قومی

Pavanraje Nimbalkar Murder Case: نمبالکرقتل سانحہ میں عدالت نے سبھی ملزمین کو کردیا بری، 20 سال بعد آیا فیصلہ

کانگریس لیڈرپون راجے نمبالکراوران کے ڈرائیورصمد قاضی کوکلمبولی، نئی ممبئی میں 3 جون 2006 کو گولی مارکرقتل کردیا گیا تھا۔ خصوصی سی بی آئی عدالت نے ہفتہ کے روزاپنا فیصلہ سناتے ہوئے تمام 9 ملزمان کوبری کر دیا ہے۔ عدالت نے عدم ثبوت کی بنا پرملزمان کورہا کردیا۔ یہ فیصلہ 20 سال بعد آیا ہے۔ بری ہونے والوں میں این سی پی لیڈرپدم سنگھ پاٹل بھی شامل ہیں، جنہیں سی بی آئی نے مبینہ سازش میں اہم ملزم کے طورپرنامزد کیا تھا۔

اس فیصلے کے ساتھ ہی تقریباً دودہائیوں تک چلی قانونی لڑائی کا خاتمہ ہوگیا ہے، جسے مہاراشٹرکے سب سے ہائی پروفائل سیاسی قتل کے مقدمات میں سے ایک سمجھا جاتا تھا۔ فیصلے سے قبل سیاسی رہنما اورحامی عدالت کے باہرجمع ہوگئے۔ پون راجے نمبالکرکے بیٹے اورشیوسینا (یوبی ٹی) کے رکن پارلیمنٹ اوم راجے نمبالکراپنے اہل خانہ کے ساتھ عدالت پہنچے۔ اس کیس کے اہم ملزمین میں سے ایک سابق این سی پی لیڈرپدم سنگھ پاٹل بھی اپنے اہل خانہ کے ساتھ پہنچے۔

اہم ملزمین میں ان لوگوں کے نام شامل

پون راجے نمبالکرقتل کیس میں سی بی آئی کی چارج شیٹ کے مطابق، کلیدی ملزمین میں پدم سنگھ پاٹل، ستیش مانڈاڈے، موہن شکلا، دنیش تیواری، پرسمل جین، کیلاش یادو، پنٹوسنگھ، چھوٹوپانڈے (شوٹرکے طورپرنام) کے ساتھ ساتھ ایک اورسازشی بھی شامل تھا، جن کے خلاف مختلف مراحل پرتحقیقات اورچارج فریم کئے گئے تھے۔

عدالت نے فیصلے میں کیا کہا؟

عدالت نے کہا کہ عینی شاہد کے پورے سفرکو دیکھتے ہوئے اس نے پہلے اعتراف کیا اوربعد میں اپنا بیان واپس لے لیا۔ اس نے الزام لگایا کہ اسے مارا پیٹا گیا، دھمکیاں دی گئیں، دوائیاں نہیں دی گئیں، فرضی انکاونٹرکی دھمکی دی گئی اوراس کی فیملی کوبھی نقصان پہنچانے کی وارننگ دی گئی۔ وہیں، اس نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ حادثہ کے دن وہ اپنے گاؤں میں تھا۔ گاؤں میں جانچ کے دوران اس کے رشتہ داروں نے بھی یہی بات کہی۔ عدالت نے کہا کہ رشتہ دار جھوٹ بول سکتے ہیں اورمعافی دینے والا گواہ بھی جھوٹ بول سکتا ہے۔

 بھارت ایکسپریس اردو-

Nisar Ahmad

Recent Posts

Modi’s Focus on Water Education: پانی کے تحفظ پر مودی حکومت کا بڑا زور، اسکولوں کے نصاب میں شامل ہوں گے آبی انتظام سے متعلق موضوعات

نئی دہلی میں ایمپاورڈ ٹاسک فورس (ETF) کے 20ویں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے سی…

10 minutes ago

UDMA Day 2026: جامعہ ملیہ اسلامیہ میں اُڈما ڈے 2026 کا انعقاد 10 اکتوبر سے، یونانی طب، ادویہ سازی، تحقیق، تعلیم اور صحت سے وابستہ نمائندگان کی شرکت

میلے میں ڈسٹری بیوٹرز اور ایجنسیوں کو کمپنی مالکان اور سینئر نمائندگان سے براہِ راست…

33 minutes ago

INDIA Alliance Protest: ایس آئی آر کے خلاف اپوزیشن کا ملک گیر احتجاج، پٹنہ میں تیجسوی کا مارچ، لکھنؤ اور بنگلورو میں بھی مظاہرے

بہار کے دارالحکومت پٹنہ میں اپوزیشن کے ’انڈیا‘ اتحاد کے لیڈروں نے سڑکوں پر اتر…

54 minutes ago