وزیر اعظم نریندر مودی نے شہباز شریف کو پاکستان کا نیا وزیر اعظم بننے پر مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے یہ خواہش سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کے ذریعے دی ہے۔ منگل (5 مارچ 2024) کی صبح، پی ایم مودی نے ایک ایکس پوسٹ میں لکھا، “شہباز شریف کو پاکستان کا وزیر اعظم بننے پر مبارکباد۔پی ایم مودی نے اس سے زیادہ کچھ اور اپنے پیغام میں نہیں لکھا ہے ۔محض مبارکباد دینے پر ہی اکتفا کیا ، پی ایم مودی نے ناہی رشتے بحال کرنے یا پھر تعلقات میں نئی شروعات کے حوالے سے کوئی امید یا توقع کا اظہار نہیں کیا۔
پی ایم مودی کا یہ مبارکبادی پیغام ایک ایسے وقت میں آیا ہے جب ایک روز قبل پیر (4 مارچ 2024) کو شہباز شریف نے پاکستان کے وزیر اعظم کے طور پر حلف اٹھایا تھا۔ وہ سال 2022 کے بعد دوسری بار ملک کی باگ ڈور سنبھال رہے ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ شہباز شریف نے پاکستان کی کمان اس وقت سنبھالی جب ان کا ملک معاشی بحران سے بری طرح نبرد آزما ہے۔
پاکستان کے سابق وزیر اعظم نواز شریف کے بھائی شہباز شریف سال 2022 کے بعد دوسری بار ملک کی باگ ڈور سنبھال رہے ہیں۔ وہ ملک کے 24ویں وزیر اعظم ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ شہباز شریف نے پاکستان کی کمان اس وقت سنبھالی جب ان کے سب سے بڑی حریف اور سابق وزیراعظم عمران خان جیل میں بند ہیں ۔یاد رہے کہ پاکستان کی پارلیمنٹ کی تحلیل سے قبل، شہباز شریف اپریل 2022 سے اگست 2023 تک مخلوط حکومت کے وزیر اعظم رہے۔ وہ مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے مشترکہ امیدوار تھے جنہوں نے 336 رکنی ایوان میں 201 ووٹ حاصل کیے جو کہ قائد ایوان بننے کے لیے مطلوبہ ووٹوں کی تعداد سے 32 زیادہ ہیں۔
بھارت ایکسپریس
اس سے قبل 22 مارچ کو الہ آباد ہائی کورٹ کی لکھنؤ بنچ نے یوپی…
چیف جسٹس نے کہا کہ آج کے معاشی ڈھانچے (نظام)میں نجی شعبے کی اہمیت ہے۔…
ایس پی چیف نے لکھا کہیں یہ دہلی کے ہاتھ سے لگام اپنے ہاتھ میں…
ڈی وائی چندرچوڑ نے کہا کہ وزیراعظم ایک بہت ہی نجی تقریب کے لیے میرے…
چند روز قبل بھی سلمان خان کو جان سے مارنے کی دھمکی موصول ہوئی تھی۔…
ٹرمپ یا کملا ہیرس جیتیں، دونوں ہندوستان کو اپنے ساتھ رکھیں گے۔ کیونکہ انڈو پیسیفک…