قومی

PM Modi extends wishes on West Bengal Day: مغربی بنگال کے عوام کے خواب پورے کرنے کے لیے ریاستی حکومت کے ساتھ مل کر کام کرے گا مرکز: وزیر اعظم مودی

نئی دہلی : مغربی بنگال کے یوم تاسیس کے موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی نے ریاست کے عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرکزی حکومت، مغربی بنگال حکومت کے ساتھ مل کر عوام کے خوابوں اور امنگوں کو پورا کرنے کے لیے کام کرے گی۔ انہوں نے ریاست کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کے لیے پرارتھنا بھی کی۔وزیر اعظم مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں کہا کہ مغربی بنگال کا قیام ہندوستانی تاریخ کا ایک اہم باب ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ریاست ادب، موسیقی، فنونِ لطیفہ، روحانیت، سائنس، تجارت، سماجی اصلاحات اور دیگر کئی شعبوں میں اپنی نمایاں خدمات کے ذریعے ملک کی شناخت کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرتی رہی ہے۔ ان کے مطابق مغربی بنگال نے مختلف ادوار میں قومی شعور کو جلا بخشی اور ملک کی فکری و ثقافتی ترقی میں نمایاں حصہ ڈالا۔وزیر اعظم مودی  نے اپنے پیغام میں 20 جون کی تاریخی اہمیت کا بھی ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہی وہ دن تھا ،جس نے اس بات کو یقینی بنایا کہ مغربی بنگال بھارت کا اٹوٹ حصہ بنا رہے۔ اس حوالے سے انہوں نے ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی کے کردار کو بے حد اہم قراردیا اور کہا کہ سال 2026 میں ان کی 125ویں یوم پیدائش بھی منائی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت ریاستی حکومت کے ساتھ مل کر عوام کی توقعات اور خوابوں کو حقیقت کا روپ دینے کے لیے پوری سنجیدگی سے کام کرے گی۔

ادھرمرکزی وزیرداخلہ امت شاہ نے بھی مغربی بنگال یوم تاسیس کے موقع پرریاست کے عوام کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ بنگال کی سرزمین نے روحانیت،علم وسائنس، بھکتی تحریک، تحریک آزادی اور نشاۃ ثانیہ سمیت مختلف میدانوں میں ملک کی تعمیر و ترقی میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے سوامی وویکانند، بنکم چندر چٹرجی، رابندر ناتھ ٹیگور، سبھاش چندر بوس اور ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی جیسی عظیم شخصیات کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

مغربی بنگال اسمبلی میں قائدحزب اختلاف شوبھندو ادھیکاری نے بھی اس موقع پرعوام کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ 20 جون بنگالی عوام کی تقدیر سے جڑا ایک تاریخی دن ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ پہلی بار ایک قوم پرست حکومت مغربی بنگال یوم تاسیس کو سرکاری سطح پر منا رہی ہے، جس کے ذریعے ریاست کے قیام سے متعلق تاریخی حقائق کو مناسب مقام دیا جا رہا ہے۔شوبھندو ادھیکاری نے سابق حکومتوں پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ووٹ بینک کی سیاست اور خوشامدانہ طرزعمل کے باعث اس دن کی تاریخی اہمیت کو دبانے کی کوشش کی گئی، قابل ذکر بات یہ ہے ہے کہ اب مغربی بنگال کی حقیقی تاریخ اور اس کے معماروں کو وہ مقام دلایا جا رہا ہے، جس کے وہ حق دار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بنگالی عوام ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی کے ہمیشہ احسان مند رہیں گے کیونکہ ان کی دور اندیش قیادت کے بغیر مغربی بنگال کا وجود ممکن نہ ہوتا۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Bharat Express Urdu Conclave: اردو ایک جدید زبان ہے، اے آئی سے مستقبل مزید مضبوط ہوگا، بزمِ صحافت میں بولے پروفیسر شاہد صدیقی

پروفیسر شاہد صدیقی نے کہا کہ آج کے نوجوانوں کو اردو سے جوڑنے کے لیے…

29 minutes ago

Todays Weather: موسم نے بدلا رخ! کئی علاقوں میں بارش اور گرج چمک کا امکان، آئی ایم ڈی نے جاری کی پیش گوئی

مانسون کی سرگرمیاں برقرار، بعض علاقوں میں بارش اور گرج چمک کا امکان؛ دہلی میں…

48 minutes ago

Delhi IIC Bazm-e-Sahafat: ’اردو مسلمانوں کی نہیں، ہندوستان کی زبان ہے‘، بزمِ صحافت میں شاہنواز حسین کا اظہارِ خیال

بھارت ایکسپریس اردو کے تیسرے نیشنل کانکلیو میں اردو، صحافت اور نئی ٹیکنالوجی پر گفتگو،…

2 hours ago

Bharat Express Urdu Conclave: اردو کو رسم الخط میں نہ باندھو، یہ دلوں کی زبان ہے، بزمِ صحافت میں بولے شاہد صدیقی

اپنی پرانی یادیں تازہ کرتے ہوئے شاہد صدیقی نے بتایا کہ وہ اردو اخبارات کے…

2 hours ago