قومی

PM Modi wishes to Ram Mohan Naidu: مرکزی کابینہ کے وزیر رام موہن نائیڈو کے یومِ پیدائش پر وزیر اعظم مودی نے  کیا نیک خواہشات کا اظہار

مرکزی کابینہ کے وزیر رام موہن نائیڈو اپنا یومِ پیدائش منا رہے ہیں۔ اس موقع پر بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی نے انہیں یومِ پیدائش کی دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کی اچھی صحت اور طویل عمر کی تمنا کی۔

سول ایوی ایشن کے شعبے میں نمایاں خدمات

وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا، ’’مرکزی وزیر رام موہن نائیڈو کنجراپو گارو کو یوم پیدائش کی مبارکباد۔‘‘

وزیر اعظم نریندر مودی نے مزید لکھا کہ رام موہن نائیڈو ایک نوجوان لیڈر ہیں جو شہری ہوابازی کے شعبے میں اصلاحات کے لیے بڑے پیمانے پر کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے ان کی دراز عمر اور اچھی صحت کے لیے دعا کی۔

وہیں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے بھی رام موہن نائیڈو کو یومِ پیدائش کی دلی مبارکباد دی۔ امت شاہ نے ایکس پر اپنی پوسٹ میں لکھا، ’’مرکزی کابینہ کے وزیر @RamMNK کو یوم پیدائش کی دل سے مبارکباد۔‘‘ انہوں نے وزیر رام موہن نائیڈو کی بہتر صحت کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے مزید لکھا، ’’آپ ہمیشہ صحت مند رہیں اور آپ کی عمر دراز ہو۔‘‘

کون ہیں رام موہن نائیڈو؟

رام موہن نائیڈو بھارت کے 33ویں شہری ہوابازی کے وزیر ہیں۔ نائیڈو کی پیدائش 18 دسمبر 1987 میں آندھرا پردیش کے ضلع سری کاکولم میں ایک سیاسی خاندان میں ہوئی۔ سال 2024 میں بی جے پی کی قیادت والی حکومت نے انہیں مرکزی وزیر برائے شہری ہوابازی مقرر کیا۔رام موہن نائیڈو کے والد کنجراپو یرّن نائیڈو تلگو دیشم پارٹی (ٹی ڈی پی) کے سینئر اور قدآور لیڈروں میں شمار ہوتے تھے۔ ان کے والد 1996 سے 1998 تک مرکزی وزیر بھی رہ چکے ہیں۔ قابلِ ذکر ہے کہ والد کے انتقال کے بعد رام موہن نائیڈو نے عملی سیاست میں قدم رکھا اور آندھرا پردیش کی سری کاکولم لوک سبھا نشست سے تین مرتبہ رکن پارلیمنٹ منتخب ہو چکے ہیں۔ رام موہن نائیڈو کو آندھرا پردیش کے وزیر اعلیٰ چندرابابو نائیڈو کا قریبی اور معتمد ساتھی بھی مانا جاتا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Abul Kalam

Recent Posts

Nitin Navin seeking his own identity in the shadow of Yogi: یوگی کے سائے میں اپنی سیاسی شناخت تلاش کرتے نتن نوین

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی صدر نتن نوین آج گورکھپور پہنچے، جہاں…

11 hours ago

Mumbai Airport Flights: ممبئی سے نوی ممبئی منتقل ہوں گی 14 بین الاقوامی پروازیں، غیر ملکی ایئرلائنز نے ’ڈیسٹنیشن بیسڈ‘ منصوبے کی حمایت کی

ممبئی ایئرپورٹ کے ٹرمینل-1 کی ازسرنو تعمیر کے پیش نظر 14 بین الاقوامی مقامات کے…

12 hours ago

PM Modi Critical Minerals Processing Scheme: اب بھارت میں ہی ہوگا لیتھیم اور نکل کی پروسیسنگ، مودی کابینہ نے 2,814 کروڑ روپے کی اسکیم کو دی منظوری

مرکزی حکومت نے ’اہم معدنیات کی پروسیسنگ کو فروغ دینے کے لیے سرمایہ جاتی اخراجات…

13 hours ago