قومی

International Yoga Day: بین الاقوامی یوم یوگا 2026، اے آئی آئی اے میں ‘رن فار یوگا’ اور زومبا سیشن کا انعقاد، صحت مند طرز زندگی کا پیغام

نئی دہلی :بین الاقوامی یوم یوگا 2026 کے سلسلے میں نئی دہلی کے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف آیوروید(اے آئی آئی اے) میں یوگا فار ہیلتھی ایجنگ کے موضوع پر  رن فار یوگا‘‘ اور زومبا سیشن کا انعقاد کیا گیا۔ اس پروگرام کا مقصد عوام میں یوگا، فٹنس اور باقاعدہ جسمانی سرگرمیوں کے حوالے سے بیداری پیدا کرنا تھا۔پروگرام کا آغاز اے آئی آئی اے کیمپس سے ہوا، جس میں ادارے کے افسران، ڈاکٹروں، اساتذہ، طلبہ، ملازمین اور عام شہریوں نے بڑی تعداد میں حصہ لیا۔ ’’رن فار یوگا‘‘ کا روٹ اے آئی آئی اے کے مرکزی دروازے سے شروع ہو کر مرکزی ودیالیہ اور این ٹی پی سی تک مقرر کیا گیا تھا، جس کے بعد شرکاء دوبارہ ادارے کے احاطے میں واپس پہنچے۔

دوڑ کے اختتام پر اے آئی آئی اے کے اکیڈمک بلاک کے سامنے معروف زومبا ماہر مینل پاٹھک کی قیادت میں زومبا سیشن منعقد کیا گیا۔ شرکاء نے بھرپور جوش و خروش کے ساتھ اس میں حصہ لیا اور فعال و صحت مند طرزِ زندگی کو فروغ دینے کا پیغام دیا۔اے آئی آئی اے کے ڈائریکٹر پروفیسر (ویدیہ) پردیپ کمار پرجاپتی نے اس موقع پر کہا کہ یوگا صحت مند، متوازن اور طویل زندگی کے لیے نہایت اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ بدلتی ہوئی طرزِ زندگی کے باعث پیدا ہونے والی بیماریوں کے دور میں یوگا جسمانی اور ذہنی صحت کو بہتر بنانے کا ایک مؤثر ذریعہ ثابت ہو رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی کوششوں کے باعث یوگا کو عالمی سطح پر نئی شناخت ملی ہے اور آج دنیا بھر میں کروڑوں افراد اس سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ پروفیسر پرجاپتی نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ یوگا کو صرف ایک دن تک محدود نہ رکھیں بلکہ اسے اپنی روزمرہ زندگی کا مستقل حصہ بنائیں تاکہ بیماریوں سے بچاؤ اور بہتر طرزِ زندگی کو فروغ دیا جا سکے۔

بین الاقوامی یومِ یوگا کے موقع پر 21 جون کو اے آئی آئی اے، سریتا وہار کیمپس میں صبح 6:30 بجے سے 8:00 بجے تک اجتماعی یوگا مشق اور خصوصی تقریب کا انعقاد کیا جائے گا۔ اس دوران کامن یوگا پروٹوکول، ’’یوگا فار ہیلتھی ایجنگ‘‘ کے موضوع پر خصوصی پیغامات اور یوگا فیوژن سرگرمیاں پیش کی جائیں گی۔اس کے بعد صبح 8:00 بجے سے 9:00 بجے تک سپریم کورٹ آف انڈیا کے احاطے میں ایک خصوصی یوگا پروگرام منعقد ہوگا۔ اس تقریب میں بھارت کے چیف جسٹس بطور مہمانِ خصوصی شرکت کریں گے، جبکہ اے آئی آئی اے کے ڈائریکٹر پروفیسر پردیپ کمار پرجاپتی بھی موجود ہوں گے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Modi’s Focus on Water Education: پانی کے تحفظ پر مودی حکومت کا بڑا زور، اسکولوں کے نصاب میں شامل ہوں گے آبی انتظام سے متعلق موضوعات

نئی دہلی میں ایمپاورڈ ٹاسک فورس (ETF) کے 20ویں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے سی…

10 minutes ago

UDMA Day 2026: جامعہ ملیہ اسلامیہ میں اُڈما ڈے 2026 کا انعقاد 10 اکتوبر سے، یونانی طب، ادویہ سازی، تحقیق، تعلیم اور صحت سے وابستہ نمائندگان کی شرکت

میلے میں ڈسٹری بیوٹرز اور ایجنسیوں کو کمپنی مالکان اور سینئر نمائندگان سے براہِ راست…

33 minutes ago

INDIA Alliance Protest: ایس آئی آر کے خلاف اپوزیشن کا ملک گیر احتجاج، پٹنہ میں تیجسوی کا مارچ، لکھنؤ اور بنگلورو میں بھی مظاہرے

بہار کے دارالحکومت پٹنہ میں اپوزیشن کے ’انڈیا‘ اتحاد کے لیڈروں نے سڑکوں پر اتر…

54 minutes ago