قومی

Assam New Govt: این ڈی اے حکومت کے تیسرے دور کا خیرمقدم، وزیراعظم مودی نے ہمنتا بسوا سرما کو دوسری بار آسام کا وزیراعلیٰ بننے پر دی مبارکباد

نئی دہلی: وزیراعظم نریندر مودی نے ہمنتا بسوا سرما کو مسلسل دوسری بار آسام کا وزیراعلیٰ بننے پر مبارکباد دی ہے۔ وزیر اعظم نے ہمنتا سرما کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ایک بہترین منتظم کے طور پر اپنی الگ شناخت قائم کی ہے اور ریاست کی ترقی کے لیے نمایاں کام انجام دیے ہیں۔ وزیراعظم مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر حلف برداری تقریب کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ آسام کے لیے یہ ایک شاندار دن ہے، جہاں مسلسل تیسری بار این ڈی اے حکومت اقتدار میں آئی ہے۔ انہوں نے لکھا: ’’ہمنتا بسوا سرما کو حلف لینے پر مبارکباد۔ انہوں نے ایک بہترین منتظم کے طور پر اپنی شناخت بنائی ہے اور ریاست کے لیے اہم خدمات انجام دی ہیں۔ ان کی نئی مدت کار کے لیے نیک خواہشات۔‘‘

چار نئے وزرا کو بھی مبارکباد

نریندر مودی نے ہمنتا سرما کے ساتھ حلف لینے والے وزرا رامیشور تیلی، اتُل بورا، چرن بورو اور اجنتا نیوگ کو بھی مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ آسام کی ترقی کو مزید مضبوط بنانے کے لیے ان تمام وزرا کی کوششیں اہم ثابت ہوں گی۔

راجناتھ سنگھ اور نتن گڈکری کی نیک تمنائیں

مرکزی وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ وزیراعظم مودی کی رہنمائی اور ہمنتا سرما کی قیادت میں آسام ترقی، خوشحالی اور ہمہ جہتی پیش رفت کی نئی بلندیوں کو چھوئے گا۔ وہیں مرکزی وزیر نتن گڈکری نے کہا کہ آسام میں ترقی اور تبدیلی کے ایک نئے دور کا آغاز ہو رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ان کی وزارت کی جانب سے تقریباً دو لاکھ کروڑ روپے کے منصوبے پائپ لائن میں ہیں، جو ایک مضبوط اور ترقی یافتہ آسام کی تعمیر میں مددگار ثابت ہوں گے۔ ہمنتا بسوا سرما نے گوہاٹی میں منعقد شاندار تقریب میں مسلسل دوسری بار وزیراعلیٰ کے عہدے کا حلف لیا۔ اس کے ساتھ ہی وہ آسام میں مسلسل دو مدت تک وزیراعلیٰ رہنے والے پہلے غیر کانگریسی رہنما بن گئے ہیں۔ حلف برداری تقریب میں امت شاہ، نرملا سیتارمن اور این ڈی اے حکمراں ریاستوں کے کئی وزرائے اعلیٰ اور نائب وزرائے اعلیٰ بھی شریک ہوئے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

LK Advani admitted to Apollo Hospital: لال کرشن اڈوانی اسپتال میں داخل، سینے میں انفیکشن کی شکایت، اپولو اسپتال میں علاج جاری

بھارت کے سابق نائب وزیراعظم لال کرشن اڈوانی کو جمعہ کے روز اسپتال میں داخل…

4 hours ago

SC Allows PFI Chief Abubaker Treatment: پی ایف آئی کے سربراہ ابو بکر کو میکس اسپتال میں علاج کی اجازت، سپریم کورٹ کی ہدایت

عدالت نے علاج اور پولیس سکیورٹی کا پورا خرچ خود برداشت کرنے کو کہا، طبی…

5 hours ago

Gold-Sivler Price: سونے اور چاندی کی چمک پھر لوٹ آئی! بازار کھلتے ہی قیمتوں میں زبردست اچھال، جانیے تازہ قیمتیں

سونے کی درآمد میں بھاری گراوٹ کے باوجود گھریلو اور عالمی بازار میں تیزی، ملٹی…

5 hours ago