قومی

PM Modi congratulates Nitish Kumar: نتیش کمار کے تجربے سے پارلیمنٹ کے وقار میں ہوگا اضافہ، وزیر اعظم مودی نے راجیہ سبھا رکن بننے پر دی مبارکباد

نئی دہلی :نریندر مودی نے جمعہ کو نتیش کمار کو راجیہ سبھا کے رکن کے طور پر حلف لینے پر مبارکباد دی۔ وزیر اعظم مودی نے نتیش کمار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے بہار کی ترقی میں نمایاں اور دیرپا کردار ادا کیا ہے اور انہیں ایک بار پھر پارلیمنٹ میں دیکھنا خوشی کی بات ہوگی۔ وزیر اعظم مودی نے کہا کہ انہیں پورا یقین ہے کہ نتیش کمار کے طویل سیاسی تجربے سے پارلیمنٹ کے وقار میں مزید اضافہ ہوگا۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا کہ “نتیش کمار ملک کے سب سے تجربہ کارلیڈروں میں شمار ہوتے ہیں۔ اچھی حکمرانی کے لیے ان کی وابستگی کو ہر طرف سراہا گیا ہے۔ انہوں نے بہار کی ترقی میں اہم خدمات انجام دی ہیں۔ انہیں دوبارہ پارلیمنٹ میں دیکھنا خوشی کی بات ہے۔ بطور رکن پارلیمنٹ اور مرکزی وزیر بھی انہوں نے کئی سال خدمات انجام دی ہیں۔ مجھے یقین ہے کہ ان کے تجربے سے پارلیمنٹ کی وقار میں اضافہ ہوگا۔”

ادھر نتیش کمار نے نئی دہلی میں راجیہ سبھا کے رکن کے طور پر حلف لیا۔ انہیں حلف سی پی رادھاکرشنن، جو راجیہ سبھا کے چیئرمین اور نائب صدر جمہوریہ بھارت ہیں،  انہوں نے دلایا۔ اس موقع پر ایوان میں جے پی نڈا، نرملا سیتارمن، جے رام رمیش سمیت جے ڈی یو اور بی جے پی کے کئی لیڈر موجود تھے۔اس کے ساتھ ہی وزیر اعظم مودی نے ہری ونش نارائن سنگھ کو بھی راجیہ سبھا کا رکن بننے پر مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ ہری ونش نارائن سنگھ نے صحافت اور عوامی زندگی میں گراں قدر خدمات انجام دی ہیں اور وہ ایک باوقار دانشور اور مفکر کے طور پر جانے جاتے ہیں۔

وزیر اعظم مودی نے مزید کہا کہ گزشتہ برسوں میں ہری ونش نارائن سنگھ نے اپنے خیالات سے ایوان کی کارروائی کو مزید مؤثر بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں خوشی ہے کہ دروپدی مرمو نے انہیں راجیہ سبھا کے لیے نامزد کیا ہے اور ان کے آئندہ پارلیمانی دور کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔قابل ذکر ہے کہ ہری ونش نارائن سنگھ گزشتہ کئی برسوں سے راجیہ سبھا کے نائب چیئرمین رہے ہیں۔ ان کی مدت مکمل ہونے کے بعد انہیں دوبارہ راجیہ سبھا کے لیے نامزد کیا گیا ہے، جس کی اطلاع وزارت داخلہ بھارت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں دی گئی تھی۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Adani Foundation Story: مشرقی اترپردیش میں سماجی تبدیلی کی نئی عبارت لکھ رہا ہے اڈانی فاؤنڈیشن

ملک بھر میں اڈانی فاؤنڈیشن 19 سے زائد ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں…

33 minutes ago

The Signature Award 2026: نودیپ سنگھ کو سپلائر ڈیولپمنٹ میں نمایاں خدمات کے لیے ’دی سگنیچر ایوارڈ 2026‘ سے نوازا گیا

نودیپ سنگھ نے اپنے ہاسپیٹیلٹی کیریئر کا آغاز ہندوستان سے کیا۔ امرتسر سے لندن تک…

3 hours ago