قومی

Terrorist attack threat to PM Modi’s aircraft:وزیر اعظم مودی کے غیر ملکی دورے کے دوران طیارہ پر دہشت گردانہ حملے کا خطرہ،ممبئی پولیس نے ایک شخص کو کیا گرفتار

وزیر اعظم نریندر مودی کے دو روزہ دورہ امریکہ سے قبل ان کے طیارے پر دہشت گردی کا خطرہ ہے۔ ممبئی پولیس نے بدھ کو یہ جانکاری دی۔ کال کرنے والے شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے، بتایاجارہا ہے جس شخص نے وزیر اعظم کے طیارہ پر حملہ کے تعلق سے جانکاری دی تھی وہ ذہنی مریض ہے۔ نیوز ایجنسی اے این آئی نے ممبئی پولیس کے حوالے سے بتایا کہ 11 فروری کو ممبئی پولیس کنٹرول روم کو ایک کال موصول ہوئی جس میں کہا گیا کہ دہشت گرد وزیر اعظم مودی کے جہاز پر حملہ کر سکتے ہیں کیونکہ وزیر اعظم نریندر مودی ان دنوں سرکاری غیر ملکی دورے پر ہیں ۔

چیمبور سے ایک شخص کوکیا گیا گرفتار 

اطلاع کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے پولیس نے دیگر ایجنسیوں کو مطلع کیا اور تفتیش شروع کردی۔ پولیس نے بتایا کہ ممبئی پولیس کنٹرول روم کو دھمکی آمیز کال کرنے والے شخص کو چیمبر کے علاقے سے حراست میں لیا گیا ہے۔ وہ ذہنی مریض ہے۔ وزیر اعظم مودی پیر کو فرانس اور امریکہ کے چار روزہ دورے پر روانہ ہوئے۔ ان کا دو روزہ امریکی دورہ بدھ سے شروع ہونے والا ہے۔

پہلے بھی مل چکی تھیں دھمکیاں 

تاہم یہ پہلا موقع نہیں ہے جب ممبئی پولیس کووزیر اعظم مودی  کے تعلق سے دھمکیاں ملی ہیں۔ حکام کے مطابق گزشتہ سال دسمبر میں ٹریفک پولیس کی ہیلپ لائن پربھی  دھمکی موصول ہوئی تھیا۔ اس نے دعویٰ کیا کہ بم کی سازش میں دو مبینہ آئی ایس آئی ایجنٹ شامل تھے۔ اس کے علاوہ کاندیولی کی رہائشی 34 سالہ شیتل چوان کو گزشتہ سال وزیر اعظم کی جان کو خطرے میں ڈالنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ چوہان نے مبینہ طور پر پولیس کنٹرول روم کو فون کیا تھا اور دعویٰ کیا تھا کہ اس کے پاس ہتھیار ہیں۔

بھارت ایکسپریس۔

Amir Equbal

Recent Posts

JNU Students on Indefinite Hunger Strike: جے این یو میں طلبہ کی غیر معینہ مدت کی بھوک ہڑتال، یہ ہیں اہم مطالبات

طلبہ کا الزام ہے کہ بھوک ہڑتال کے دوران JNU کے وائس چانسلر نے چیف…

3 hours ago

Jantar Mantar Protest: جنتر منتر پر اپوزیشن کے احتجاج کے پیش نظر سکیورٹی سخت، دفعہ 163نافذ

سکیورٹی انتظامات کے تحت جنتر منتر کے آس پاس کے حساس مقامات پر اضافی پولیس…

3 hours ago