکنالوجی، دستکاری اور…

11 minutes ago