ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات سے قبل پاکستان نے اسرائیل کو کینسر قرار دیا ہے۔
ایران-امریکہ کے درمیان جنگ بندی کرانے کا دعویٰ کرنے والا پاکستان نے اب ایک اورچنگاری بھڑکا دی ہے۔ پاکستان نے اسرائیل کو’کینسر‘ قراردیتے ہوئے اسرائیل کوثالث کے طورپراپنے کردارپرسوال اٹھانے پراکسایا ہے۔ پاکستانی وزیردفاع نے اسرائیل کی تباہی کا مطالبہ کیا ہے اورپاکستانی پارلیمنٹ میں بھارت اوراسرائیل کودشمن بھی بتایا ہے۔
پاکستان کے وزیردفاع خواجہ آصف کے بیان پراسرائیل میں کھلبلی مچ گئی ہے۔ اسرائیلی وزیراعظم بنجامن نیتن یاہونے پاکستان کے بیان پرشدید اعتراض کیا ہے۔ وزیراعظم بنجامن نیتن یاہو نے اسے اسرائیل کے وجود پربراہ راست حملہ قراردیا۔ اسرائیل نے واضح طورپرکہا ہے کہ مٹانے جیسی زبان قبول نہیں کی جائے گی۔ اسرائیلی وزیرخارجہ سمیت کئی لیڈران نے بھی شدید ردعمل کا اظہارکیا ہے۔ تاہم ہنگامہ آرائی کے بعد وزیردفاع نے اس ٹوئٹ کوڈیلیٹ کردیا ہے۔
ثالثی کے کردارکی معتبریت پراٹھے سوال
ایران-امریکہ بات چیت سے ٹھیک پہلے پاکستان کے یہ بیان اس کی ثالثی کے کردارپرسوال اٹھا رہا ہے۔ اسرائیل نے کہا ہے کہ پاکستان کی تباہی کے بیانات کوبرداشت نہیں کیا جائے گا۔ بنجامن نیتن یاہو نے ثالث کے طورپرپاکستان کے کردارپربھی سوال اٹھایا ہے۔ اسرائیل کوخدشہ ہے کہ پاکستان مکمل طورپرغیرجانبدارنہیں ہے۔ اسرائیل اس بیان کوایک ایسا قدم سمجھتا ہے، جس سے علاقائی کشیدگی میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ اس کا خیال ہے کہ پاکستانی وزیردفاع نے ایران کوخوش کرنے کے لیے یہ گھناونا بیان دیا ہے۔ اس پورے واقعہ نے مشرق وسطیٰ کی پہلے سے حساس صورتحال کومزید پیچیدہ کردیا ہے۔
کھلے عام یہودی مخالف کو خون سنجیدگی سے لیتا ہے اسرائیل
وہیں، اس بیان پروزیرخارجہ گدون سارنے کہا، ”اسرائیل ان کھلے عام یہودی مخالف خون کے الزامات کو بہت سنجیدگی سے لیتا ہے، جو ایک ایسی حکومت کی طرف سے ہیں، جو امن وامان میں بیچ بچاو کا دعویٰ کرتی ہے۔ یہودی ملک کو کینسروالا کہنا اصل میں اسے ختم کرنے کا مطالبہ کرنا ہے۔ اسرائیل ان دہشت گردوں سے اپنا بچاو کرے گا، جو اسے ختم کرنے کی قسم کھاتے ہیں۔‘‘
بات چیت سے ٹھیک پہلے مچ گیا ہنگامہ
ایران اورامریکہ کے درمیان جنگ بندی کے مذاکرات ہفتے کے روزپاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں شروع ہونے والی ہے۔ پاکستان نے سیکورٹی وجوہات کی بنا پردارالحکومت اسلام آباد میں دو دن کی تعطیل کا اعلان کیا ہے اوراسلام آباد بھرمیں سخت حفاظتی اقدامات کئے ہیں۔ سب کی نظریں کل ہونے والے مذاکرات پرہوں گی، جن کا مقصد تیسری جنگ عظیم کے قریب پہنچنے والی جنگ کوروکنا ہے۔ دیکھنا یہ ہے کہ آیا پاکستان دونوں ممالک کے درمیان امن قائم کراپائے گا یا یہ مذاکرات بھی ناکام ہوں گے۔
بھارت ایکسپریس اردو-
سپریم کورٹ نے کہا کہ اگر بچوں کے انٹرنیٹ استعمال پر پابندی لگائی گئی تو…
اس سے قبل وائلڈ کارڈ انٹری کرنے والے نکول دُل کو بھی بگ باس کے…
لال کرشن اڈوانی ملک کے سینئر سیاست دانوں میں شمار ہوتے ہیں۔ ان کا سیاسی…
یہ دردناک واقعہ گریٹر نوئیڈا کے ربوپورہ تھانہ علاقے کے تحت آنے والے گاؤں نگلا…
مہا سپتمی کے موقع پر عقیدت مند نو پودوں کے مجموعے، نوپتریکا، کو نصب کرتے…
مذہبی تقریبات کے علاوہ ویشالی کالی باڑی میں ہر روز شام 7:30 بجے شام کی…