قومی

PM Modi speaks on the Uniform Civil Code: پسماندہ مسلمان ووٹ بینک کی سیاست سے پریشان، یو سی سی پر بی جے پی دور کرے گی خوف: وزیر اعظم مودی کا بھوپال میں خطاب

وزیراعظم نریندر مودی نے منگل کو انتخابی ریاست مدھیہ پردیش میں بی جے پی کی انتخابی مہم کا افتتاح کیا۔ یہاں کارکنان کو خطاب کرتے ہوئے انہوں نے پسماندہ مسلمانوں کا ذکر کیا۔ وزیراعظم مودی نے کہا کہ پسماندہ مسلمان ووٹ بینک کی سیاست کا شکار ہیں۔ انہوں نے آگے یونیفارم سول کوڈ کی بات کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ بی جے پی یونیفارم سول کوڈ سے متعلق لوگوں کے خوف کو دور کرے گی۔

وزیراعظم نریندر مودی نے کہا کہ کچھ لوگ صرف اپنی ہی پارٹی کے لئے جیتے ہیں، پارٹی کا بھلا کرنا چاہتے ہیں اور وہ یہ سب اس لئے کرتے ہیں، کیونکہ انہیں بدعنوانی کا، کمیشن کا، کٹ منی کا حصہ ملتا ہے۔ انہوں نے جو راستہ منتخب کیا ہے، اس میں زیادہ محنت نہیں کرنی پڑتی اور یہ راستہ ہے خوشنودی کا۔ وزیراعظم نے کہا کہ غریب کو غریب بنائے رکھنے، محروم کو محروم بنائے رکھنے سے ہی ان کی سیاست چلتی ہے۔ خوشنودی کا یہ راستہ کچھ دنوں کے لئے تو فائدہ دے سکتا ہے، لیکن یہ ملک کے لئے تباہ کن ہوتا ہے۔ یہ ملک کی ترقی کو روک دیتا ہے، ملک میں بھید بھاو کو بڑھتا ہے، ملک میں تباہی لاتا ہے… سماج میں دیوار کھڑی کرتا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ وزیراعظم نریندر مودی آج مدھیہ پردیش کے دورے پر ہیں۔ ان کا یہ دورہ اس لئے بھی اہم ہے کیونکہ اس سال کے آخر میں یہاں اسمبلی الیکشن ہونے والے ہیں۔ وزیراعظم مودی نے اپنے دورے میں آج بھوپال کے رانی کملاپتی ریلوے اسٹیشن پر 5 وندے بھارت ایکسپریس ٹرینوں کو ہری جھنڈی دکھائی۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

AUS vs IND: گواسکر  نے کہا روہت شرما کو  کپتانی سے ہٹائیں صرف کھلاڑی کے طور پر ٹیم میں شامل کریں

سنیل گواسکر نے کہا ہے کہ اگر روہت شرما آسٹریلیا کے خلاف پہلا ٹیسٹ نہیں…

23 mins ago

Supreme Court: حکومت ہر نجی جائیداد پر قبضہ نہیں کر سکتی، سپریم کورٹ کا تاریخی فیصلہ

چیف جسٹس نے کہا کہ آج کے معاشی ڈھانچے (نظام)میں نجی شعبے کی اہمیت ہے۔…

2 hours ago