امریکہ میں ایک بار پھر سے ٹرمپ کی حکومت لوٹ آئی ہے۔ صدارتی انتخابات میں ٹرمپ نے اکثریت حاصل کرتے ہوئے ایک بار پھر وائٹ ہاوس پر اپنا قبضہ جما لیا ہے۔ امریکی صدارتی انتخابات کے نتائج سامنے آنے کے بعد ایک طرف جہاں ٹرمپ جشن منارہے ہیں وہیں انہیں ملک وبیرون ملک سے مبارکبادیاں بھی ملنا شروع ہوگئیں ہیں۔ اس ضمن میں وزیراعظم نریند ر مودی نے پہل کی ہے اور انہیں نے سب سے پہلے ٹرمپ کو انتخاب جیتنے پر مبارکباد دی ہے۔
پی ایم مودی نے سوشل میڈیا اکاونٹ ایکس پر اپنے پوسٹ میں لکھا کہ ‘میرے دوست ٹرمپ کو تاریخی انتخابی جیت پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد۔ جیسا کہ آپ اپنی پچھلی میعاد کی کامیابیوں کو آگے بڑھا رہے ہیں، میں ہندوستان-امریکہ جامع عالمی اور اسٹریٹجک پارٹنرشپ کو مزید مضبوط بنانے کے لیے اپنے تعاون کی تجدید کا منتظر ہوں۔ آئیے مل کر اپنے لوگوں کی بہتری اور عالمی امن، استحکام اور خوشحالی کو فروغ دینے کے لیے کام کریں۔
واضح رہے کہ ڈونالڈ ٹرمپ اور پی ایم مودی کے مابین دوستانہ تعلقات ہے اور ٹرمپ کی پہلی میعاد میں ہند امریکہ تعلقات کافی مضبوطی کے ساتھ آگے نکل رہے تھے ،لیکن درمیان میں روس یوکرین کی جنگ اور ہندوستان کا امریکی بلاک اختیار کرنے سے اعتراض، یہ وہ پوائنٹ تھا جہاں سے ہند امریکہ تعلقات میں گرمجوشی کم ہوتی چلی گئی اور اب ٹرمپ کے جیتنے سے ایک بار پھر امریکہ کے ساتھ ہندوستان کے تعلقات کو نئی توانائی ملنے کی امید جتائی جارہی ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
کم سے کم درجۂ حرارت میں کوئی خاص تبدیلی درج نہیں کی گئی، تاہم یہ…
ہندوستانی کپتان کی توجہ فی الحال ٹیم کے لیے نئے معیار قائم کرنے پر ہے۔…
ڈپٹی کمشنر آف پولیس (ڈی سی پی) نے بتایا کہ نئی دہلی میونسپل کونسل (این…
مظاہرے کے دوران پولیس پر مار پیٹ کا الزام لگانے والی کیرالہ کی قانون کی…
پونم نے جمعرات کو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے لکھا، ’’کافی…
اتر پردیش اور بہار سمیت 17 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ووٹر…