وزیراعظم نریندرمودی
ملک کے وزیر اعظم نریندر مودی کو جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی ہے۔ یہ دھمکی مالیاتی دارالحکومت ممبئی کے پولیس کنٹرول فارم پر موصول ہونے والی کال میں دی گئی ہے۔ ایک طرف پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہےتو دوسری طرف دہلی میں پی ایم مودی کی سیکورٹی کو لے کر ایس پی جی بھی ہائی الرٹ موڈ پر آگئی۔ تاہم پی ٹی آئی کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس معاملے میں ایک خاتون کو حراست میں لیا گیا ہے جس کی ذہنی حالت غیر مستحکم ہے۔
اب اس معاملے میں پولیس افسران کا بیان بھی سامنے آیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ تقریباً 34 سال کی ایک خاتون نے پولیس کنٹرول روم کو فون کیا تھا اور پی ایم مودی کو نقصان پہنچانے اور جان سے مارنے کی دھمکی دی تھی۔ پولیس نے خاتون کو حراست میں لے لیا ہے تاہم اس کی ذہنی حالت خراب بتائی جاتی ہے جس کی وجہ سے قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ کال فرضی تھی۔
پی ایم مودی کو نقصان پہنچانے یا جان سے مارنے کی دھمکی دینے والی یہ کال بدھ کو ممبئی پولیس کے کنٹرول روم میں آئی، جس کے بعد پولیس نے تحقیقات شروع کی اور کال کی لوکیشن چیک کرکے خاتون کے بارے میں معلومات اکٹھی کرنے کی کوشش کی۔پولیس افسر نے کہا کہ یہ کال مذاق کے طور پر کی گئی تھی۔ ایک طرف خاتون کی ذہنی حالت ٹھیک نہیں تو دوسری طرف اہم بات یہ ہے کہ خاتون کا کوئی پرانا مجرمانہ ریکارڈ نہیں ہے۔پولیس نے کہا ہے کہ یہ کال مہاراشٹر کے امبولی علاقے سے آئی تھی۔ اس کے بعد کال کو ٹریک کیا گیا اور خاتون کو حراست میں لے لیا گیا۔ پولیس نے کہا کہ فی الحال کسی قسم کا کوئی شبہ نہیں ہے۔ فی الحال کیس کی تفتیش جاری ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو اور امریکی سفیر سرجیو گور نے ریلائنس انڈسٹریز کے جام…
وزیر اعظم نریندر مودی 25 اکتوبر 2026 کو اپنے پارلیمانی حلقے وارانسی کا دورہ کریں…
دہلی ہائی کورٹ 22 اکتوبر کو آل انڈیا اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن کی صدر نیہا بورا…
اتر پردیش کے گورکھپور کے گلریہا علاقے میں درگا مورتی وسرجن کے دوران ٹریکٹر ٹرالی…
اجین سے ایودھیا تک دگ وجے سنگھ کی تقریباً 900 کلومیٹر طویل ’ستیہ سناتن سوا…
ہندوستان کی آزادی کے وقت تاریخی سینگول کی تیاری میں اہم کردار ادا کرنے والے…